Tag: نتاشا علی

  • حرا مانی غیرمہذب ہوگئی ہیں، انکے کام مداحوں کو پسند نہیں آرہے، نتاشا علی

    حرا مانی غیرمہذب ہوگئی ہیں، انکے کام مداحوں کو پسند نہیں آرہے، نتاشا علی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے حرا مانی کو غیرمہذب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کام مداحوں کو پسند نہیں آرہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والی نتاشا علی مختلف اداکاراؤں کو نمبرز دیے اور کئی دلچسپ موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اداکارہ حرامانی کو نتاشا نے ان کی اداکاری کیلئے صرف 5 مارکس دیے اور بتایا کہ ان کے مارکس اب کم ہوگئے ہیں۔

    اداکارہ نتاشا علی نے بتایا کہ میرے نزدیک پہلے حرا مانی کے مارکس زیادہ تھے لیکن اب کم ہوگئے ہیں انھیں اداکاری کیلئے میں 5 مارکس دوں گی۔

    حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے نتاشا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے میں حرا مانی کو بہت پسند کرتی تھی، وہ پہلے زیادہ شائستہ تھیں، تاہم اب وہ غیر مہذب ہوگئی ہیں، وہ کچھ ایسے کام کررہی ہیں جو مداحوں اور عوام کو پسند نہیں آرہے۔

    اس شو میں میزبان نے نتاشا کو ایک سیگمنٹ میں مختلف اداکاؤں کے نام دے کر انھیں نمبرز دینے کا کہا تھا۔ جس پر اداکارہ نے ہانیہ عامر کو سب سے بہتر اداکارہ قرار دیتے ہوئے 10 میں سے 10 نمبرز دیے اور کہا کہ ہانیہ کا دور چل رہا ہے۔

    اداکاری کے حوالے سے انھوں نے ماہرہ خان کو 9 ، عائزہ خان کو 8، اقرا عزیز کو 7، مہوش حیات کو 7،حریم فاروق کو 6 عائشہ عمر کو 6 اور ثروت گیلانی کو 5 نمبر سے نوازا۔

    https://urdu.arynews.tv/hira-mani-wepts-thought-never-see-my-children/

  • نتاشا علی اور مریم نور نے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کردیں

    نتاشا علی اور مریم نور نے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کردیں

    بچپن ہماری زندگی کا سنہرا اور خوبصورت ترین دور ہوتا ہے جسے ہم کسی صورت بھول نہیں سکتے، بچپن کی شرارتیں اور یادیں بھی بڑی عجیب ہوتی ہیں جو ساری زندگی ہمارا پیچھا کرتی ہیں۔

    اکثر تنہائی کے عالم میں یا کسی پرانے دوست سے ہونے والی اچانک ملاقات میں بچپن میں گزرے واقعات کا وہ سارا منظر آنکھوں میں گھوم جاتا ہے اور ہمیں ایک عجیب سا سکون اور خوشی فراہم کرتا ہے۔ ان معصوم شرارتوں یاد کرکے خود بخود لبوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

    کچھ ایسا ہی ہمارے شوبز ستاروں کے ساتھ ہوا جنہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کی شرارتوں کے مزیدار قصے سنائے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور اداکاراؤں نتاشا علی، مریم نور، ایاز سموں اور علی سکندر نے ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادوں کو ناظرین سے شیئر کیا۔

    ایاز سموں نے بتایا کہ بچپن میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر فلیٹوں کی گھنٹیاں بجاتے تھے خاص طور پر جب لائٹ جاتی تھی تو سب کے دروازوں پر لگے بٹنوں کو دبا کر اس پر ٹیپ لگا کر بھاگ جاتے تھے اور بجلی آنے پر ایک ساتھ ساری گھنٹیاں بجنے لگتی تھیں۔

    مریم نور نے اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا کہ ہمارے محلے میں ایک انکل اکیلے رہتے تھے جن کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی، ان کے گھر کچھ مہمان آئے تو انہوں نے ہم سے کولڈ ڈرنک منگوائی تو ساری بوتلوں سے ہم دوستوں نے تھوڑی تھوڑی سی پی کر ان کو لاکر دی تھی۔

    ادکارہ نتاشا نے اپنی شرارتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ محلے میں خالی پلاٹ سے ساتھ ایک گھر تھا جس میں صرف دو خواتین رہائش پذیر تھیں جو کسی سے تعلق نہیں رکھتی تھیں، ہمیں ان کو دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ چڑیلیں ہیں، ایک روز ہم سارے دوست مل کر ان کے گھر میں کود گئے۔

    اچانک اس خاتون نے زور سے آواز لگائی کہ تم لوگ یہاں کیا کررہے ہو تو ہم سب وہاں سے ڈر کر بھاگے اور بھاگتے ہوئے چیخنے لگے کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ چڑیلیں ہیں ہم پورے محلے کو یہ بات بتا دیں گے۔

  • نویں کلاس میں فیل ہوگئی تھی، نتاشا علی

    نویں کلاس میں فیل ہوگئی تھی، نتاشا علی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نویں جماعت میں فیل ہوگئی تھیں۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ نتاشا علی نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    نتاشا علی نے بتایا کہ میں نے گریجوکیشن کیا ہے لیکن جب میٹرک میں تھی تو ڈرامہ سیریل جاڑے کا چاند، اور مس فٹ میں اداکاری کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جب نویں جماعت میں تھی تو امتحان سر پر تھے مجھے میٹرک میں پروموٹ ہونا تھا لیکن فیل ہوگئی تھی کیونکہ ان دنوں دو ڈرامے ایک ساتھ کررہی تھی۔

    میزبان نے کہا کہ 14، 15 سال کی عمر میں اداکاری کرنے کی کیا جلدی تھی؟

    نتاشا علی نے کہا کہ بس مجھے بہت شوق تھا کہ اداکارہ بنوں اور یہ شوق عظمیٰ گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر ہوا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ایک سال فیل ہوئی لیکن پڑھائی جاری رکھی اور پھر گریجوکیشن مکمل کیا۔

    نتاشا علی نے کہا کہ 2009 میں کراچی شفٹ ہوئی تھی اس سے قبل لاہور میں ہی اداکاری کررہی تھی۔

    واضح رہے کہ نتاشا علی اگست 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، کورونا کے دوران اداکارہ نے سادگی سے شادی کی تھی۔