Tag: نتن یاہو

  • عالمی عدالت انصاف کے عبوری احکامات پر اسرائیلی وزیراعظم کا رد عمل

    عالمی عدالت انصاف کے عبوری احکامات پر اسرائیلی وزیراعظم کا رد عمل

    عالمی عدالت انصاف کے عبوری احکامات پر اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت بڑی جنگ میں مصروف ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ منظور کرنا نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں جنوبی افریقا کے عائد کردہ الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے کیس نہ سننے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔

    اسرائیل کو عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نسل کشی کے اقدامات کو فوری طور پر روک دیں۔

    دوسری جانب عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد 183 سے تجاوز کرگئی۔

    رپورٹ کے مطابق النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ایاد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    ٹرمپ کیلئے نئی مشکل، 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کیخلاف کرپشن کے مزید  ثبوت، تیسرا مقدمہ درج

    اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کیخلاف کرپشن کے مزید ثبوت، تیسرا مقدمہ درج

    اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کیخلاف کرپشن اور فراڈ کے مزید ثبوت سامنے آگئے، اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم کیخلاف تیسرا مقدمہ درج کرلیا، میکسیکو کے سابق صدر کے زیراستعمال طیارہ فروخت کے لئے پیش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی اہلیہ پر کرپشن کے الزامات کی بھرمار ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف کرپشن کے بہت سے ثبوت ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم رشوت خوری، دھوکا دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق شواہد ملنے کے بعد نتن یاہو کے خلاف تیسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، وزیراعظم اوران کی اہلیہ نے مختلف منصوبوں میں کرپشن اور فراڈ کرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

    دوسری جانب میکسیکو میں بھی تبدیلی آگئی ہے، میکسیکو کے نئے صدر نے سابق صدر کے زیراستعمال طیارہ فروخت کے لئے پیش کردیا۔

    حکام کا کہنا ہے صدارتی طیارے سمیت ساٹھ سرکاری طیارے اورستر ہیلی کاپٹرز فروخت کئے جائیں گے، طیارے اورہیلی کاپٹرز کی فروخت سے ملنے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: دھوکا دہی کے سنگین الزامات، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا حکم

    واضح رہے کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ اُنہوں نے اپنی تشہیر کیلئے ایک ٹیلی کام کمپنی کو خلاف ضابطہ لاکھوں ڈالر کا بزنس دیا۔

    اس کے علاوہ پولیس نے ان کے کاروباری شراکت داروں کو بھی حراست میں لیا ہوا ہے جنہوں نے غیر قانونی ذرائع سے جائیداد بنانے میں ان کی معاونت کی اور مختلف کمپنیوں سے رشوت لینے کا اعتراف بھی کیا۔

  • الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ ٹھہرا دیا

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ ٹھہرا دیا

    لندن: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنے مظالم اور دروغ گوئی کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ قرار دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ متنازع بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو واپس لینے کی قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔

    یاد رہے، اس سے قبل سلامی کونسل میں پیش ہونے والی قرار داد کو امریکا نے ویٹو کر دیا تھا۔ اس قرار داد کے حق میں پندرہ میں سے چودہ ووٹ آئے تھے، جس نے امریکا کو آگ بگولا کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی سفیر کی جانب سے گذشتہ روز یہ دھمکی دی گئی تھی کہ امریکا مخالف ووٹ دینے والوں پر نظر رکھی جائے گی۔

    وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا: وہ ہم سے لاکھوں، اربوں ڈالر لیتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہمارے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ ہماری اس ووٹنگ پر نظر ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔