Tag: نتھیا گلی

  • ’ایمن کو راحم پر یقین ہونے لگا ہے‘، اشنا شاہ بھی خوشی سے کھل اٹھیں

    ’ایمن کو راحم پر یقین ہونے لگا ہے‘، اشنا شاہ بھی خوشی سے کھل اٹھیں

    معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ڈرامہ ’اے عشق جنون‘ میں ایمن اور راحم کے درمیان سرد مہری پگھلنے پر ایک ویڈیو شیئر کردی۔

    اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل اے عشق جنون میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ڈرامے میں ایمن (اشنا) اب راحم (شہریار منور) پر یقین کرنے لگی ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سورج ڈھلنے کا وقت ہے اور بیک گراؤنڈ میں دانے پہ دانہ گانا لگا ہوا ہے جس پر اشنا شاہ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    ’پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے‘ اشنا شاہ لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    اے عشق جنون کی اداکارہ نے کیپشن نے لکھا کہ اب ایمن بھی راحم کی طرف بڑھنے لگی ہے اور یہ سب نتھیا گلی کے خوبصورت نظاروں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

    اشنا شاہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘ایمن مجھ سے زیادہ ضدی نہیں ہے، آجا مرے ڈالے میں بیٹھ جا، بیڈ سین بیڈ سین سلیپنگ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

    خیال رہے کہ اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل اے عشق جنون کے سوشل میڈیا ویوز بھی ملینز میں جارہے ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے۔

    اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

  • نتھیا گلی میں ہوٹل ملازمین اور ڈرائیورز کا سیاح فیملی پر حملہ

    نتھیا گلی میں ہوٹل ملازمین اور ڈرائیورز کا سیاح فیملی پر حملہ

    ایبٹ آباد: نتھیا گلی میں ہوٹل کے ملازمین اور ڈرائیورز کی جانب سے سیاحت کے لیے آنے والی فیملی پر حملہ کردیا گیا۔

    سیاحتی مقام پر ایک بار پھر فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، نتھیا گلی میں ہوٹل ملازمین اور ڈرائیورز نے سیاح فیملی کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا اور ڈنڈے مارے، تاہم اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرکے جھگڑا ختم کرایا۔

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ ہوٹل مالکان نے سیاح کو 80 ہزار نقصان ادا کرکے معاملہ ختم کردیا، ہوٹل مالکان اور ڈرائیورز کے پتھراؤ سے سیاحوں کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

    نتھیا گلی میں سیاح فیملی اور وین ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، پولیس نے بتایا کہ معمولی تلخ کلامی پرڈرائیورز نے فیملی پر پتھراؤ شروع کیا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ نتھیا گلی میں ہوٹل ملازمین اور ڈرائیورز کے پتھراؤ کا نشانہ بننے والی سیاح فیملی کا تعلق پشاور سے ہے، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

  • تین روزہ گلیات سنو فیسٹول شروع (شاندار تصاویر دیکھیں)

    تین روزہ گلیات سنو فیسٹول شروع (شاندار تصاویر دیکھیں)

    نتھیاگلی: گلیات میں دلوں کو لبھانے والا فیسٹول شروع ہو گیا، معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے تین روزہ گلیات اسنو فیسٹول کا افتتاح کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تین روزہ گلیات سنو فیسٹول میں مختلف گیمز کھیلے جا رہے ہیں، جن میں زپ لائن، آرچری، سنو ٹیوب اور دیگر مقابلے شامل ہیں، سنو فیسٹول میں شرکت کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات پہنچ گئی ہے۔

    فوٹو کریڈٹ: طارق اللہ

    گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ گلیات کے تمام راستے کھلے ہیں، سیاح بلاخوف و خطر گلیات آ سکتے ہیں اور فیسٹول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

    فوٹو کریڈٹ: طارق اللہ

    انھوں نے کہا شدید برف باری کے بعد کچھ دنوں کے لیے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی تھی، اب حالات بہتر ہوگئے ہیں، ہم ملک بھر سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے افتتاح کے موقع پر کہا ہماری حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے، بڑی مشکلات کے بعد ملک میں امن و امان بحال ہوگیا ہے، ٹیررازم سے ٹورزم کی طرف سفر جاری ہے۔

    فوٹو کریڈٹ: طارق اللہ

    انھوں نے کہا ایسے علاقے ہیں جہاں ابھی تک لوگ نہیں گئے، اُن سیاحتی مقامات کو بھی عوام کے لیے کھولیں گے، سانحہ مری ایک افسوس ناک واقعہ تھا، عوام یہاں آئیں اور موسم کے ساتھ یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوں۔

  • وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ 2 دن  نتھیا گلی میں گزاریں گے

    وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ 2 دن نتھیا گلی میں گزاریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ دو دن پُرفضا سیاحتی مقام نتھیا گلی میں گزاریں گے ، وزیر اعظم نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس بھی گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گرمی کی شدت میں ٹھنڈے سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچ گئے، جہاں وہ اہل خانہ کے ہمراہ دو دن گزاریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر نتھیا گلی کے بجائے کالا باغ ائیر بیس پر لینڈ کیا،کالا باغ ائیر بیس سے وزیراعظم بذریعہ سڑک نتھیا گلی پہنچے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی عید الفطر کے موقع پر فیملی کےساتھ نجی دورے پرنتھیاگلی پہنچے تھے، جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان گورنرہاؤس نتھیاگلی بھی گئے تھے، جہاں گورنر ہاؤس کے اسٹاف کی وزیر اعظم کےساتھ تصویرسامنے آئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی فیملی کے ہمراہ پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی آمد

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی، ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے پرکشش سیاحتی مقامات کی تلاش کے لئے سروے کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا وزیراعظم نے تھری اسٹار ہوٹل، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا نجی سیکٹر کے اشترک سے تمام نئی تعمیرات کی جائیں گی اور گلیات میں ریزارٹس،چیئرلفٹ ،نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزیدپرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔

  • برفباری دیکھنے کے لیے ان مقامات کی سیر کریں

    برفباری دیکھنے کے لیے ان مقامات کی سیر کریں

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی گرم اور خشک علاقوں کے رہنے والوں نے برفباری دیکھنے کے لیے اپنا بوریا بستر باندھ لیا ہے۔

    پاکستان قدرتی مناظر کے حوالے سے دنیا کے حسین ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں چاروں موسم پائے جاتے ہیں۔ اس سال اگر آپ بھی برف باری دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو کن مقامات کا انتخاب کرنا چاہیئے۔

    وادی کیلاش

    1

    پاکستان کی وادی چترال اور وادی کیلاش دو خوبصورت ترین مقامات ہیں۔ وادی کیلاش میں ایک مختلف مذہب کے لوگ آباد ہیں جن کی روایات و ثقافات نہایت خوبصورت، سحر انگیز اور منفرد ہیں۔

    2

    اگر آپ سردیوں میں یہاں کا دورہ کرتے ہیں تو آپ ان کے تہوار سنو گالف میں شرکت کر سکتے ہیں۔

    وادی ناران

    naran-2

    خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں واقع وادی ناران اپنی خوبصورتی اور جھیل سیف الملوک کی وجہ سے بے حد مشہور ہے۔

    naran-1

    یہاں کی لوک کہانیوں کے مطابق اس جھیل پر چاند راتوں میں آسمان سے پریاں اترتی ہیں۔

    مالم جبہ

    malam-2

    وادی سوات میں واقع ہل اسٹیشن مالم جبہ بھی ایک خوبصورت مقام ہے۔ یہ پاکستان میں برف کے کھیل اسکینگ کا واحد مرکز ہے۔

    malam-1

    یہ مقام تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ یہاں بدھ مت کے دو سٹوپا (جہاں گوتم بدھ کی راکھ دفن ہے) اور 6 بدھ عبادت گاہیں بھی موجود ہیں۔

    وادی ہنزہ

    hunza

    پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ کے کنارے واقع یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے۔

    baltit

    یہاں کا بلتت قلعہ سیاحوں کے لیے پرکشش ترین مقام ہے جبکہ یہاں سے پاکستان میں موجود خوبصورت بلند پہاڑی چوٹیوں کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

    سکردو

    skardu-2

    دریائے سندھ اور دریائے شگر کے سنگم پر واقع اسکردو سطح سمندر سے 8 ہزار 200 فٹ بلند ہے۔

    skardu-1یہاں موجود جھیلیں اپر کچورا جھیل، لوئر کچورا جھیل اور صدپارہ جھیل خوبصورت ترین جھیلیں ہیں۔

    زیارت

    ziarat-1

    ضلع زیارت نہ صرف ایک سیاحتی بلکہ تاریخی مقام بھی ہے۔ یہاں زیارت ریزیڈنسی موجود ہے جہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔

    juniper

    یہاں پر دنیا کا دوسرا بڑا صنوبر کا جنگل بھی موجود ہے۔ اس جنگل میں 5 سے 7 ہزار سال قدیم درخت بھی موجود ہیں۔

    نتھیا گلی

    nathia-2

    نتھیا گلی صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک پہاڑی قصبہ ہے جو ضلع ایبٹ آباد میں مری کو ایبٹ آباد سے ملانے والی سڑک پر 8200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

    nathia-1

    پیر چانسی

    peer-2

    سطح سمندر سے ساڑھے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع یہ مقام مظفر آباد میں واقع ہے۔

    peer-1

    کیل گاؤں

    kel-2

    آزد کشمیر میں وادی نیلم میں موجود یہ گاؤں برفباری کا نظارہ دیکھنے کے لیے نہایت حسین مقام ہے۔

    kel-1

    یہ پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک سروائی چوٹی کا بیس کیمپ بھی ہے۔

  • نتھیا گلی میں عمران خان کی شیخ رشید سے ملاقات

    نتھیا گلی میں عمران خان کی شیخ رشید سے ملاقات

    راولپنڈی: نتھیا گلی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شیخ رشید ملنے پہنچ گئے،عوامی مسلم لیگ کے رہنما جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ تین ستمبر کو احتجاج دھرنے میں کیوں تبدیل نہ ہوا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بغیر کسی پروٹوکول کے نتھیا گلی کی سیر کو نکلے گئے، پہاڑی راستوں پر واک کی اور خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے اسی موقع پر شیخ رشید بھی کپتان سے ملنے نتھیا گلی پہنچ گئے۔

    CsKHPPMWcAAi2Q3

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چیئرمین پی ٹی آئی وجہ جاننے گئے کہ تین ستمبر کو ایسا کیا ہوا کہ آخری وقت دھرنے کا پروگرام کینسل کرنا پڑا،یاد رہے کہ یہ سراغ لگانے کا ارادہ شیخ رشید نے اے آروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں ظاہر کیا تھا۔

    CsKHPPSXgAALtGc

    پاور پلے میں‌ شیخ رشید نے بتایا تھا کہ پہلے وہ عمران خان اور پھر طاہر القادری سے ملیں گے، عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی جس میں حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق ہوا ، یہ بھی طے ہوا کہ محرم کے بعد رائے ونڈ مارچ ضرور ہوگا۔

  • خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  شروع

    خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات کی خوبصورتی واپس لوٹ آئی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرگلیات نتھیا گلی ایوبیہ ، ڈونگا گلی سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ان مقامات پر سڑکوں کے دونوں اطراف کے ہو ٹلز، ریسٹو رنز مسمار کر دئیے گے، تجاوزات کیخلاف آپریشن پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر میر رضا اوزگن کی نگرانی میں کیا گیا ہے، آپریشن کے بعد شاہراہ مری کشادگی کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے ذریعہ نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بڑے پیمانے پر بنائے گے ہوٹلز، ریسٹو رنٹس، گیسٹ ہاؤسز بھی گرا دئیے گے ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ مری کو دونوں اطراف سے تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔