Tag: نثارعلی خان

  • پاکستان میں اچھا کام کرنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چوہدری نثار

    پاکستان میں اچھا کام کرنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چوہدری نثار

    ٹیکسلا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد کراچی میں آپریشن شروع کیا گیا ہے۔2015 کا کراچی 2013 سے مختلف ہے۔

    ٹیکسلا کے قریب اسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک دو سو سے زائد ملازمین کو جعلی شناختی کارڈ زکے معاملے میں برطرف اور گرفتار کیا گیا ہے۔جعلی شناختی کارڈز کے اجرا کی تحقیقات جاری ہیں۔ گذشتہ دور حکومت میں لاکھوں جعلی شناختی کارڈز جاری کیے گئے ۔ پاکستان میں اچھا کام کرنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ غیر ملکی مہاجرین کے قیام کا فیصلہ تحقیقات کے بعد کیا جائے گا اور جعلی شناختی کارڈز کے اجرا کے معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ پانچ دسمبر تک سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

    چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ کراچی میں میڈیا پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ جاری کئے جائیں، چوہدری نثار

    زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ جاری کئے جائیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چیرمین نادرا کو خیبر پختونخوامیں زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

     وفاقی وزیر داخلہ چوہدری علی خان نثار نے نادرا عملے اور موبائل وین کو متاثرہ مضافاتی اضلاع میں متاثرہ افراد کو مفت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثارنے متاثرہ علاقوں میں قائم نادرا کے تمام رجسٹریشن سنٹرزکو مطلع کیا گیا ہےکہ وہ ہنگامی بنیادوں پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ لوگوں کو فراہم کریں جبکہ ڈوپلیکیٹ کارڈ بنانے کے لیے کسی قسم کی دستاویزات طلب نہیں کی جائےگی۔

    زلزلے سے متاثرہ فرد کسی بھی نادرا رجسٹریشن آفس یا موبائل وین اور مین پیک یونٹ کو اپنےکارڈ کے حصول کی درخواست دے سکتا ہے۔

    چئرمین نادرا نے ڈی جی پشاور کو صوبہ بھر میں آپریشنل کاروائیوں کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں، نادرا نے ابتدائی طور پر جدید ترین کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لیس 10موبائل رجسٹریشن وینزاور 15 مین پیک یونٹ متاثرہ علاقوں میں رجسٹریشن کے لئے مقرر کر دیئے ہیں۔

  • جی ایچ کیو سے رابطےکے لیے وزیردفاع کی ضرورت نہیں، چوہدری نثار

    جی ایچ کیو سے رابطےکے لیے وزیردفاع کی ضرورت نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناہے انہیں جی ایچ کیوسےرابطےکیلئےکسی وزارت دفاع کی ضرورت نہیں۔

    ملک کےوزیردفاع اوروزیرداخلہ میں بات چیت بند ہے چوہدری نثار نے بھی خواجہ آصف کےبیان کی تصدیق کردی،چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو سے رابطے کے لیے وزیردفاع کی ضرورت نہیں، وزیرداخلہ نے اختلافات کو پارٹی کااندرونی معاملہ قراردےدیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ڈائیلاگ پراسس،ملٹری آپریشن پرکہیں وزیردفاع نہیں ہوتاتھا،وزارت داخلہ کافوج ، جی ایچ کیو،سول آرمڈفورسز سے باضابطہ رابطہ ہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں ہے شکست کوکھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیئے، پی ٹی آئی نے کہا جوڈیشل کمیشن بنائیں ہم نےبنادیا، ہم نے تمام عمر حکومت میں نہیں رہنا اور پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں نہیں رہنا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ الزام لگا کے بہت سارے ووٹ آخری وقت میں ادھر سے ادھر کردیے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دوست دشمن کی زبان بولیں گے تو ردعمل ضرور آئے گا ۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نادرا ازخود کسی کا ووٹ دوسری جگہ منتقل نہیں کرسکتی ووٹرز کی درخواست کے بغیر ووٹ ایک حلقے سے دوسری جگہ منتقل نیہں کیئے جا سکتے چھبیس اگست کے بعد ووٹرلسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • نادرا کے 138ملازمین برطرفی کے بعد گرفتارکرلئے، چوہدری نثار

    نادرا کے 138ملازمین برطرفی کے بعد گرفتارکرلئے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اے آر وائی نیوزکی خبرکانوٹس لے لیا۔ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ بدعنوانی کےالزامات کے تحت نادرا کے ایک سواڑتیس ملازمین کوفارغ کرکےگرفتارکرلیاگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہناتھاکہ وزارت داخلہ ایس ایم ایس رابطہ سروس شروع کررہی ہے۔ جس سے عوام کوپاسپورٹ کےحصول میں آسانی ہوگی۔

    شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے کسی سفارش یا پیسے دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ پاسپورٹ کی تکمیل کے عمل سے ساتھ ساتھ آگاہ ہوتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ای سی ایل کےحوالےسے واضح پالیسی کااجرا کیاجارہاہے۔ بلیک لسٹ اورای سی ایل سے پینسٹھ ہزار افراد کانام نکالاجارہاہے۔

      ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قوانین کو گھر کی لونڈی کی طرح استعمال کیا جا رہا تھا ،ذاتی رنجشوں اور میاں بیوی کے جھگڑوں کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب کسی کا نام ای سی ایل میں بلا جواز نہیں ڈالا جائے گا ، اور نہ ہی اب کسی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکےلئےنوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

    چوہدری نثار کا کہناتھا کہ نادراکی مدد سے میگاسینٹر زبھی کھولےجارہےہیں۔ پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کااجراایک ہی جگہ سے ہوگا جبکہ آئندہ ماہ پاسپورٹ کی گھرتک فراہمی کا اسلام آبادسے آغازکررہےہیں۔