Tag: نثارکھوڑو

  • محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن، پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو نیب میں پیش

    محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن، پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو نیب میں پیش

    سکھر : محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈکرائیں گے، بحیثیت وزیرخوراک سندھ نثارکھوڑو نے اربوں روپے کی گندم فلورملز کو ادھار دی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نیب سکھر میں پیش ہوگئے ، جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈکرائیں گے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت وزیرخوراک سندھ نثارکھوڑو نے اربوں روپےکی گندم فلور ملز کو ادھاردی، اسی معاملے کی تحقیقات کیلئے پیپلزپارٹی رہنما کو طلب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے نیب نے سندھ میں ہونے والے سب سے بڑے گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی تھی، گندم اسکینڈل میں ملز مالکان اور سندھ کا محکمہ خوراک ملوث ہے۔

    قومی احتساب بیورو سکھر نے گندم اسکینڈل پر 4 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کردیے ہیں۔

    خیال رہے نیب نے صوبائی وزیر آئی ٹی سندھ تیمور تالپور کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں، نیب نے ڈی سی عمر کوٹ سے نواب محمد تیمور تالپور سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں جبکہ اس سلسلے میں نیب کراچی نے ڈپٹی کمشنر کو 6 مئی کو ثبوت اور ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے عمر کوٹ میں سال 2000 سے تعینات ڈپٹی کمشنرز کی فہرست اور ترقیاتی فنڈز کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

  • نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نثارکھوڑو

    نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نثارکھوڑو

    لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ جی ڈی اے میں شامل لوگ چور دروازے کے حامی ہیں، ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، نئے صوبے کے مطالبے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے اختلافات کا شکار ہوچکی ہے، کیونکہ جی ڈی اے میں شامل لوگ چوردروازے کےحامی ہیں۔

    جی ڈی اے کا چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چور دروازے کےحامی اس بار بھی مسترد کیےجائیں گے۔

    نثارکھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ اور وفاق میں حکومت بنائے گی، پیپلزپارٹی کے مخالفین لاڑکانہ میں ترقی کے خلاف ہیں، عوام کے حقوق کے مخالف لوگ عوام کے حامی کبھی نہیں ہو سکتے۔

    پچیس جولائی کوعوام تیر پر مہر لگا کر پی پی مخالفین کو شکست دیں گے، نثارکھوڑو کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ کچھ عناصرسندھ میں نیا صوبہ بنانا چاہتے ہیں ان کا ہم ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام ہے، سعید غنی، نثارکھوڑو

    عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام ہے، سعید غنی، نثارکھوڑو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی اور نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بنی گالہ محل بےایمانی اور خورد برد کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان جھوٹ اور مکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے۔

    ان خیالات کا اطہار انہوں نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام سیہون شریف میں ہونے والے جلسے سے عمران خان کے خطاب  میں لگائے گئے الزامات کے رد عمل میں کہی۔

    سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیہون شریف میں آج خورد برد خان اور بدعنوان سب اکٹھے نظرآئے، بنی گالہ محل بےایمانی اورخوردبرد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    شوکت خانم اسپتال کےچندے میں خوردبرد لوٹ مارنہیں تو اور کیا ہے؟ عمران نیازی پہلے اپنا ذریعہ آمدنی تو بتائیں۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی سونامی نے خیبر پختونخوا کےعوام کو آنسو دیئے۔

    شہداء اےپی ایس کے وارث طالبان نیازی کیخلاف فریادی ہیں، اس کے علاوہ مشال خان کےخون کے نشان بھی عمران نیازی کے دامن پر ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، عمران خان


    رہنما پیپلزپارٹی نثار کھوڑو کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ سندھ میں جتنے اسپتال ہم نےبنائے اور کسی صوبے میں نہیں بنے، جبکہ جعلی خان کی حکومت نے پختونخوا میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا۔

    نثارکھوڑو نے بتایا کہ سندھ حکومت انٹرتک انرولمنٹ اورامتحانی فیس خود دیتی ہے، عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے۔

  • گورنرسندھ ہوش میں رہیں ورنہ عدالت سے رجوع کریں گے، نثارکھوڑو

    گورنرسندھ ہوش میں رہیں ورنہ عدالت سے رجوع کریں گے، نثارکھوڑو

    لاڑکانہ : پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ گورنرسندھ محمد زبیر بہت زیادہ بول رہے ہیں، ہوش میں رہیں، زیادہ آگے بڑھے تو ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، عمران خان کی ذاتی زندگی پربہت سے سوالات ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ایوان صنعت وتجارت کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ سابق گورنر ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی اپنی سیاسی جماعت سے لاتعلقی ظاہرکی تھی، لہٰذا محمد زبیر جماعتی وابستگی سے بالا ترہوکر اپنے عہدے کا پاس رکھیں۔

    ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فرشتے کوئی نہیں ہیں، ان کی ذاتی زندگی پر بھی بہت سے سوالات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ درست لوکل باڈیز کا نظام نہیں لاسکے، عمران خان کے پاس اب گو نواز گو کا نعرہ بھی نہیں رہا۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ان کے عہدے سے نااہل کسی شخصیت نے نہیں بلکہ عدالت عظمیٰ نے کیا ہے۔

    عدالت میں سب سے پہلے شیخ رشید اور جماعت اسلامی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ سیاست میں مقابلہ ہوتا ہے اورعوام کے پاس جانے کا حق ہرایک جماعت کو حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے حالیہ بیان میں گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خود ہی اپنی پارٹی سے مائنس نہ ہو جائیں، آغا سراج

    عمران خود ہی اپنی پارٹی سے مائنس نہ ہو جائیں، آغا سراج

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ مائنس ون کی بات کرتے کرتے عمران خان خود ہی نہ مائنس ہوجائیں، نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عمران خان کو ان کی پارٹی ہی نکال دے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کے مائنس ون فارمولے کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ عمران خا ن مائنس ون کا فارمولا ضیاء الحق سے لا ئے ہیں، مائنس ون کرتے کرتے عمران خان خود ہی نہ مائنس ہوجائیں.

    سراج درانی نے پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پربھی شدید تنقید کی اورکہا کہ اپوزیشن اتحاد کو توڑ کر عمران خان نے سیاسی نابالغی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: آصف زرداری اور نواز شریف اندر سے ایک ہیں، عمران

    سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے بھی کپتان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہیں ان کی جماعت ہی انہیں مائنس نہ کردے۔
    واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے پیپلزپارٹی کو مشورہ دیا تھا کہ جس طرح ایم کیو ایم نے الطاف حسین کو مائنس کیا وہ آصف زرداری کو پارٹی سے مائنس کردیں۔
  • سندھ اسمبلی : نثارکھوڑونے آئین کو ایان کہہ ڈالا

    سندھ اسمبلی : نثارکھوڑونے آئین کو ایان کہہ ڈالا

    کراچی : سندھ کے سنیئر وزیر نثار کھوڑو سندھ اسمبلی میں نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے جذباتی ہو گئےاوران کی زبان پھسل گئی۔آئین کوایان کہہ ڈالا۔ اس سےظاہر ہوتاہےکہ ڈالر گرل پی پی رہنماؤں کے حواس پر کتنا چھائیں ہیں.

    ایان علی کانام ای سی ایل سےنکل رہاہےنہ پی پی وزراکےذہنوں سے نیٹ نثار کھوڑو نقطہ اعتراض پرایسے بپھرے کےجواب میں ماحول زعفرانی کرڈالا۔

    آئین کو ایان کہہ بیٹھے، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پرویز مشرف کی دبئی روانگی کا معاملہ اٹھا تو ایوان میں گرما گرمی بڑھ گئی۔

    سندھ کے سنیئر وزیر نثار کھوڑو سندھ اسمبلی میں نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور ان کی زبان پھسل گئی۔

    ڈالر گرل کےچرچےسب جگہ عام ہیں لیکن پی پی رہنماؤں کی زبان پھسل کر بھی ایان کی ہی جانب جانا واضح اشارہ کہ پارٹی پریشانی کا شکار ہے۔

     

  • نثارکھوڑو نے ایوان میں سگریٹ نوشی پرمعافی مانگ لی

    نثارکھوڑو نے ایوان میں سگریٹ نوشی پرمعافی مانگ لی

    کراچی : سندھ کے وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے صوبائی اسمبلی میں سگریٹ نوشی پرشرمندگی کااظہارکرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی جس پر شرمندہ ہوں اورمعافی چاہتاہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئروزیرتعلیم نثارکھوڑوایوان میں اپنی سگریٹ نوشی پرسچ مچ شرمندہ نظرآئے، نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ پندرہ سال بعد پھرسگریٹ کوہاتھ لگایا،طلب ہوئی تو خیال ہی نہ رہا کہ ایوان میں ہوں۔

    اسپیکرسراج درانی نے بتایا کہ انہوں نے سگریٹ پینا چھوڑ دی،اس پرنثارکھوڑو بولےآپ نے چھوڑدی اورہم نے شروع کردی۔

    یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے گذشتہ اجلاس کے فوری بعد ایوان میں سگریٹ سلگانے پرنثارکھوڑوکو کڑی نکتہ چینی کاسامناکرنا پڑاتھا۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس، ارکان کی تلخ کلامی پرایوان کاماحول کشیدہ

    سندھ اسمبلی کا اجلاس، ارکان کی تلخ کلامی پرایوان کاماحول کشیدہ

    کراچی : سندھ اسمبلی کاپارہ آج بھی کافی ہائی رہا۔سینئر صوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑواورنصرت سحرعباسی آپس میں اُلجھ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج ایک بارپھرخوُب گرماگرمی ہوئی۔ نثارکھوڑواورنصرت سحرعباسی کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔

    اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزیرایکسائز اینڈٹیکسیشن گیان چند کی عدم موجودگی پرجب پارلیمانی سیکرٹری ناصرشاہ جواب دینے کے لئے کھڑے ہوئے تونصرت سحرعباسی نے نقطہ اعتراض جڑدیا۔

    جس پرسینئروزیرنثارکھوڑو کے صبرکادامن لبریز ہوگیا اوروزیر تعلیم نصرت عباسی کواسمبلی قوانین سمجھانے اُٹھ کھڑے ہوئے۔

    نصرت عباسی نے نثارکھوڑو کی کسی بھی بات کوماننے سے انکارکردیااوروزیرکی دوسال سے عدم موجودگی پرناراض ہونے لگیں۔ ارکان کی تلخ کلامی پرایوان کاماحول کشیدہ ہوگیا۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،نثارکھوڑو

    پی ٹی آئی کے جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،نثارکھوڑو

    لاڑکانہ: صوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑونے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا،جبکہ ایم کیو ایم سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ لاڑکانہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےنثارکھوڑو کا کہناتھا کہ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔

    اس سلسلے میں ایم کیو ایم سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ عمران خان لاڑکانہ میں جلسہ کریں یا نہ کریں پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے دھرنے ختم کرکے شکست قبول کرلی ہے ،آئند ہ الیکشن دوہزار اٹھارہ میں ہی ہوں گے۔

  • حکمرانوں کو ٹھوکر مار کر نکال دیا جائے، ڈاکٹر قادری

    حکمرانوں کو ٹھوکر مار کر نکال دیا جائے، ڈاکٹر قادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شامیانے کھولنے کا حکم دے دیا، کہتے ہیں وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو ٹھوکر مار کر نکال دیا جائے

    انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے تھے کہ کچھ نہیں ہوگا تھوڑے دنوں میں ہیجانی کیفیت ختم ہوجائے گی، حکمرانوں کو میں مغرب کی نماز کے بعد بتاتا ہوں کہ کتنی دیر میں ہیجانی کیفیت ختم ہوگی۔

    انہوں نے نوازشریف اور شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ دونوں ٹی وی پر آئیں اور اعلان کریں کہ وہ آئین کی خاطر مستعفی ہورہے ہیں، اور اپنی پارٹی سے کسی کو اپنے عہدوں پر نامزد کردیں اور اگر یہ بھی ان کے اختیار میں نہیں تو پھر عوام اپنا اختیار استعمال کرے گی۔

    انہوں نے پولیس والوں سے کہا کہ یہ آخری لمحے ہیں وہ بھی انقلاب مارچ میں شامل ہوجائیں وردی کی پرواہ نہ کریں دوبارہ مل جائے گی، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس والے ہراول دستہ بنیں انقلاب مارچ میں شامل ہوکر لاٹھیاں حکمرانوں کے سروں پر ماریں۔

    انقلاب مارچ لے کر یہاں پہنچے تو منظر اور تھا لیکن آج منظر کچھ اور ہی ہے اور اب فیصلہ کن مرحلہ بہت قریب ہے۔

    انہوں نے زیادتی کا شکار خودسوزی کرنے والی طالبہ کی والدہ کو اسٹیج پربلاکرحکمرانوں کو ملامت کی کہ وہ آخری لمحات میں بھی ایسی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جہاں ملک کی ہربیٹی کی عزت خطرے میں ہو، ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا کہ اس معصوم طالبہ کے ساتھ ہونے والے ظلم کا بدلہ لیا جائے گا۔

    عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ رائیونڈ اوراسمبلیوں میں بیٹھ کر جمہوریت بچائی جارہی ہے، لوگ کہتے ہیں کہ یہاں صرف میرے مرید بیٹھے ہیں، کیا ان کو یہاں فریاد کرتے مظلوم نظر نہیں آرہے؟۔

    ڈاکٹر قادری نے بے پناہ تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غربت کی انتہا ہوگئی لوگ روٹی کے لئے اپنا لہو اور عزتیں بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    لہو کو بیچ کر روٹی خرید لایا ہوں
    امیر ِ شہر بتا یہ حلال ہے کہ نہیں

    ان کا کہناتھا کہ لوگ مجھے دشمنی میں گالیاں دیتے ہیں لیکن کسی میں اتنی جرات نہیں کہ ڈیڑھ سال سے جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اسے رد کردے۔

    انہوں نے عوام سے کہا کہ ابھی اٹھیں ، گھروں سے نکلیں اور اس انسانی سمندر میں شامل ہوجائیں اور ظالموں سے اپنا حق چھین لیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ آٗئین کی بات کرنے والے بتائیں کہ کہاں تھا آئین جب ایک لڑکی زیادتی کا شکار ہو کرخود سوزی کرتی ہے؟آئین تو انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ اگر لوگوں کو ان کا حق مل رہا ہوتا تو لوگ اتنے دن سے یہاں دھوپ اور بارش کی سختی برداشت کرکے احتجاج نہیں کررہے ہوتے۔ اس وقت آٗئین کا تقاضا ہے کہ ان حکمرانوں کو ٹھوکریں مار کر نکال دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا خورشید شاہ کی باتیں آئین نہیں ہیں، آئین کے مطابق اس وقت حکمرانوں کی حیثیت غیرآئینی ہے کیونکہ آرٹیکل 63 کے تحت قرض دہندگان اسمبلی کے ممبر نہیں بن سکتے ، حکمران بتائیں کس نے قرضے معاف نہیں کرائے  تو پھر آئین کے خلاف کون ہوا۔ ہم یا حکمران؟