Tag: نثار احمد کھوڑو

  • سکھر: جلسہ کرنا ہرجماعت کا حق ہے، وزیرتعلیم نثارکھوڑو

    سکھر: جلسہ کرنا ہرجماعت کا حق ہے، وزیرتعلیم نثارکھوڑو

    سکھر:سندھ کے سینیئروزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ جلسہ کر نا ہرسیاسی و مذہبی  جماعت کا حق ہے میاں نواز شریف اورمیاں شہبا زشر یف نے خودجلسے کئے ،اب وہ موجودہ صورت حا ل کا سامنا کر نے سے ڈر رہے ہیں، شریف برادران حالات کا بہادری سے مقابلہ کریں ۔

    سکھر میں پی ایس ٹی ، جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی امیدواروں میں آفر لیٹر کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےوزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ انقلاب اورآزادی کا مطلب بہترز ندگی کی تلاش کر نا ہے ،معاملہ چارسیٹوں سے اٹھا تھا اور اب بگڑ کرتنگ آمد اور بجنگ آمدتک جا پہنچا ہے اور ان حالات میں حکومت اکیلی ہو تی جا رہی ہے ۔

    انکا مز ید کہنا تھا کہ مو جو دہ حکومت اگرگئی تودوسری حکومت آسکتی ہے اسمبلیاں کیوں جائیں،عوام نے اعتماد کر کے ووٹ دیئے تھے ۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھلیں گے، نثار کھوڑو،

    کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھلیں گے، نثار کھوڑو،

    سندھ بھر میں ربیع الاول کی تعطیل کے بعد تمام سرکاری و نجی اسکول آج سے کھل گئے۔

    صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں آج سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

    نثار احمد کھوڑو نے اساتذہ کو خبردار کیا ہے کہ اسکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، کسی بھی وقت اسکول کا دورہ کرونگا، جہاں اساتذہ غیر حاضر ملے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    سندھ کے وزیر تعلیم احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کسی کو مفت میں تنخواہ نہیں لینے دونگا۔