Tag: نثار کھوڑو

  • حکومت اور گورنر کی تبدیلی کے کوئی آثار نہیں، نثارکھوڑو

    حکومت اور گورنر کی تبدیلی کے کوئی آثار نہیں، نثارکھوڑو

    کراچی : سینئر صوبائی وزیر سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت اور گورنر کی تبدیلی کے کوئی آثار نہیں ہیں، اگر کوئی رات میں خواب دیکھے کہ گورنر سندھ تبدیل ہوجائے تو وہ الگ بات ہے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان کسٹم کے تحت اولڈ کسٹم ہاؤس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

    اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ ،انسانی اسمگلنگ اور اسلحہ کی اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم معاشرے کیلئے چیلنج بنتے جارہے ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اسے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، انتخابات میں ووٹنگ شفاف ہوتو ووٹرز کو حق رائے دہی سے نہیں روکا جاسکتا۔

    پاکستان کے بہت سے پولنگ اسٹیشنز ایسے ہیں جہاں بہت کچھ ہوتا ہے، حکومت دو ہزار تیرہ میں بھی تبدیل ہوئی تھی۔

  • سندھ بھرمیں کالجز و یونیورسٹیز بنانے کی ضرورت ہے، نثار کھوڑو

    سندھ بھرمیں کالجز و یونیورسٹیز بنانے کی ضرورت ہے، نثار کھوڑو

    کراچی : سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑونے کہا ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی اور ایک مزید دو نئے کالجز بنانے کی ضرورت ہے۔

    اعلیٰ تعلیم کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار نثار کھوڑو نے این ای ڈی یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    نثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ سندھ کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے اور ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی کا پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند سالوں میں مزید دو ، دو یونیورسٹیز کا پروجیکٹ بھی پیش کریں گے ۔

    کانووکیشن میں مجموعی طور پر1213گریجویٹ میں اسناد دی دی گئیں۔ماسٹر آف انجینئرنگ میں80طلبہ و طالبات اورپی ایچ ڈی کرنے والے 2طالب علموں کو بھی اسناد دی گئیں جبکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل دیئے گئے۔

    سینئر صوبائی وزیر تعلیم سندھ اور این ای ڈی کے وائس چانسلر نے طلبہ و طالبات میں اسناد،گولڈ میڈل تقسیم کئے۔ اس موقع پر شدید گرمی کے باعث طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • سانحہ شکارپورشہداء کمیٹی کالانگ مارچ انچولی پہنچ گیا

    سانحہ شکارپورشہداء کمیٹی کالانگ مارچ انچولی پہنچ گیا

    کراچی: سانحہ شکارپور شہداء کمیٹی کا لانگ مارچ کراچی کے علاقے انچولی پہنچ گیا۔

    سندھ میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف شکارپور سے روانہ ہونے والے لانگ مارچ قافلے کے شرکاء کراچی کے علاقے انچولی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انچولی کے قافلے کی منزل نمائش چورنگی پہنچے گا جہاں شیعہ تنظیمیں لانگ مارچ قافلے کا استقبال کریں گی۔

    دوسری جانب نمائش چورنگی پر ایم ڈیبلو ایم کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں، اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین کے مطابق لانگ مارچ کے نمائش چورنگی پہنچنے کے بعد علامہ ناصر عباس پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    سانحہ شکار پور کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گيا، لانگ مارچ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ شیعہ برادری کا قتل عام کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شرکاء کے قائد علامہ مقصود ڈومکی اور مولانا امین مشہدی کا کہنا تھا کہ انصاف کے ملنے تک وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ جاری رہے گا۔

  • شکارپورلانگ مارچ کے شرکا سے حکومتی مذاکرات ناکام

    شکارپورلانگ مارچ کے شرکا سے حکومتی مذاکرات ناکام

    کراچی : سانحہ شکارپور لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ شہداء کے لواحقین کو امدادی چیک دے دیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ شکارپور کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، نثار کھوڑو نے بتایا کہ سانحہ شکارپور لانگ مارچ کے شرکا سے بھٹ شاہ میں مذاکرات کیے گئے جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

    لانگ مارچ کے شرکا کراچی آنے پر بضد ہیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت سانحہ سے غافل یا بے حس نہیں، سانحہ شکار پور کے شہیدوں کے لواحقین کو امدادی چیک دیئے جاچکے ہیں اور زخمیوں کا بہترین علاج کرایا جا رہا ہے۔

    نثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ سانحہ شکارپور کے ذمہ داروں کا پیچھا کیا گیا اور ماسٹر مائنڈ کوئٹہ میں ماراگیا۔

  • حیدرآباد: انتخابات18 جنوری کو ہونگے یا نہیں کچھ پتہ نہیں، نثار کھوڑو

    حیدرآباد: انتخابات18 جنوری کو ہونگے یا نہیں کچھ پتہ نہیں، نثار کھوڑو

    سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو ہوسکیں گے یا نہیں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

    حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کی تباہی کا ذمہ دار اسکولوں سے غیر حاضر رہنے والے استاد ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ مارچ تک بیس ہزار استاتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عدالتیں آمروں کے نظام میں دلچسپی لے رہی ہیں اور اسمبلیوں کے نظام پر اعتراض کررہی ہیں۔

     

  • اکثریتی فارمولے کے تحت قانون بنانے کا حق اسمبلیوں کو ہی ہے، نثار احمد کھوڑو

    اکثریتی فارمولے کے تحت قانون بنانے کا حق اسمبلیوں کو ہی ہے، نثار احمد کھوڑو

    سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اب رجوع کریں گے اوراس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عدالتوں کو ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہییں جس سے اسمبلیوں کا وقار مجروح ہو، اکثریتی فارمولے کے تحت قانون بنانے کا حق اسمبلیوں کو ہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل کرلی تھی ، 26 تاریخ کا فیصلہ تیس دسمبر کو مسلط کیا گیا جو معنیٰ خیر ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں لیکن عوام ان رکاوٹوں کا خاتمہ کریں گے
       

  • پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم کو منانے کی کوششیں شروع

    پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم کو منانے کی کوششیں شروع

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    نثار کھوڑو نے ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانا ممبران کا حق ہے اور تمام معاملات اسمبلی میں لاکر حل کیے جائیں تو بہتر ہوگا۔

    سینیئر وزیر سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کے رہنما سردار احمد کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس اسی لیے بلایا کہ ایم کیو ایم اپنی بات ایوان میں رکھ سکے، بلدیاتی آرڈیننس کا معاملہ عدالت میں ہیں وہاں جو بھی فیصلہ ہوگا بہتر ہوگا،  دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مسائل کو اسمبلی میں بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔