Tag: نجم سیٹھی
-
ایشیا کپ میں نہ جانے سے مالی نقصان ہوگا،نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی پلان دے دیا ہے، کھیلنے نہیں جاتے تو نقصان ہمارا ہی ہو گا۔
آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیاء کپ میں پاکستان کی سیکورٹی کےحوالے سے مسائل ہیں لیکن پھر بھی بنگلہ دیش نے اپنا سیکورٹی پلان دے دیا ہے۔
ہم جس قسم کی اسپیشل سیکورٹی چاہیں گے ملے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ وہاں کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے پاکستانی ٹیم پر کسی قسم کا حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نہ جائیں تو پھر بھی ایشیا کپ ہوگا،لیکن بائیکاٹ سے ہمارا ریونیو کا نقصان ہوگا اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمارا تاثر بھی خراب ہو گا، اس لئے جذباتی ہو کر فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ،نجم سیٹھی کا مستقبل تاریک؟؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ اپنا فیصلہ محفوظ کرچکی ہے اور آئندہ چند روز میں کوئی بھی حیران کن فیصلہ سامنا آسکتا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ پی سی بی کے سابق چیئرمین چوہدری محمد ذ کاء اشرف کو بحال کر سکتی ہے یا پھر پی سی بی کے انتخابات کا حکم نامہ بھی جاری ہسکتا ہے، دونوں صورتوں میں نجم سیٹھی کا پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔