Tag: نجم سیٹھی

  • نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ میں پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں لگائے گئے: احسان الرحمان مزاری

    نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ میں پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں لگائے گئے: احسان الرحمان مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں نجم سیٹھی پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں لگائے گئے، جب کہ بورڈ میں ہمارہ بندہ ہونا چاہیے تھا۔

    اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مزاری نے کہا کہ یہ طے ہوا تھا کہ جو وزارت جس جماعت کی ہوگی اس کی تعیناتیاں بھی اسی کا حق ہوگا، کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی میں ہمارا بندہ ہی ہونا چاہیے تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا ’’نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ میں پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں لگائے گئے، شکایات آئی ہیں کہ 2 ریجنز میں بوگس کلبز بنا کر ووٹنگ رائٹس دے دیے گئے ہیں۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ شکایات پر پی سی بی کو لیٹر بھیجا گیا ہے اور کمیٹی سے مالی معاملات اور تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، انھوں نے کہا کہ خط میں پوچھا گیا ہے کہ پچھلے 4 ماہ میں کس کو نکالا اور کس کو رکھا گیا۔

    احسان الرحمان مزاری نے کہا ’’اس معاملے کی انکوائری کے پراسس کا آغاز کر دیا ہے، لیٹر اسی لیے لکھا گیا ہے۔‘‘

    عام انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، پی پی کے ورکر کے طور پر میری رائے میں انتخابات آگے جائیں گے۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ جو آئین میں ہے اس کے مطابق ہی توسیع ہوگی، غیر آئینی کچھ نہیں ہوگا۔

  • ایشیا کپ کہاں اور کیسے ہوگا اس کا کوئی آسان جواب نہیں، نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کہاں اور کیسے ہوگا اس کا کوئی آسان جواب نہیں، نجم سیٹھی

    لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمیں بھارت کا مؤقف پتا ہے اس بات کو دھرانے کی ضرورت نہیں ہے ایشیا کپ کہاں ہوگا اور کیسے ہوگا اس کا کوئی آسان جواب نہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سیریز کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ کافی سنجیدہ ایشو ہے، ابھی اس پر فیصلہ ہونا باقی ہے، ایشیا کپ کہاں ہوگا اور کیسے ہوگا اس کا جواب دینا آسان نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کامؤقف ہے کہ پاکستان میں نہیں کھیلیں گے ہے ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کیاجائے، ہمارا مؤقف ہے بھارت ایشیاکپ کھیلنے نہیں آئیگا تو ہمیں بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے جانے پر سوچنا پڑےگا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں ملک کے درمیان میچز میں ایک آئی سی سی اور ایک اے سی سی  کا مسئلہ  ہے، یہ بہت سنجیدہ قسم کا ایشو ہے، دونوں سے بات کرکے کوئی پوزیشن لیں گے۔

     مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کیلئےحکومت، سیکیورٹی ایجنسیز کا مؤقف سامنے رکھنا پڑےگا، اخباروں میں خبر چل رہی ہے کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے پر حکومت آمادہ نہیں لیکن اس بات ہونا باقی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے سیکیورٹی کو ایشو بنایا ہوا ہے لیکن دنیا کی ٹاپ ٹیمیں کہتی ہیں کہ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی کا ایشو نہیں ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ بھارت میں ہماری ٹیم محفوظ نہیں کیوں کہ وہاں کے حالات کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

  • پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    ٹرافی کی رونمائی کی تقریب لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں کی گئی ہے جس میں  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان، اعلیٰ عہدداران سمیت شعیب ملک اور شان مسعود بھی شریک ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق 25 قیراط سونے اور 9 ہزار 907 زرغون کے نگینے استعمال کیے گئے ہیں جس سے نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب لگ رہی ہے۔

    ٹرافی کے 3 پلرز ہے، یہ پلرز قومی ٹیم کے اتحاد، مضبوطی اور جزذبے کی عکاسی ہیں۔

     جبکہ سیزن سیون میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور وہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔

    ٹرافی رونمائی کے موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی رونمائی شالا مار باغ میں اس لیئ کی گئی تاکہ پتا چلے تبدیلی آگئی ہے، اس تاریخی جگہ سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں ہوسکتی تھی۔

  • بابر اعظم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، نجم سیٹھی

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی  نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی مینز آف دی ایئر کی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بابر اعظم نے آئی سی سی کا اہم ترین ایوارڈز جیت کر پاکستان کاسر فخر سے بلندکردیا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کارکردگی اور کامیابیاں محنت، لگن اور عزم کا صلہ ہیں۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے حارث رؤف، محمد رضوان، ندا ڈار کو بھی مینز  اور ویمن کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ  یہ ایوارڈز  پوری کرکٹ ٹیم کو اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی دیں گے۔

  • کسی کھلاڑی یا کوچ کے لیے سفارش نہ کریں، نجم سیٹھی

    کسی کھلاڑی یا کوچ کے لیے سفارش نہ کریں، نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کے لیے سفارش نہ کریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’پی سی بی دنیا کی ایک ٹاپ آرگنائزیشن ہے یہ سب قابل برداشت نہیں ہے تمام دوستوں سے بھی یہی کہوں گا کہ مجھ سے پی ایس ایل کے لیے فری ٹکٹس نہ مانگیں۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھاکہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کر کے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے۔

    یہ پڑھیں: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے شیڈول کا اعلان

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے موقع پر ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔

    پی ایس ایل شیڈول مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی میچ 13 فروری کو سیزن سات کے چمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

     میگا ایونٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا،  پی ایس ایل ایٹ 2 مرحلوں میں کھیلا جائےگا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی  میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، افتتاحی میچ  لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

  • نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو کیا کہا؟ سابق کوچ نے فیصلے کیلیے وقت مانگ لیا

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ڈربی شائر اور پاکستان کی کوچنگ بیک وقت کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں صاف کہہ دیا ہے کہ فل ٹائم کوچ ہی رکھیں گے۔

    2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے حتمی فیصلے کے لیے کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کی کوچنگ بھی کررہے ہیں اور ساتھ ہی وہ قومی ٹیم کے کوچ بننے کے بھی خواہشمند ہیں۔

    یاد رہے کہ مکی آرتھر نے گزشتہ دنوں قومی ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

  • نجم سیٹھی نےسابقہ مینجمنٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دے دیا

    اسلام آباد: پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابقہ مینجمنٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

     نجم سیٹھی نے غیرملکی میڈیا کو دیے گئے  انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں بہتر پچز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، ایسا لگتا ہے ٹیسٹ میچ کرکٹ پچھلے 4 سال میں ختم ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے ڈومیسٹک اسٹرکچر برباد کردیا ہے، پی سی بی اعلیٰ عہدیداران نے ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعیاری پچز بنوائیں وہ ٹیسٹ میچ ڈرا کے لیے کھیلنا چاہتےتھے۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان میں گرین پچ کے حامی ہیں، ان جیسے کھلاڑی کو ہمیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ وہ جارحانہ فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتےہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین اچھی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،جہاں ٹیسٹ میچ میں نتائج نکلیں۔

  • کیا نجم سیٹھی، رمیز راجا سے بہتر کرکٹ جانتے ہیں؟ عمران خان

    92 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ رمیز راجا پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہے تھے اس دوران قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی سربراہی نجم سیٹھی کے سپرد کردی گئی کیا نجم سیٹھی رمیز راجا سے زیادہ بہتر کرکٹ جانتے ہیں۔؟

    یہ پڑھیں: ’نئی مینجمنٹ نے بورڈ پر ایسا حملہ کیا کہ میرا سامان تک نہیں لینے دیا‘

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ معاملات کو چلانے کا زیادہ تجربہ کس کے پاس ہے؟ رمیز راجا یا پھر ایک صحافی جو ن لیگ کا حامی ہے۔

    عمران خان نے سوال کیا کہ’نجم سیٹھی کا کرکٹ سے کیا تعلق ہے۔؟

    مزید پڑھیں: ’رمیز راجا سے پی سی پی میں کوئی خوش نہیں تھا‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز راجا کو عہدے سے برطرف کرکے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا، پی سی بی کی جانب سے کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی عبوری چیف سلیکٹر ہیں، عبدالرزاق، راؤ افتخار انجم ، ہارون الرشید شامل ہیں جبکہ ویمن ٹیم کی سابق کپتان و کمنٹیٹر ثنا میر نے گزشتہ دنوں بورڈ سے معذرت کرلی تھی۔

     

  • ’نئی مینجمنٹ نے بورڈ پر ایسا حملہ کیا کہ میرا سامان تک نہیں لینے دیا‘

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ نئی مینجمنٹ نے بورڈ پر ایسا حملہ کیا کہ میرا سامان تک مجھے نہ لینے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا عہدے سے برطرفی پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ صبح ان کے سترہ بندے پی سی بی میں دندناتے پھر رہے تھے جیسے کوئی ایف آئی اے کا چھاپہ پڑ گیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے کہ میں کچھ وہاں سے اٹھا کر لے جاؤں گا۔

    سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کیوی ٹیم پاکستان آرہی تھی تو چیف سلیکٹر بدل دیا گیا یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کافی ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو باہر نکال دیں۔

    مزید پڑھیں: ’رمیز راجا سے پی سی پی میں کوئی خوش نہیں تھا‘

    انہوں نے مزید کہا کہ کامیابیاں آسانی سے نہیں ملتی ہیں اگر بہت زیادہ تبدیلیاں کی گئیں تو ٹیم میں یکجہتی ختم ہوجائے گی۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ’سیزن کے درمیان میں ہی کہہ رہے تھے کہ مکی آرتھر کو لے آئیں گے، عزت کے ساتھ بھیجا جاتا ہے گھر بھیجنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز راجا کو عہدے سے برطرف کرکے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا، پی سی بی کی جانب سے کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی عبوری چیف سلیکٹر ہیں۔

  • شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے، نجم سیٹھی

    شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے، نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کراچی گفتگو کرتے ہوئے کہا  شاہد آفریدی جارحانہ انداز اپناتے ہیں ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، اس وقت شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا، ہم انہیں  واپس لائے اس سے اچھا پر فارم کیا۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں میں ویمن کرکٹ کو اہمیت نہیں دی گئی، ویمن ٹیم کے لئے غیر ملکی کیوی کوچ  مارک کوس کو لا رہے ہیں، ویمنز لیگ کے بارے میں سوچنا ہے۔

     نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی ماڈرن لوگ ہیں ویمنز لیگ کرا سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کوچز غیر ملکی ہوں تاکہ سفارشیں نہ چلیں۔