Tag: نجم سیٹھی

  • پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل، کور کمانڈر نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی

    پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل، کور کمانڈر نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی

    لاہور: پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کے لیے کور کمانڈر نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہماری فوج ہمیشہ مثبت قدم اٹھاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق پارک آرمی کے ایک کرکٹ میچ کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کو اس ایونٹ کے لاہور میں فائنل کرانے کے لیے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی۔

    اپنے خطاب میں پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات مزید روشن ہوں گے، پی ایس ایل انٹریشنل کرکٹرز کو راستہ دکھائے گی،ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ ملک میں واپس آئے۔

    انہوں نے کور کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج ہمیشہ مثبت قدم اٹھاتی ہے، لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ہم سے کہا ہے کہآپ تیاری کریں ہم سیکیورٹی فراہم کریں گے،پاکستان میں امن کی موجودہ صورتحال بہتر ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

     

  • شاہد آفریدی کیلئے جو ہوسکا ضرور کرینگے، نجم سیٹھی

    شاہد آفریدی کیلئے جو ہوسکا ضرور کرینگے، نجم سیٹھی

    لاہور : پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم آفریدی کیلئے جو ہو سکا کریں گے لیکن سب کچھ ڈسٹرب کرکے آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیاجاسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 19 اکتوبر کو ہوگی، ایونٹ کا فائنل لاہور میں کرانے کی کوشش کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوگئی ہے،انتطامیہ سے بھی بات چل رہی ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں سے لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے بات چیت جاری ہے، فارم میں یہ بات لکھ دی گئی تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، ہماری تیاریاں جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

     چیئرمین پی ایس ایل نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے "بڑے” نے یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی اسٹار ہیں انہیں اچھی طرح الوداع کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی سے بڑا اسٹار پاکستان میں نہیں ہے اسے عزت کے ساتھ رخصت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

     بھارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میٹنگ میں پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے بلکہ روایتی حریف کو مزہ بھی چکھائیں گے۔

     

  • الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

    الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایسے نہیں جاؤں گا آخری میچ کھیلنا میرا حق ہے، انہوں نے کہا کہ بیس سال تک پاکستان کی خدمت کی ہے ایک میچ ملنا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ الوداعی میچ کیلئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے بھی بات کی ہے ، بوم بوم آفریدی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ گراونڈ میں بلا لہرا کر پرستاروں سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔

    تم جیسے 10 کو سنبھال لونگا، آفریدی کا صحافی کے سوال پرجواب

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے آفریدی کو موقع دیئے جانے کا امکان تھا لیکن بورڈ نے کوئی اعلان نہیں کیا، اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہے، ایسے میں آفریدی کا انتظار اب طویل ہوگیا ہے۔

    اس سے قبل پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ شاہد آفریدی اور سعیداجمل کو شاہانہ انداز میں الوداع کرنا چاہیے۔

  • شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو الوداع کہنے کی تیاری

    شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو الوداع کہنے کی تیاری

    کراچی: شاہد آفریدی اورسعیداجمل کو الوداع کہنے کی تیاری کرلی گئی نجم سیٹھی کہتے ہیں آفریدی اور اجمل کو شاہانہ اندار میں رخصت کرناچاہیے۔

    پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ شاہد آفریدی اور سعیداجمل کو شاہانہ انداز میں الوداع کرناچاہیے۔

    نجم سیٹھی نے کہا آئندہ ہفتےآفریدی اوراجمل سے ملاقات کرکے اس معاملے پر بات کروں گا، آفریدی کو ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق آفریدی اورسعید اجمل کئی سالوں بعد سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میراچیف سلیکٹر انضمام الحق سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے کہا ہے کہ میں کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں۔

  • عمران خان کی کرکٹ کی بہترین کیلئے ٹوئٹر پر تجاویز

    عمران خان کی کرکٹ کی بہترین کیلئے ٹوئٹر پر تجاویز

    کراچی: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کہتے ہیں کہ کرکٹ کے ادارے کو نجم سیٹھی سے آزاد کرانا ضروری ہے۔ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم نواز شریف نےالیکشن فکسرکوکرکٹ کو فکس کرنے کیلئےتعینات کیا ہے۔

    عمران خان نے سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کرنے کیساتھ نجم سیٹھی پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ غلط تبصرےاورتجزیےکرکٹ کی ساکھ کونقصان پہنچاسکتےہیں، موجودہ صورتحال پر مثبت تجزیے اور تبصرےکیےجائیں۔

    مثبت تجزیےکرکٹ کی بہتری کاباعث بن سکتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آبادی کم اور کرکٹ گراؤنڈ زیادہ ہیں۔ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ گراؤنڈز بنائےجائیں،کیونکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل بہتر کرکٹ کھیلنےسےآئیگی۔

  • پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

    پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

    لاہور :  پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ چار سے چوبیس فروری تک قطر کے شہر دوہا میں منعقد ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال فروری میں  پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، قومی ٹیم کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    دنیا بھرکےورلڈ کلاس کھلاڑی لیگ میں شامل ہوں گے، مذکورہ پاکستان سپر لیگ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چار سے چوبیس فروری تک منعقد ہوگی۔

    نجم سیٹھی کے مطابق  ایونٹ کی انعامی رقم 10 کروڑ روپے ہو گی، ہمیں اسپانسرز اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے حوصلہ افزاء جوابات موصول ہو رہے ہیں۔

    نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے منصوبوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 40 غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور ان میں 25 کو لیگ کیلئے سائن کئے جانے کی توقع ہے، ان میں 15 دنیا کے ورلڈ کلاس کھلاڑی ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 2013 میں پہلی مرتبہ باقاعدہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ملک کے حالات، مالی معاملات اور اسپانسرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسے دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔

  • نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا، عمران خان

    نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا، عمران خان

    کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پینتیس سے بھی زیادہ پنکچرلگے، بی بی سی کی رپورٹ غلط ہے توایم کیوایم مقدمہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہنا ہےکہ پینتس پنکچر والے کی بات بتانے والے اپنی بات پرقائم ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا۔ نجم سیٹھی کو نواز شریف نے نوازا اور دوبار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنایا۔

    کپتان نے جوڈیشل کمیشن میں پینتیس پنکچر کے ثبوت پیش نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔ اتوار کو کراچی آمد کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی مرتبہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور وہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے۔

    انہوں نے بی بی سی رپورٹ پر ایم کیو ایم قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا اور مفت مشورہ بھی دے دیا کہ اگر کوئی بات غلط ہے تو پھر بی بی سی کے خلاف مقدمہ کریں۔

    کراچی آئے تو سائیں سرکار کی کرپشن پر بولے بنا نہ رہ سکے ۔کہا کہ سندھ میں کرپشن کےسارےریکارڈٹوٹ گئے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےجیوکوآگےکرکےفوج پروارکیااورخودبھاگ گئے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ حکومت بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ کے بیان کو سنجیدگی سے لے۔

  • زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید جاگ گئی،چئیرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے،خوشخبری جلد ملے گی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے خوشخبری سنادی انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، آئی سی سی میٹنگ میں معاملات طے کرلئے جائیں گے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیموں کو ابھی نہیں بلارہے لیکن دروازے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں، چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ جو کھلاڑی فٹ ہوں گے وہ ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنانا ہوگی، عمران خان

    آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنانا ہوگی، عمران خان

    اسلام آباد: سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کوجارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو ہرصورت میں آسٹریلیا کوشکست دینا ہوگی ۔

     عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پر قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ آج کے اہم ترین میچ میں یونس خان کو تیسرے نمبر پر کھیلانا چاہے جبکہ یاسر خان کوبھی موقع دیا جانا چاہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ جیت کیلئے پاکستانی ٹیم کو حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    شائقین کرکٹ کو یقین ہے کہ پاکستان کل ضرور آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا۔

  • شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں چئیرمین پی سی بی شہریارخان، سربراہ گورننگ بورڈ نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر معین خان کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا ہدف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ہیں، چیئرمین پی سی بی کیخلاف درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کی ہار کو بنیاد بنایا گیا ہے اور ساتھ  پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کو لپیٹا گیا ہے۔

    پہلی دلیل میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی کوسیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    دوسری دلیل ہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر نہیں کی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کرکٹ بورڈ کے کسی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    موجودہ ٹیم میرٹ پر نہیں، نجم سیٹھی اور شہریار خان کی ذاتی خواہشات پر بنائی گئی، لہذا عدالت عالیہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو عہدے سے ہٹانے اور چیف سلیکٹر کو کام سے روکنے کا حکم دے۔