Tag: نجکاری کمیشن

  • 10سال بعد او جی ڈی سی ایل  کے 32 کروڑ شیئرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ

    10سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نجکاری کمیشن نے 10سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس 2 اگست کو طلب کرلیا گیا، نجکاری کمیشن نے 10 سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا۔

    وفاقی کابینہ کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کمپنی شیئرز دوست ملک کوفروخت کرنےکیلئےنجکاری کمیشن کومنتقل ہوئے تھے ، ساورن ویلتھ فنڈ فعال نہ ہونے کے باعث شیئرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کئے جارہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے اعتراض کےباعث ساورن ویلتھ فنڈز کا دائرہ اوراختیارات تبدیل کیاجارہاہے ، کابینہ کمیٹی رواں مال سال کے نجکاری پروگرام کی بھی منظوری دے گی۔

    نجکاری کمیشن کے لئے 8ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

  • پی آئی اے کا مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلہ

    پی آئی اے کا مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلہ

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے مالیاتی امور نجکاری کمیشن کو دیے جانے کا امکان ہے، پی آئی اے کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مالی معاملات میں شفافیت لانے کے لیے ادارے کے مالیاتی امور نجکاری کمیشن کو دیے جانے کا امکان ہے۔ نجکاری کمیشن پی آئی اے کے نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن پی آئی اے کے مالی معاملات جدید ترین نظام سے منسلک کرے گا۔ پی آئی اے کے مالیاتی معاملات کو بہتر بنا کر بیلنس شیٹ بہتر بنائی جائے گی۔

    پی آئی اے کی بیلنس شیٹ بہتربنانے سے اس کی نجکاری میں مدد مل سکے گی۔ ادارے کا انتظامی کنٹرول بدستور پی آئی اے کی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔ پی آئی اے کے انتظامی معاملات وزارت ہوا بازی کے ماتحت ہی رہیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی ریگولیشن کے معاملات سول ایوی ایشن کے حوالے ہی رہیں گے۔ نجکاری کمیشن 31 دسمبر تک پی آئی اے کا حساب شفاف بنانا چاہتا ہے۔

  • پاکستان اسٹیل کوتیس سال کیلئے لیزپردینے کی منظوری

    پاکستان اسٹیل کوتیس سال کیلئے لیزپردینے کی منظوری

    اسلام آباد : نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل کو تیس سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دے دی۔ کئی ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے وی آر ایف اسکیم لائی جائے گی۔ اُو جی ڈی سی ایل کے پانچ فیصد شئیرز اور ایس ایم ای بینک بھی فروخت کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نجکاری بورڈ کے چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے اور انشورنس کمپنی کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔

    اجلاس کے فیصلوں کی حتمی منظوری کابینہ کی نجکاری کمیٹی آئندہ ہفتے دے گی۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو 30 سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اُو جی ڈی سی ایل کے5 فیصد شئیرز اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جبکہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزز بینک کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    چئیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکی زیرصدارت ہونے والےاجلاس کے فیصلوں کی حتمی منظوری کابینہ کی نجکاری کمیٹی آئندہ ہفتےدے گی۔

    ذرائع کےمطابق اسٹیل ملز کے اثاثوں پر حکومت کا اختیار برقرار رہیگا، نئی انتظامیہ اِن کو فروخت نہیں کرسکےگی۔ صرف مشینری ہینڈ اُوور کی جائیگی تاہم کئی ہزار ملازمین کو فارغ کرنےکیلئے وی آر ایف اسکیم لائی جائے گی۔

  • پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت پر نجکاری کمیشن کی نئی حکمت عملی

    پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت پر نجکاری کمیشن کی نئی حکمت عملی

    کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت پر نجکاری کمیشن نے نیا منصوبہ تیار کرلیا۔ منصوبے کی منظوری کے لیے اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کے پاس اسٹیل ملز کو طویل مدتی لیز پر دینے یا فروخت کرنے کے دونوں اختیارات موجود ہیں۔ منظوری کے بعد منصوبے کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

    نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر کے مطابق ایرانی اور چینی اسٹیل کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد ٹرانزیکشن 6 سے 7 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کا بحران شدید

    واضح رہے کہ مالی معاملات کی ابتری کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کا گزشتہ 3 سال سے آڈٹ نہیں ہوا جس کے باعث ملز کی اصل قیمت کا تعین مشکل ہے۔

    پاکستان اسٹیل مل کی زبوں حالی کی وجہ سے وہاں کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

  • اسٹیل ملزاورپی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک مؤخر

    اسٹیل ملزاورپی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک مؤخر

    اسلام آباد : چیئر مین نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری رواں مالی سال نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک موخر کر دی۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پیچیدہ عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر ویزلمیٹڈ کس طرح کام کرے گی اس کا تعین نہیں ہوا، ابھی صرف کمپنی قائم کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نجکاری کمیشن سے پاکستان اسٹَیل کے حوالے سے تین مطالبے کئے ہیں، جن میں ماہرین کی پاکستان اسٹیل پر بنائی گئی مالی رپورٹ کا حصول، پلانٹ کو گیس کی فراہمی اور وفاقی حکومت کا مراعاتی پیکج شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک قومی اداروں کی نجکاری سے ایک سو باہتر ارب ساٹھ کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔

     

  • حبیب بینک کےحکومتی حصص فروخت کرنےکی منظوری

    حبیب بینک کےحکومتی حصص فروخت کرنےکی منظوری

     کراچی : حبیب بینک کےحکومتی حصص صرف ایک سو اڑسٹھ روپےفی شئیر میں فروخت کرنےکی منظوری دیدی گئی ۔مارکیٹ میں حبیب بینک کے ایک شیئر کی قیمت اس سےکہیں زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز تک کراچی اسٹاک مارکیٹس میں حبیب کےحصص کی فروخت کیلئےبک بلڈنگ کا عمل جاری رہا اورچیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیر نےہفتے کونیوز کانفرنس کرتےہوئےبتایاکہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔ لیکن جس قیمت پر ایچ بی ایل کا شئیر بیچاگیا وہ توکچھ اور ہی کہانی سنا رہا ہے۔

    حکومت نےحبیب بینک میں اپنےبیالیس فیصد حصص بیچنے کا فیصلہ کیا۔۔جن کی تعداد 60 کروڑ 90 لاکھ شئیرز بنتی ہے۔ایچ بی ایل کا ایک شئیر 168روپےمیں فروخت کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اس فیصلےکی منظوری دی۔۔168 روپےفی حصص کی یہ قیمت اسٹاک مارکیٹ میں حبیب بینک کی موجودہ قیمت سے 16روپےنیچے ہے۔

    جبکہ ملکی اسٹاک مارکیٹوں میں حبیب بینک کا شئیرگذشتہ دنوں 220 روپےتک بھی فروخت ہوتےدیکھاگیا۔اس کےعلاوہ اس ٹرانزیکشن سےقبل حکومت نے ایچ بی ایل کی فلور پرائس 166 روپےفی شیئر رکھی تھی۔

    جس سےصرف دو روپے اُوپر حبیب بینک کا شئیر فروخت کردیاگیا جو ڈیمانڈ سےزیادہ پیشکشیں ملنےکےحکومتی دعوی کےبرخلاف دکھائی دیتا ہے۔

    حبیب بینک کے60کروڑ90لاکھ شیئرز فروخت کئےجارہےہیں جس سےحکومت کو ایک ارب60کروڑڈالرکی رقم حاصل ہوگی۔یہ ملکی تاریخ کی سب سےبڑی نجکاری ٹرانزیکشن ہے۔

  • جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے

    جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے

    اسلام آباد: جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے، دونوں رہنماوں میں لفظوں کی جنگ ہوئی۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی رکارڈ میں دونوں رہنما ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے،چیرمین نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی کمپنی نے قرضہ معاف کرایا،اس کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ اس کمپنی میں اقلیتی شیئر ہولڈر تھے،محمد زیبر نے نیشنل رولر سپورٹ پروگرام کے حوالے سے جہانگیر ترین پر الزام عائد کیا۔

    جہانگیر ترین نے رولرسپورٹ پروگرام پرزبیرعمرکےبیان کی تردید کردی، پروگرام میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ انہوں نے 30ارب کےقرضےلئےاورواپس کئے اور حکومت کو دو ارب پندرہ کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ۔

    واضح رہے گذشتہ روز پرویز رشید اور نجکاری کمیشن کے چیرمین محمد زیبر نے پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، جس پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل آیا۔

  • الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص کی دسمبرتک فروخت

    الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص کی دسمبرتک فروخت

    اسلام آباد: چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نےکہا ہےکہ الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص دسمبرتک فروخت کردیئےجائیں گے۔اچھی قیمت ملنےپر اُو جی ڈی سی ایل کےحصص پھرفروخت کرینگے۔

    چیئرمین نجکاری کمیشن کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ الائیڈ بینک کے دس فیصد حصص کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیر کا تقرر کردیا ہے۔جبکہ حبیب بینک کےحکومتی حصص کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیرکا تقرر دو ہفتوں میں کردیا جائے گا۔

    حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا عمل مارچ دو ہزار پندرہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل اگر کامیاب نہیں رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہ کی جائے۔

    حکومت لیسکو،پیسکو اور آئیسکو کی نجکاری اپنی مقررہ وقت پر کرے گی۔

  • حکومت نےالائیڈ بینک فروخت کرنے کی تیاری کرلی

    حکومت نےالائیڈ بینک فروخت کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: اُو جی ڈی سی ایل کی نجکاری میں کامیاب نہ ہونےوالےنجکاری کمیشن نے اب سرکاری شعبےکےمنافع بخش بینک الائیڈبینک کی نجکاری کاعمل شروع کردیاہے۔

    چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس جمعےکو اسلام آبادمیں ہوا۔اجلاس میں الائیڈ بینک کےشئیرز غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنےکیلئےمالیاتی مشیر مقررکرنےکا جائزہ لیاگیا۔

    ذرائع کےمطابق ملک کےدوسرےسب سےبڑےسرکاری اور منافع بخش الائیڈبینک کی نجکاری کاعمل شروع کردیاگیاہے۔میاں منشاکے ایم سی بی بینک،،ایلگزر سیکیورٹیز اور اےکےڈی سیکیورٹیز پر مشتمل کنسورشیم کومالیاتی مشیرمقررکردیاگیاہے۔

  • او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اوجی ڈی سی ایل ملازمین پرتشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف پارلمنٹ کے باہر دھرنا دیا۔۔سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی شاہراہ دستور کودھرنا دے کر بند کردیں گے۔

    سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین پر تشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف سینیٹ اجلاس کا واک آؤٹ کرکے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کو متنبہ کیا ڈی چوک میں ابھی ایک دھرنا جاری ہے اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تواس دھرنے کا دائر کاربھی شاہراہ دستور تک پھیلادیا جائے گا۔

    اس موقع پر اراکین سینیٹ نے حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔۔ نیٹ ساؤنڈ۔۔۔ اراکین سینٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کی دہری پالیسی سمجھ سے بالاتر اسلام آباد میں پولیس ڈنڈا برداروں کے خلاف خاموش رہی لیکن اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے مزدوروں پر نہ صرف لاٹھیاں برسائی بلکہ ان پر مقدمات بھی قائم کرڈالے۔