Tag: نجکاری کمیشن بورڈ

  • نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نجکاری پلان کی منظوری دے دی

    نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نجکاری پلان کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نجکاری پلان کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 15 سے 20 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سال پر مشتمل نجکاری پلان کی منظوری دے دی ہے، 15 سے 20 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فہرست کل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”سرکاری اداروں کے ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیر نجکاری”][/bs-quote]

    پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری فی الحال روک دی گئی، اسٹیٹ لائف، ایچ بی ایف سی کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔ وزیر نجکاری کے مطابق پہلے مرحلے میں زیادہ قیمت کی توقع والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔

    وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ پرائیویٹائز کیے جانے والے سرکاری اداروں کے ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

  • نجکاری کمیشن بورڈ نے پانچ اداروں کے حصص کی فروخت کی منظوری دے دی

    نجکاری کمیشن بورڈ نے پانچ اداروں کے حصص کی فروخت کی منظوری دے دی

    نجکاری کمیشن بورڈ نے حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے حصص کی فروخت کی منظوری دے دی۔

    نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس وزیر مملکت برائے نجکاری زبیرعمرکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزیرمملکت نے بتایا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    حکومت نجکاری کے عمل کے دوران ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ بورڈ نے اپنے اجلاس میں پانچ اداروں کے حصص کی فروخت کی منظوری بھی دی۔ ان میں حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ شامل ہیں۔ بورڈ نے کمیشن کو ان اداروں کو مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری بھی دی اور ٹرانزیکشن کمیٹی بھی قائم کردی۔