Tag: نجیب ہارون

  • وزیراعظم  کی نجیب ہارون کوہرقیمت پرمنانے کی ہدایات، تمام کوششیں ناکام

    وزیراعظم کی نجیب ہارون کوہرقیمت پرمنانے کی ہدایات، تمام کوششیں ناکام

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کوہرقیمت پرمنانے کی ہدایات دی تاہم نجیب ہارون اپنی ضدپر قائم ہے اور استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون کومنانےکی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ، وزیراعظم عمران خان نےنجیب ہارون کوہرقیمت پرمنانے کی ہدایات دی ہے۔

    اس سلسلے میں صدرعارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت کئی اہم شخصیات کے رابطے ہوئے تاہم نجیب ہارون اپنی ضدپر قائم ہے اور استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کراچی کےسینئررہنماکےاستعفیٰ سےدیگر ناراض اراکین بھی حیران ہے کیونکہ رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون عمران خان کےدیرینہ دوستوں میں سے ایک تھے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں نے نجیب ہارون کے گھرکےباہردھرنا دیا اور استعفیٰ واپس لینے کامطالبہ کیا تاہم کورونا کے باعث نجیب ہارون گھرسے باہر نہیں نکلے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوادیا تھا۔

    نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا بانی رکن ہونے کے باوجود انہیں فیصلوں میں شامل نہیں کیاجاتا، حلقے اورشہراور ملک کیلئے کچھ نہ کرسکا اس لئےمستعفی ہوا۔

    خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کراچی نے منتخب کیا، لیکن اب تک کراچی کیلئے کچھ نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں،  نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بانی رکن ہونے کے باوجود انہیں فیصلوں میں شامل نہیں کیاجاتا، وزیراعظم عمران خان کواستعفیٰ بھجوادیا ہے۔

    نجیب ہارون کاکہنا تھا کہ انہیں کراچی نے منتخب کیا، لیکن اب تک کراچی کیلئے کچھ نہیں کرسکے، میں نہ تنخواہ لیتاہوں نہ کسی قسم کی مراعات اورالاؤنس لیے۔

    خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے اپنی ذمہ داری سے استعفی دے دیا تھا اور  وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استعفی منظور کر لیا تھا ۔

    پی ٹی آئی سینئر رہنما افتخار درانی کا شمار  وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، انھوں نے پانامہ کیس، فاٹاالیکشن کیلئےپارٹی میں بھر پور کردار ادا کیا جبکہ عام انتخابات میں بھی پارٹی کیلئےبھر پور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی کےپی کے معاملے پر بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر کردار ادا کرتے  رہے ہیں۔

  • نجیب ہارون کا بطوررکن اسمبلی تمام مراعات وتنخواہ نہ لینے کا اعلان

    نجیب ہارون کا بطوررکن اسمبلی تمام مراعات وتنخواہ نہ لینے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے بطور رکن اسمبلی تمام مراعات و تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب امیدوار نجیب ہارون نے بطور رکن اسمبلی تمام مراعات وتنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصدعوام کی خدمت اورعمران خان کے مشن کو بڑھانا ہے۔

    نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مشن حکومتی اخراجات کو کم کرنے میں ساتھ ہوں۔

    خیال رہے کہ انجینئر نجیب ہارون این اے 256 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں، عوام کےٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا، عوام ٹیکس اس لیےنہیں دیتے، کیوں کہ وہ دیکھتےہیں کہ حکمران ان پیسوں سے عیاشی کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سارے خرچے کم کریں گے، وزیراعظم ہاؤس کو ایجوکیشن سسٹم کے لئے دینا ہے یاہوٹل بنانا ہے، ہماری حکومت فیصلہ کرے گی، وزیراعظم ہاؤس کےذریعےکمایاگیا سارا پیسہ عوام پرخرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کےدو سو ستر حلقوں کےمکمل نتائج جاری کردئیے،  جس کے  تحریک انصاف ایک سو پندرہ نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، ن لیگ چونسٹھ سیٹوں کے ساتھ دوسری اور پیپلزپارٹی تینتالیس سیٹوں کےساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں