Tag: نجی اسپتال

  • پاک بھارت کشیدگی: نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری

    پاک بھارت کشیدگی: نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے بعد نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں اسپتالوں کو جامع تیاری کے اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ نجی اسپتالوں کو اپنی کل بستروں کی تعداد کا 35 فیصد ہنگامی حالات میں مفت علاج کے لیے مختص کرنا ہوگا۔

    مراسلے کے مطابق اسپتالوں کو ضروری ادویات، خون اور ایمرجنسی تیاری کے پروٹوکولز کو یقینی بنانا ہوگا، آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال رکھنا ہوگا اور طبی نگہداشت کے لیے متبادل انتظامات برقرار رکھنے ہوں گے۔

    مراسلے میں پی ایچ سی کی اسپتالوں کو خون کے بیگز اور عطیہ دہندگان کا تصدیق شدہ ڈیٹا بیس برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی جبکہ مزید کہا گیا کہ تمام ضروری طبی آلات، جیسے وینٹی لیٹرز، کارڈیک مانیٹرز اور امیجنگ مشینیں فعال رہنی چاہئیے۔

  • کراچی : نجی اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے فرار ہونے والی خاتون پکڑی گئی ، نومولود کی لاش برآمد

    کراچی : نجی اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے فرار ہونے والی خاتون پکڑی گئی ، نومولود کی لاش برآمد

    کراچی : نجی اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے فرار ہونے والی خاتون پکڑی گئی ، جس کے بعد نومولود کی لاش برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب نجی اسپتال کے واش روم سے نولودکی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایا کہ بیت الخلا میں خاتون بچے کو جنم دے کر فرار ہونے والی خاتون پکڑی گئی تاہم نو مولود کچھ ہی دیر بعد انتقال کر گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون نے ہسپتال کے واش روم میں جا کر ڈلیوری خود کی اور کچھ ہی دیر بعد وہاں سے فرار ہونے لگی تو سیکیورٹی کے عملے نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ حراست میں لی گئی خاتون غیرشادہ شدہ اوربھٹائی آبادکی رہائشی ہے تاہم نومولود بچے کی لاش کو خاتون کے والد کے سپر کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے

  • کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

    کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

    کراچی : نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، ورثاء نے وزیراعلیٰ ، وزیر صحت اور آئی جی سندھ سےانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    جان بحق خاتون کمسن بچے کی ماں تھی اور دوسرے بچے کی پیدائش سے پہلے موت ہوگئی۔

    ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ چیک اپ کیلئے گھر کے قریب نجی اسپتال میں لے گئے تھے جہاں غلط انجکشن لگانے گئے، جس سے موت واقعے ہوئی۔

    اس حوالے سے نجی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا موقف ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت پہلے سے ہی بہت تشویشناک تھی جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

    متاثرہ خاندان نے محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتال میں علاج معالجے کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

    دوسری جانب حیدرآباد میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ، جہاں دوران ڈلیوری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کرنے والی دو ڈاکٹرز میں سے ایک کو گرفتار کیا لیکن گرفتاری ظاہر نہیں کی۔

  • نجی اسپتال میں مبينہ غلط انجکشن لگنے سے لڑکا جاں بحق

    نجی اسپتال میں مبينہ غلط انجکشن لگنے سے لڑکا جاں بحق

    ٹبہ سلطان پور: نجی اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کے ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جاں بحق علی امتیاز کو بخار ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے کارروائی کیلئے تاحال درخواست نہیں دی گئی ہے  لیکن اسپتال میں احتجاج، توڑ پھوڑ کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  • نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق

    نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق

    سیالکوٹ: نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ڈسکہ روڑ پر نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پتہ کے عارضے میں مبتلا 24سالہ خاتون کوآپریشن کیلئےاسپتال لایا گیا تھا ، خاتون 3بچوں کی ماں تھی اور سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر9 ماہ ہے۔

    لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اقصیٰ کی موت مبینہ طو پر غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی، بیٹی 2 دن پہلے ہی انتقال کر چکی تھی، اسپتال انتظامیہ نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔

    لواحقین نے خاتون کی میت رکھ کراسپتال میں احتجاج کیا ، ،اسپتال انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ مریضہ کا انتقال ہارٹ اٹیک سےہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست موصول ہونے پر قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

  • اسلام آباد کے نجی اسپتال میں عملے کی غفلت سے جھلسنے والی نومولود بچی کے والد کا بڑا اقدام

    اسلام آباد کے نجی اسپتال میں عملے کی غفلت سے جھلسنے والی نومولود بچی کے والد کا بڑا اقدام

    اسلام آباد : نجی اسپتال میں عملے کی غفلت سے جھلسنے والی نومولود بچی کے والد نے اسپتال انتظامیہ اور عملےکے خلاف کارروائی کے لئے اسلام آبادہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں عملےکی غفلت سےنومولودکےجھلسنے کے واقعے پر نومولود کے والد نے اسلام آبادہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دی۔

    والدسیداحسن نے کہا کہ ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی نجی اسپتال کےخلاف کارروائی کرے، 2جولائی کوترلائی میں واقع نجی اسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، انکیوبیٹرمیں حرارت زیادہ ملنےپرنومولودکی دونوں ٹانگیں جل گئی تھیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے24گھنٹےتک بیٹی سےملنےنہیں دیا اور نومولودکی ٹانگوں پرپٹی سےزخم چھپانےکی کوشش کی، نجی اسپتال انتظامیہ کےمطابق بچی کی ٹانگوں پرالرجی سےزخم ہوئے۔

    والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کوزبردستی نجی اسپتال سےکےآرایل اسپتال منتقل کیا، کےآرایل کےڈاکٹرزنےنومولودکوپمزبرن سینٹرمنتقلی کی ہدایت کی، برن سینٹرکےڈاکٹرزکےمطابق بیٹی کی ٹانگیں تھرڈڈگری جل گئی ہیں۔

    درخواست میں کہا ہے کہ نجی اسپتال کےڈاکٹرز،عملہ مجرمانہ غفلت کےمرتکب،بچی معذورہو گئی، نجی اسپتال میں غیرتربیت یافتہ عملہ انسانی زندگیوں سےکھیل رہاہے، نجی اسپتال انتظامیہ اورعملےکےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

  • نجی اسپتال کے عملے کی غفلت: انکیوبیٹر میں رکھی  نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں

    نجی اسپتال کے عملے کی غفلت: انکیوبیٹر میں رکھی نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں

    اسلام آباد: نجی اسپتال کے عملے کی غفلت سے انکیوبیٹر میں رکھی بچی کی ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں، والد کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے کی غفلت سے میری بچی ہمیشہ کے لیے معذور ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت سلام آباد کے نجی اسپتال کے عملے نے غفلت کی انتہا کردی، انکیوبیٹر میں رکھی بچی کی ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں۔

    بچی کے والد نے بتایا کہ ترامڑی کےاسپتال کے ڈاکٹر نےقبل ازوقت پیدائش پرنومولود کوانکیوبیٹرمیں رکھا ،انکیوبیٹر میں حرارت زیادہ ملنے پر نومولود کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔

    والد نے الزام عائد کیا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے ایک دن تک نومولود کو دیکھنے نہیں دیا، نجی اسپتال نے نومولود کی ٹانگوں پر پٹی سےزخم چھپانےکی کوشش کی۔

    بچی کے والد کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال انتظامیہ کےمطابق بچی کی ٹانگوں پر الرجی سےزخم ہوئے جبکہ دوسرے اسپتال شفٹ کرنے پر ڈاکٹرز نے نومولود کی ٹانگیں جلنےکا بتایا، ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی ٹانگیں زیادہ حرارت سے جھلس گئیں۔

    والد نے مزید کہا کہ اسپتال عملے کی غفلت سے میری بچی ہمیشہ کے لیے معذور ہوگئی، نومولود کو پمز اسپتال کے برن سینٹر داخل کرایا ہے، ۔حکومت سے اپیل ہے اسپتال کے خلاف کارروائی کرکے انصاف دیا جائے۔

  • کراچی میں  نجی اسپتال کے باہر سے ایمبولینس چوری،  واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی میں نجی اسپتال کے باہر سے ایمبولینس چوری، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں کارلفٹر نجی اسپتال کے سامنے سے ایمبولینس لے اڑا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد نجی اسپتال کے باہر سے ایمبولینس چوری کی واردات پیش آئی۔

    کار لفٹر اسپتال کے سامنے سے گاڑی لے اڑا ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو کار کے قریب آتے دیکھا جا سکتا ہے ، ملزم کافی دیر تک گاڑی کے پاس کھڑا رہا اور اچانک کارلفٹر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا اورگاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی۔

    فوٹیج کے مطابق ملزم سے فوری طور پر گاڑی اسٹارٹ نہ ہوئی اور گاڑی اسٹارٹ ہوتے ہی ملزم تیزی سے گاڑی بھگا کر لے گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وائرلیس انٹری چلا دی گئی ہے، کوشش ہے جلد سے جلد گاڑی برآمد کرکے ملزم گرفتارکرلیا جائے۔

  • نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی

    نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی

    سرگودھا : نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی، منور بی بی بی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت نے خاتون جاں بحق ہوگئی، منڈی بہاو الدین کی منور بی بی بی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

    لواحقین نے بتایا کہ منور بی بی کے پیٹ میں درد تھا لیکن ڈاکٹر نے فوری طور پر گردے کا آپریشن تجویز کیا۔

    لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پینتالیس ہزار روپے فیس کے باوجود آپریشن کے بعد خاتون تڑپنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے چل بسی ، خاتون کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہو گیا۔

    پولیس نے لواحقین کی درخواست پر لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی، ورثاء کا اسپتال میں ہنگامہ، توڑ پھوڑ، ڈاکٹر اسپتال سے غائب، ورثاء کا اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

  • نجی اسپتال کی غفلت: ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا

    نجی اسپتال کی غفلت: ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نجی اسپتال کی غفلت کے باعث ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا، سرجری کے بعد نوجوان کی ٹانگ خراب ہوگئی جسے مجبوراً کاٹنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی اسپتال کی مبینہ لاپرواہی سے نوجوان محمد حسن اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا جس کے بعد متاثرہ نوجوان نے نجی اسپتال کے خلاف صارف عدالت شرقی سے رجوع کرلیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ محمد حسن تھر جاتے ہوئے روڈ حادثے میں زخمی ہوا، اسپتال والوں نے نوجوان کی ٹانگ کی سرجری کی تھی۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ سرجری کامیاب ہوگئی جلد ٹانگ کام کرنے لگے گی۔

    درخواست کے مطابق سرجری کے بعد ٹانگ میں کالے نشانات پڑنے لگ گئے، نوجوان شکایت کرتا رہا کہ ٹانگ میں کوئی ہلچل نہیں تاہم ڈاکٹروں نے اعتماد دلایا کہ سرجری کے بعد ایسا ہوتا ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پوری ٹانگ میں کالے نشانات پڑنے لگے جس کے بعد نوجوان کو فوراً ضیا الدین اسپتال منتقل کیا گیا، ضیا الدین اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ بیکٹیریا پھیل گئے ہیں ٹانگ کاٹنی پڑے گی، جس کے بعد مجبوراً نوجوان کی ٹانگ کاٹنی پڑی جو اب ہمیشہ کے لیے معذور بن گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز مسلسل غلط بیانی کرتے رہے، اسپتال پر 30 ملین روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست پر نجی اسپتال کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیے، جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو نے 23 دسمبر تک انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔