Tag: نجی اسکولز

  • نجی اسکولز کے  طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    نجی اسکولز کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے نجی اسکولز کو طالبعلموں کو 10 فیصد فری شپ فراہم کرنے کیلئے آخری 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے اسکولوں کیخلاف کارروائی کیلئے 5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اسکولز کو طالبعلموں کو 10 فیصد فری شپ فراہم کرنے کیلئے آخری 3 دن کی مہلت دے دی گئی ، اس حوالے سے ڈائریکٹریٹ آف انسپیکشن رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکولز مجموعی تعداد کے 10 فیصد طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے پابند ہیں لیکن کراچی سمیت سندھ بھر کے متعدد اسکول ایکٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔

    نجی اسکولز ایجوکیشن ایکٹ 2013 اور رول 13 کے تحت مجموعی تعداد کے 10فیصد فری شپ فارمولے پرعمل نہیں کر رہے ، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر نجی اسکولز کیخلاف کارروائی کیلئے 5 کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں ، تشکیل دی گئی کمیٹیاں نجی اسکولوں کا دورہ کریں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفعیہ جاوید خود بھی ایک معائنہ ٹیم کی سربراہی کریں گی، دیگر4 معائنہ ٹیموں میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔

    نوٹیفکیشن مین کہا گیا ہے کہ نجی اسکولز کی فری شپ ، اسکالر شپ،گرانٹ کا ریکارڈ چیک کرنے کیساتھ تصدیق بھی کریں گی، کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ بھی جمع کرائیں گی اور نجی اسکولزکو آئندہ 3روز میں10فیصد فری شپ فارمولے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

  • اے اور او لیول کے امتحانات دینے والے  طلبا کے لیے بڑی‌ خبر

    اے اور او لیول کے امتحانات دینے والے طلبا کے لیے بڑی‌ خبر

    لاہور : نجی اسکولز نے برٹش کونسل کو پی ٹی آئی مظاہروں کے باعث منسوخ کئے جانے والے امتحانات دوبارہ لینے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مظاہروں کے باعث کیمبرج امتحانات منسوخی کے بعد نجی اسکولز نےبرٹش کونسل کودوبارہ امتحان لینےکی تجویز دے دی۔

    نجی اسکولوں کا کہنا ہے کہ کیمبرج امتحان میں ایک مضمون کےدوسے4امتحان ہوتےہیں، 3 روز میں طلبا کے متعدد امتحانات کا ضیاع ہوا، اے لیولز کے ریاضی اور ہسٹری کے امتحان دوبارہ لیے جائیں۔

    نجی اسکولز نے کہا کہ دیگر مضامین کو اوسط مارکس دے دیے جائیں، جولائی تک دوبارہ امتحان ہوگئے تو طلبا یونیورسٹیز میں داخلے لے سکیں۔

    برٹش کونسل نے اسکولز کی تجاویز پر نظرثانی شروع کردی اور کہا کہ امتحانات معاملے پر اسکولز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    یاد رہے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث 11 اور 12 مئی سے ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ کیے گئے تھے۔

    برٹش کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کیمبرج سسٹم کے تحت آج ہونے والے او لیول اور اے لیول کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

  • پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیم کا اسکولز کی بندش کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیم کا اسکولز کی بندش کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار

    اسلام آباد: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اسکولز کی بندش کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کرونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے پر تعلیمی اداروں میں تدریس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

    ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار نے کہا کہ شاپنگ مالز، ایئر پورٹس سمیت تمام ادارے کھلے ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی ہو رہے ہیں، اس لیے صرف اسکولز کی بندش قبول نہیں، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے تدریسی عمل بحال رکھا جائے، اگر زبردستی اسکولز بند کرائے گئے تو انتہائی حد تک احتجاج کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس میں پنجاب کے 7 شہروں کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ پشاور، مظفر آباد کے تعلیمی ادارے بھی 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے، پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا، تاہم باقی ڈسٹرکٹس اور شہروں میں 50 فی صد اسکولز میں تدریسی عمل چلتا رہے گا، جہاں جہاں حالات خراب ہوئے وہاں اسکول بند کیا جا سکتا ہے۔

    سندھ، بلوچستان میں 50 فی صد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی، تاہم لاہور، راولپنڈی، ملتان میں اسکولز آئندہ پیر سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے اسکولز 2 ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

    ادھر لاہور میں اسکولوں کے ساتھ یونی ورسٹیز اور کالجز بھی 2 ہفتے کے لیے بند کر دیےگئے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں کی یونی ورسٹیز اور کالجز 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

  • کراچی: بارش کے پیش نظر آج نجی اسکولز بند رہیں گے

    کراچی: بارش کے پیش نظر آج نجی اسکولز بند رہیں گے

    کراچی: آل سندھ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن (اسپا) نے بارشوں کی وجہ سے آج تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آل سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر قائد کے تمام نجی اسکولز بارش کی وجہ سے آج بند رہیں گے۔

    آل سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی کے نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ شہر میں متوقع تیز بارش کے باعث کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے سرکاری اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کو بند رکھنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

    کراچی: گرج چمک کے ساتھ بارش، کئی فیڈر ٹرپ

    واضح رہے کہ کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ منگل کی دوپہر سے شروع ہوا جو جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ سڑکوں پر بھی پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

  • نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت غیرقانونی قرار

    نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت غیرقانونی قرار

    کراچی: صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں نجی اسکولوں میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت کا نوٹس لے لیا اور اس عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی، اسکولوں کے معائنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یونیفارم یا اسٹیشنری فروخت کرنے والے اسکولوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام نجی اسکول، کاپی، یونیفارم فروخت نہیں کرسکیں گے، بچوں کے والدین مارکیٹ سے کتابیں، کاپیاں خرید سکتے ہیں۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق نجی اسکول، یونیفارم، اسٹیشنریز کی مد میں 4 گنا زیادہ قیمت لے رہے ہیں۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں پر یونیفارم اور اسٹیشنری کی مد میں وصول کی جانے والی رقم پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسکول یونیفارم یا اسٹیشنری فروخت کرتا پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا میں نجی اسکولوں کو چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کے احکامات

    دوسری جانب پشاور میں نجی اسکولوں کو چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، احکامات پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے جاری کیے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق والدین کو گرمی اور سردی کی چھٹیوں کی فیس واپس کی جائے، طلبا سے اسکول سروسز چارجز بھی نہ لیے جائیں، خلاف ورزی پر اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے اسکولوں کو تین ماہ کی پیشگی فیس لینے سے روک دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے اسکولوں کو تین ماہ کی پیشگی فیس لینے سے روک دیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ستمبر 2017 سے قبل کا فیس اسٹرکچر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے نجی اسکولوں کو تین ماہ کی پیشگی فیس لینے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اسکولوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے 20 ستمبر 2017 سے قبل کا فیس اسٹرکچر بحال کرنے کا حکم دے دیا جبکہ 20 ستمبر 2017 کے بعد وصول کی جانے والی اضافی فیس غیر قانونی قرار دے دی۔

    عدالت نے کہا کہ اگر فیس وصول کربھی لی گئی ہے تو ایسے ایڈجسٹ کیا جائے ورنہ توہین عدالت میں فرد جرم عائد کریں گے۔

    عدالت نے اسکولوں کے وکیل سے مکالمے میں کہا نجی اسکولز کی لابی اتنی مضبوط ہے کہ کسی کو گھاس نہیں ڈالتے، ہم چاہتے تو توہین عدالت میں فرد جرم عائد کردیتے لیکن آپ کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول بس کریں والدین کو پریشان نہ کریں، زائد فیسوں کی وصولی کسی صورت قبول نہیں جو فیس لی گئی ہے وہ واپس کرنا ہوگی۔

    محکمہ تعلیم نے عدالت میں منظور شدہ فیس اسٹرکچر اور جاری چالان پیش کیے ڈاکومینٹس کی ترتیب بگڑنے پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ترتیب 2005 سے بگڑی ہوئی ہے پرانے ریکارڈز دکھائیں گے تو مشکل میں پھنس جائیں گے۔

    عدالت نے ڈائریکٹر نجی اسکول سے فیس اسٹرکچر سے متعلق جواب بھی طلب کرلیا اور نجی اسکولوں کو تنبیہ کی کہ باز آجائیں ورنہ پبلک آڈٹ اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی دیا جائے گا۔

    عدالت نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رقوم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • پشاور: نجی اسکول گرمیوں کی تعطیلات میں آدھی فیس لینے کے پابند

    پشاور: نجی اسکول گرمیوں کی تعطیلات میں آدھی فیس لینے کے پابند

    پشاور : خیبرپختونخواہ میں گرمیوں کی چھٹیوں میں نجی اسکولز کی آدھی فیس وصولی پر پابندی عائد کردی ، پرائیوٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے ریگولیشنز کی منظوری دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے ریگولیشنز 2018 کی منظوری دے دی، اعلامیے کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں میں طلبا سے پیشگی فیس نہیں لی جائے گی، اخراجات کے پیش نظر پچاس فیصد فیس ایڈوانس وصول کی جاسکے گی۔

    اعلامیے میں پرائیوٹ اسکولوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ پالیسی مرتب ہونے تک فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبا سے ٹرانسپورٹ کے پیسے نہیں لیے جائیں گے جبکہ نجی اسکول کی گاڑی سے باہربچوں کے لٹکنے اور سوار ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول کے پرنسپل اوراساتذہ پرجرمانہ عائد ہوگا۔

    یاد رہے چند روز قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے امسال شدید گرمی کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کے لئے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے طلبا کو ملیشیا کے علاوہ سفید شلوار قمیض پہننے کی اجازت دے دی تھی۔


    مزید پڑھیں : شدید گرمی کی پیشگوئی، سرکاری اسکولوں میں یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ


    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ملیشیا یا سفیدرنگ کی شلوار قمیض، نیلی شرٹ،نیوی بلیوٹراؤزر پہنے جاسکتے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے کم مقدار والے پولیئسٹر اور کاٹن یونیفارم پہننے کی تلقین کی۔

    یاد رہے گذشتہ سال کے آغاز میں خیبر پختون خوا حکومت نے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا اور پرائمری سے سیکنڈری تک تعلیم لازمی قرار دینے کے لیے مسودہ تیار کیا تھا، جس کے تحت تمام بچوں کو پرائمری تا سیکنڈری تعلیم حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی جو کہ بالکل مفت ہوگی۔

    قبل ازیں خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی جبکہ چھٹی جماعت سے میٹرک کے بچوں کو قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی تعلیم کو لازم قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے تعلیمی میدان میں کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے سرکاری اسکول والدین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اب والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائیویٹ اسکولوں کے بجائے سرکاری اسکولوں کا رخ کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔