Tag: نجی اسکولوں

  • نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں سے پریشان والدین کے لئے اہم خبر

    نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں سے پریشان والدین کے لئے اہم خبر

    کراچی : نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی سے متعلق والدین کے لئے اہم خبر آگئی ، نجی اسکولوں نے محکمہ تعلیم پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے احکامات نظر انداز کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اسکولوں کی جانب سے قواعد کے برعکس فیسوں کی وصولی جاری ہے، نجی اسکول کلاس اول سے 8 ویں جماعت تک امتحانی فیسیں بھی وصول کرتے ہیں۔

    والدین کے اعتراضات کے باوجود شکایت کو دور نہیں کیا گیا اور محکمہ تعلیم پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کےاحکامات بھی نظر انداز کر دیئے گئے۔

    پرائیویٹ اسکول ماہانہ فیس اور جون جولائی کی فیس وصول کرنے کے پابند ہیں جبکہ مونو گرام والی کاپیاں اور غیرضروری فیسیں قواعد کے برعکس ہیں۔

    مزید پڑھیں : داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی

    محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ والدین ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن آفس میں درخواست دے سکتے ہیں، خلاف ورزی کے مرتکب اسکول کیخلاف قواعد کے تحت کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے پرائیویٹ اسکولوں کیلیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔

  • نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    کراچی : شہر قائد میں نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، محکمہ تعلیم نے خبردار کیا فری شپ قانون پرعمل نہ کرنے پررجسٹریشن منسوخ کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دس فیصد فری شپ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر ڈائیریکٹوریٹ نے کارروائی کی۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح نے بتایا کہ 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیا، سندھ بھرکے 1154 اسکولز کے دورے کیے جاچکے ہیں۔

    رفیعہ ملاح نے خبردار کیا دس فیصد فری شپ قانون پر من و عن عمل کریں بصورت دیگر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی

    اںھوں نے بتایا کہ نجی اسکولز کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی پر ایکشن شروع ہوگیا، اسکولز کو قواعد پر عمل کرنا ہو گا۔

  • والدین بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں  کیوں داخل کرانے لگے؟ وجہ سامنے آگئی

    والدین بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں کیوں داخل کرانے لگے؟ وجہ سامنے آگئی

    کراچی : والدین بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے لگے اور کہا کہ بھاری فیسوں اور دیگر اخراجات کے باعث نجی اسکولز میں پڑھانا ممکن نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بد ترین مہنگائی نے والدین کو بھی امتحان میں ڈال دیا ، نجی اسکولوں کی بھاری فیسوں کے بعد والدین نے سرکاری اسکولوں کارخ کر لیا ، سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تازہ اعداد و شمار میں ککراچی کے سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ میں تقریباً دس ہزار طلبا کا اضافہ ہوا ہے ، حالیہ انرولمنٹ چارلاکھ چار ہزار پانچ سو اکیس ہے۔

    جس میں سے صرف پرائمری اسکولوں میں ایک لاکھ پچھتر ہزارآٹھ سو نوے بچے اور سیکنڈری اسکولوں میں 2 لاکھ 28 ہزار 631 طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ گزشتہ برس انرولمنٹ تین لاکھ پچانوےہزار پانچ سو بائیس تھی۔

    محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ رواں سال پورے سندھ کی مجموعی انرولمنٹ 45 لاکھ سے بڑھ کر 48 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

    والدین نے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گھر چلائیں یا بچوں کو معیاری تعلیم دلوائیں، بڑھتی فیسوں اور دیگر اخراجات کے باعث اب بچوں کو نجی اسکولز میں پڑھانا ممکن نہیں رہا۔

  • نجی اسکولوں کی فیس :  والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

    نجی اسکولوں کی فیس : والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

    کراچی : نجی اسکولوں نے فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا جبکہ اسکولوں کو فیس میں سالانہ صرف 10فیصد اضافے کی اجازت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکولوں نےغیر قانونی طور پر فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں نے فیسوں میں غیرقانونی اضافے کی منظوری محکمہ تعلیم سے لی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکولز کے گریڈ 16 کےآفیسر نے نجی اسکولوں کواجازت دلوائی، گریڈ 16 کے آفیسر نے غیر قانونی طور پرمحکمہ تعلیم سے گاڑی اور فیول کی مراعات بھی حاصل کیں۔

    اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی فیس میں غیر قانونی اضافے سے وزیر تعلیم کو لاعلم رکھا گیا، اسکولوں کو فیس میں سالانہ صرف 10فیصد اضافے کی اجازت ہے۔

  • کانچ لگنے سے طالب علم کی موت : نجی اسکولوں پر بڑی پابندی عائد

    کانچ لگنے سے طالب علم کی موت : نجی اسکولوں پر بڑی پابندی عائد

    کراچی : کانچ لگنے سے طالب علم کی موت کے بعد نجی اسکولوں کے احاطے میں لیمکا/سوڈاڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کردی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں لیمکا ڈرنک سے بھری شیشے کی بوتل پھٹنے سے طلبا کے دم توڑنے  کے معاملے پر سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کے احاطے میں لیمکا/سوڈا ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کردی۔
    سندھ حکومت نے صوبے کی 6 ڈویژنوں کے نجی اسکولوں  میں پابندی عائد کی،  پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص ، شہید بینظیر آباد اورلاڑکانہ ڈویژنوں میں عائد کی گئی۔
    محکمہ تعلیم کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ نجی طور پر زیر انتظام تمام اسکولوں کے پرنسپلز/منتظمین لمکا سوڈا ڈرنک کواسکولوں کے احاطے میں فروخت نہ ہونے دیں۔
    مراسلہ میں کہنا تھا کہ شیشے کی بوتلوں میں موجود سافٹ ڈرنک/مشروبات کو اسکول میں نہ رکھا جائے اور نہ ہی فروخت کیا جائے۔
    محکمہ تعلیم  نے کہا کہ سافٹ ڈرنکس جو پلاسٹک کی بوتلوں یا کین میں ہیں وہ اسکولوں میں فروخت کیے جاسکتے ہیں،  یہ اقدامات بچوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کوئی دردناک واقعہ پیش نہ آئے۔
  • نجی اسکولوں میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس، اہم خبر آگئی

    نجی اسکولوں میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس، اہم خبر آگئی

    کراچی : نجی اسکولوں کی جانب سے 2ماہ کی فیسوں کے واچر جاری کرنے پر والدین پریشان ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ جون جولائی کی فیس ایک ساتھ نہیں لی جاسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی اسکولوں کی جانب سے یکمشت فیسوں کے واچر کے اجرا سلسلہ جاری ہے۔

    معاشی مشکلات کے باوجود بعض اسکولز نے 2ماہ کی فیسوں کے واچر جاری کردیئے جبکہ متعدد اسکولزکی جانب سے سالانہ چارجز کی وصولی کاسلسلہ جاری ہے۔

    والدین نے شکایات میں کہا ہے کہ قواعد کےبرعکس چارجز وصول کئے جارہے ہیں، مالی مشکلات کا سامناہے، اسکولز کی جانب سے مسئلہ حل نہیں کیاجارہا۔

    اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹرپرائیوٹ انسٹیٹیوٹ نے ایک ساتھ2ماہ کی فیس ساتھ وصول نہیں ہوسکتی، نجی اسکول قواعد کے تحت ماہانہ فیس وصول کرسکتےہیں۔

    انھوں نے کہا جون جولائی کی فیس ایک ساتھ نہیں لی جاسکتی ، اضافی واچرکی شکایات ڈائریکٹرپرائیوٹ انسٹیٹیوٹ کوکی جائے۔

  • نجی اسکولوں میں اپریل اور مئی کی فیسوں سے متعلق والدین کیلئے بڑی خبر

    نجی اسکولوں میں اپریل اور مئی کی فیسوں سے متعلق والدین کیلئے بڑی خبر

    کراچی : ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ جواسکول اپریل اور مئی کی فیس لےچکےوہ اگلےماہ رعایت دیں گے اور والدین سے درخواست کی کہ ہر ماہ فیس رعایت کیساتھ ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اسکول کی فیس میں20 فیصد کمی کے معاملے پر والدین کی شکایت پر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول حرکت میں آگیا، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے کہا ہے کہ جواسکول اپریل،مئی کی فیس لےچکےوہ اگلےماہ رعایت دیں گے۔

    والدین سے درخواست ہےہر ماہ فیس رعایت کیساتھ ادا کریں ، فیس ادا کریں تاکہ اسکول انتظامیہ تنخواہیں دے سکے، پرائیوٹ اسکولز ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف کوپوری تنخواہ دی جائے، جو اسکول تنخواہیں نہیں دےگااسکےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے سندھ میں نجی اسکولزمالکان نے فیسوں میں 20فیصد رعایت دینے سےانکار کردیا تھا ، والدین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولز کی فیس اداکرنےکی پوزیشن نہیں، فیسوں میں خصوصی رعایت پرنجی اسکولز نے شرائط لگا دیں۔

    والدین نے مزید کہا تھا کہ مستحق ہونے یا نہ ہونے کی درخواست اور ثبوت مانگے جارہےہیں ، محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایکشن لے۔

    والدین نے وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا تھا کہ گمراہ کرنیوالے اسکولوں کیخلاف ایکشن لیں اور شرائط لگانے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نجی اسکولوں کو چھٹیوں کے دوران فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے سندھ کے تمام اسکولوں کو ہدایت دی تھی کہ صرف ماہانہ فیس وصول کریں اور دو ماہ یکمشت یا سہہ ماہی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

  • حکومت کا ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    حکومت کا ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ٹیچرز کوتنخواہ نہ دینے پر نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا اور کہا صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب ساٗٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کوتنخواہ نہ دینے پر کارروائی کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جواسکول اساتذہ کوتنخواہ نہیں دیں گے ، ان کےخلاف کارروائی ہوگی، تمام نجی اسکولز اساتذہ کو مستقل تنخواہیں دیں، ، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینےپر اسکولزکیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے ، تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی۔

  • سندھ کے تمام نجی اسکولوں کو فیسوں سے متعلق  احکامات جاری

    سندھ کے تمام نجی اسکولوں کو فیسوں سے متعلق احکامات جاری

    کراچی : ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے سندھ کے تمام اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ صرف ماہانہ فیس وصول کریں اور دو ماہ یکمشت یا سہہ ماہی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے سندھ کے تمام اسکولوں احکامات جاری کردئے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکول اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ادا کریں اور وبائی صورتحال میں کسی بھی اسٹاف ممبر کو نوکری سے نہیں نکالا جائے.

    ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ نے کہا ہے کہ اسکول کراچی سمیت صوبے بھرمیں کوئی بھی پرائیویٹ اسکول طلباء کے والدین پر اضافی فیسوں کا بوجھ نہیں ڈالے گا، تمام نجی اسکول صرف ماہانہ فیس وصول کر یں گے اور دو ماہ یکمشت یا سہہ ماہی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

    ڈاکٹرمنسوب صدیقی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹریننگ کمیٹی کے فیصلے پر عمل کیا جائے، کسی بھی اسکول نے وبائی صورتحال میں اسٹاف کو نکالا یا پھر دوسے تین ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول کی تو اسکے خلاف کاروائی ہوگی اور رجسٹریشن منسوخ کردی دی جائے گی۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات کو 30 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا ،صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا کی وجہ سے گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت دے دیں جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نےتمام اضلاع کی انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کی تھی ، ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹرز کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ تعلیم کےاحکامات پر عمل کرناہوگا۔

  • نجی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کے لیے بڑی خبر

    نجی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کے لیے بڑی خبر

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو ٹیوشن فیس کے علاوہ زائد فیس لینے سے روک دیا اور ڈائریکٹرنجی اسکولز کو قوانین اور عدالتی حکم کےمطابق معاملہ حل کرنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے ریمارکس دئیے بچوں کی فیسیں ادا کر کے والدین کی کمرٹوٹ گئی ہے، ہم تعلیم کے نام پر دھندے نہیں چلنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولزمیں مختلف ایونٹس کےنام پر زائد فیسوں کے معاملے پر سماعت ہوئی ، اسکول منیجر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کا استفسار کیا کونسا ایونٹ آپ روز کرتے ہیں؟

    جسٹس محمدعلی نے ریمارکس میں کہا آپ لوگوں نےعجیب دھندا بنایا ہوا ہے؟ والدین کو بلیک میل کرتے ہو، خود بھی کچھ کروگے یا سب کچھ والدین سے لو گے؟ اب کیا پانی کافی گلاس بھی 5روپے میں فروخت کروگے؟.

    عدالت کا کہنا تھا کہ مادر علمی جیسے الفاظ صرف کتابوں میں رہ گئے ہیں، تعلیم کے نام پر لوگوں کولوٹ رہے ہیں، احساس نام کی چیز نہیں ہے۔

    ڈائریکٹرنجی اسکولز ڈاکٹر منصوب صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس محمدعلی مظہر استفسار کیا اسکولوں میں کیا ہو رہا ہے؟ کچھ علم بھی ہے؟ جس پر ڈاکٹرمنصوب صدیقی نے بتایا اسکولوں کو پابند کیاگیا ہے، ٹیوشن فیس کے علاوہ کچھ نہیں لینا، باقی اضافی فیسیں غلط ہیں۔

    عدالت نے کہا اسکولوں میں ٹیوشن فیس کےعلاوہ کوئی اورفیس نہیں لینی ہے، فوٹواسٹیٹ، اسپورٹس ڈے کے نام پر ماہانہ1000،1000 کس بات کی لیتے ہیں، ہوٹل کےمینیو کارڈ کی طرح فیسیں لکھی ہیں، اسپورٹس فیس الگ لے رہے ہو تو فزکس اور انگریزی کی بھی الگ الگ لو۔

    عدالت نےنجی اسکولز کو ٹیوشن فیس کے علاوہ زائدفیسیں لینے سے روکتے ہوئے ڈائریکٹر نجی اسکولز کو حکم دیا قوانین اور عدالتی حکم کے مطابق معاملے کو حل کریں۔

    عدالت نے ڈائریکٹرنجی اسکولزکو19 مارچ کو اسکول انتظامیہ سے میٹنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا اسکول کوپابندکیاجائےکہ وہ کس کس مدمیں فیس وصول کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے نجی اسکولز مافیا نے کاروبار بنایا ہوا ہے، تعلیم کے نام پر دھندے نہیں چلنے دیں گے، بچوں کی فیسیں ادا کرکےوالدین کی کمرٹوٹ گئی ہے، لائف اسکیم پروگرام اور فلاناپروگرام آخر ان فیسوں کا کیا تُک ہے؟

    عدالت نے ایک ماہ میں ڈائریکٹر نجی اسکولوں کومعاملے کو حل کرنے کا حکم بھی دیا۔