Tag: نجی اسکول کے پرنسپل

  • جعفرآباد  : نجی اسکول کے  پرنسپل کی بھائی کے ساتھ مل کر 5 کمسن طلبا سے زیادتی

    جعفرآباد : نجی اسکول کے پرنسپل کی بھائی کے ساتھ مل کر 5 کمسن طلبا سے زیادتی

    جعفرآباد : نجی اسکول میں 5 طلبا سے زیادتی کرنے والے پرنسپل اور وارڈن کو گرفتار کرلیا گیا اور گرفتار ملزمان نے طلبہ سے اجتماعی بدفعلی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطبق جعفرآباد میں نجی اسکول میں پانچ بچوں سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، میڈیکل رپورٹ میں چار بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، بچوں سے ایک سے زائد بار زیادتی ہوئی۔

    ایس ایس پی جعفرآباد نے بتایا کہ نجی اسکول کوسیل کرکےزیادتی کےالزام میں پرنسپل اوروارڈن کوگرفتارکرلیاگیا ہے اور پرنسپل کےبھائی کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارے جارہےہیں۔

    نجی اسکول میں زیر تعلیم 5 کمسن طلبہ سے بدفعلی واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں اسکول پرنسپل اور وارڈن سمیت 3 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، بدفعلی واقعہ کی ایف آئی آر متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی۔

    ایف آئی آر میں اسکول پرنسپل محمد ندیم، انکے بھائی عبداللطیف اور وارڈن ابراہیم کو نامزد کیا گیا ہے ، متاثرہ بچوں کی طبی معائنے میں ایک سے زیادہ بار بدفعلی کی تصدیق کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

    ڈی ایس پی محمد داٶد کھوسہ کے مطابق گرفتار پرنسپل اور وارڈن نے ابتدائی تفتیش میں بچوں سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    متاثرہ بچے کے والد دوران جکھرانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں گزشتہ روز بچوں نے فون کرکے اسکول بلایا اور بدفعلی سے متعلق آگاہ کیا، ہمارے خاندان کے 7 بچے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

  • نجی اسکول میں  پرنسپل  کی 4 سالہ طالب علم سے زیادتی

    نجی اسکول میں پرنسپل کی 4 سالہ طالب علم سے زیادتی

    لاڑکانہ : نجی اسکول کے پرنسپل نے 4 سالہ طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں نجی اسکول میں شرمناک واقعہ پیش آیا، جہاں شیخ محلہ میں نجی اسکول کے پرنسپل نے 4 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی کی۔

    والد کی شکایت پر پولیس نے پرنسپل کو گرفتار کرلیا اور دوسراملزم اسکول چپراسی فرار ہیں ، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور کہا ہے کہ بچےاورپرنسپل کےطبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

  • نجی اسکول کے پرنسپل  کی دسویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج

    نجی اسکول کے پرنسپل کی دسویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج

    اوکاڑہ: نجی اسکول کے پرنسپل نے دسویں کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرنسپل نے نشہ آورچیز کھلا کر زیادتی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل نے دسویں کلاس کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پرنسپل نے نشہ آور چیز کھلا کرزیادتی کی اور برہنہ حالت میں تصاویر اورنازیبا ویڈیو بھی بنائی۔

    طالبہ کا کہنا تھا کہ پرنسپل آٹھ ماہ تک بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتارہا اور پھر ویڈیو اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

    پولیس نے پرنسپل کے خلاف طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، طالبہ نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے دسویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ایف آئی اےلاہور کا سائبر ونگ متحرک ہوگیا ہے۔

    فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف سائبرکرائم لاہورمیں مقدمے کا اندراج کیا جارہا ہے۔