Tag: نجی تعلیمی اداروں

  • حکومت کا ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    حکومت کا ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ٹیچرز کوتنخواہ نہ دینے پر نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا اور کہا صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب ساٗٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کوتنخواہ نہ دینے پر کارروائی کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جواسکول اساتذہ کوتنخواہ نہیں دیں گے ، ان کےخلاف کارروائی ہوگی، تمام نجی اسکولز اساتذہ کو مستقل تنخواہیں دیں، ، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینےپر اسکولزکیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے ، تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی۔

  • نجی تعلیمی اداروں کیلئے فیس وصولی کا طریقہ کارجاری

    نجی تعلیمی اداروں کیلئے فیس وصولی کا طریقہ کارجاری

    کراچی : ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے نجی تعلیمی اداروں کےلیے فیس وصولی کا طریقہ کارجاری کردیا اورکہا فیس وصولی کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں نجی تعلیمی اداروں کیلیے فیس وصولی کاطریقہ کارجاری کردیا،طریقہ کار ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے جاری کیا۔

    رجسٹرار رفیعہ جاوید نے کہا ہے کہ صرف انتظامی امور انجام دینے والا عملہ اسکول میں فیس وصول کرے گا ، فیس وصولی کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے۔

    رفیعہ جاوید کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں جبکہ طالب علم فیس جمع کرانے نہیں جاسکتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کی صورت میں رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ نے پولیس کو اسکولوں اور کالجزانتظامیہ کی جانب سے فیس جمع کرنے سے متعلق ہدایت جاری کردی ہے۔

    آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ کالجز ،اسکول انتظامیہ کو پابند کریں کہ فیس معاملےپرایک سرپرست آئے جبکہ اسکول انتظامیہ یقینی بنائے فیس کی خاطر عملے کو کم از کم ڈیوٹی پربلائیں۔

    آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اسکول عملہ احتیاطی تدابیرماسک،سینیٹائزر،دستانوں کااستعمال کرے، اسکول کالجز کےآفس میں جراثیم کش اسپرےیقینی بنایاجائے۔