Tag: نجی حج آپریٹرز

  • حج سے محروم عازمین کو رقم واپس کرنے کےلیے تیار ہیں، حج آپریٹرز کی یقین دہانی

    حج سے محروم عازمین کو رقم واپس کرنے کےلیے تیار ہیں، حج آپریٹرز کی یقین دہانی

    اسلام آباد: حج آپریٹرز کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ حج سے محروم عازمین کو رقم واپس کرنے کےلیے تیار ہیں۔

    پرائیویٹ حج آپریٹرز نے وزیر مذہبی امور کے نام خط لکھا ہے، جس میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حج سے محروم رہ جانے والے افراد کو رقم واپسی کےلیے تیار ہیں، عازمین کی رقم میں کٹوتی بھی نہیں کی جائے گی۔

    حج آپریٹرز نے کہا کہ رقم واپسی کے لیے عازمین کو تحریری درخواست دینا ہوگی، 3 دن میں تصدیقی خط اور 7 سے 10 دن میں رقم لوٹا دی جائےگی۔

    حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

    وزیر مذہبی امور کے نام لکھے گئے خط میں پرائیویٹ حج آپریٹرز نے مزید لکھا کہ فنڈز کی منسوخی سے حج کی تیاریوں میں تاخیر اور رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔

    خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، پہلے درخواستیں وصول کرنے کے عمل کی ڈیڈ لائن 16 اگست تک رکھی گئی تھی۔

    ترجمان وزارت نے بتایا کہ اس مرحلے میں درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

    دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے، سمندر پار پاکستانی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کرائیں گے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ جیسے ہی حج کوٹہ مکمل ہوگا، درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/hajj-2026-29-july-2025/

  • حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع

    حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع

    اس سال حج کرنے کے خواہشمند افراد کو ایک اور زبردست موقع فراہم کیا گیا ہے، نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 10 ہزار عازمین حج کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار مزید پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ سعودیہ کے اس اقدام کے بعد وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    وزارت حج نے اندرون و بیرون ممالک کے عازمین کو خبردار کردیا

    ذرائع نے مزید بتایا کہ کوٹے پر عازمین جمع شدہ درخواستوں کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اس سال حج کرسکیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی کی خلاف ورزی یا غلط بیانی پر نجی حج کمپنی نااہل قرار دےدی جائےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے کے بعد اب نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 12 ہزار کے بجائے ساڑھے 22 ہزار افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/hajj-pilgrims-52-medical-centers-uae/