Tag: نجی کالج

  • سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے زیادتی:  نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل

    سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے زیادتی: نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل

    لاہور : سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے زیادتی کے واقعے پر نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف گلبرک کیمپس اور مسلم ٹاؤن کے طالبعلم سڑکوں پرآگئے، ٹائر اور لکڑیاں جلا کرسڑک بند کردی۔

    اس دوران پولیس اورطلبا کے درمیان تصادم ہوا، پولیس تشدد سے متعدد طالبعلم زخمی ہوئے تاہم صورتحال خراب ہونے پر وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نجی کالج پہنچے۔

    پنجاب انتظامیہ نے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن تاحکم ثانی معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    رانا سکندرحیات نے بچوں کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایاکہ پرنسپل نے ثبوت ڈیلیٹ کیے، آوازاٹھانے پر انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو دھمکانے کے آڈیو پیٖغامات موجود ہیں، کالج کے جو بھی اساتذہ ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    وزیرتعلیم کےجاتے ہی پولیس نے مزید نفری طلب کرلی گئی اور پتھراؤ کرنے والے طلبا کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد واٹر کینن اور پریزن وین بھی پہنچا دی گئی ہے۔

    احتجاج کے باعث قرطبہ چوک کی جانب سے جیل روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے اور شہریوں کومتبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کالج کے گارڈ نے دو روز قبل طالبہ سے زیادتی کی تھی۔

  • نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم واقعے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ نجی کالج میں سیکیورٹی گارڈ نے طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، روپوش ملزم کو پولیس نے 10 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنانے والے گارڈ کو پکڑنے کے لیے شہر کے نواحی علاقے میں کارروائی کی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نجی اسکول میں 5 طلبا سے زیادتی کرنے والے پرنسپل اور وارڈن کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان نے طلبہ سے اجتماعی بدفعلی کا اعتراف کیا تھا۔

    جعفرآباد میں نجی اسکول میں پانچ بچوں سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، میڈیکل رپورٹ میں چار بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، بچوں سے ایک سے زائد بار زیادتی ہوئی۔

    نجی اسکول میں زیر تعلیم 5 کمسن طلبہ سے بدفعلی واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں اسکول پرنسپل اور وارڈن سمیت 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، بدفعلی واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

    متاثرہ بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ انھیں گزشتہ روز بچوں نے فون کرکے اسکول بلایا اور بدفعلی سے متعلق آگاہ کیا تھا، ہمارے خاندان کے 7 بچے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔