Tag: نجی کلینک

  • کراچی :  نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق

    کراچی : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق

    کراچی:ملیرچمن کالونی میں نجی کلینک میں مبینہ غلط انجکشن سے 15سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ ملیرچمن کالونی میں مبینہ غلط انجکشن سے پندرہ سال کی لڑکی چل بسی، اہل خانہ نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکی کی طبیعت افطار کے بعدخراب ہوئی تھی ، قریبی اسپتال لےکرگئےجہاں انہوں نے ڈرپ لگائی۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر لڑکی کو گھر لے آئے، کمرے میں لٹایا، جس کے بعد ہم کاموں میں مصروف ہوگئے، کمرے میں دیکھا تو لڑکی مردہ حالت میں تھی۔

    اہل خانہ نے کہا کہ لڑکی کی موت کلینک کی غفلت کا نتیجہ ہے ، لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروا کر تحقیقات کی جائے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی کےگھروالے اسپتال انتظامیہ کی غفلت بتا رہے ہیں، لڑکی بیمار تھی والدین علاقے کے نجی کلینک لے کر گئے تھے، نجی کلینک میں دیئے گئے انجکشن سے لڑکی کی طبیعت مزید بگڑی اور کلینک میں غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے لڑکی دم توڑگئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے گی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کراچی میں ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لنگڑے ڈاکو  بھی وارداتیں کرنے لگے ،  فوٹیج منظرعام پر

    کراچی میں ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لنگڑے ڈاکو بھی وارداتیں کرنے لگے ، فوٹیج منظرعام پر

    کراچی : منصور نگر کٹی پہاڑی پر نجی کلینک میں لنگڑے ڈاکوؤں  نے واردات کی ، کلینک میں لوٹ مار کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں ، اب ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لولے لنگڑے بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔

    پیر آباد کے علاقے منصور نگر میں 2 ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کوکلینک کے اندر داخل ہوئے، ایک ملزم نے لنگڑے ساتھی کو پستول تھمایا اور خود لوٹ مار کرنے لگا۔

    فوٹیج میں لنگڑانے والے ملزم کو دیوار کے ساتھ سہارا لے کر کھڑا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے

    کلینک میں 2 خواتین سمیت 4 مریض بھی بیٹھےہوئے تھے جبکہ چھوٹا بچہ بھی واردات حیرت سے دیکھتا رہا۔

    لنگڑانے والے ملزم نے مریضوں سے بھی سامان لوٹا ، ملزم پہلے ڈاکٹر کے کلینک میں گیا اس کے بعد کیش کاؤنٹر کو لوٹا تاہم واردات کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔

  • کراچی: نجی کلینک میں غلط انجیکشن لگنے سے بچی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی: نجی کلینک میں غلط انجیکشن لگنے سے بچی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی: اختر کالونی کے نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 3 سال کی بچی شزا شہزادی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تین سالہ شیزہ شہزادی کا مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت محمود آباد تھانے میں مقتولہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    والد نے کہا کہ میری تین سال کی بیٹی کو بخاز تھا اس وجہ سے کلینک لے کر گیا تھا ڈاکٹر کی جانب سے میری بیٹی کو غلط انجیکشن لگایا گیا، انجیکشن لگانے کے بعد بچی کو گھر لے آئے تھے۔

    کراچی : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

    والد نے بتایا کہ اچانک سے کچھ گھنٹے بعد میری بیٹی کو انجیکشن کی جگہ پر سوجن شروع ہوگئی اور اس کے کچھ دیر بعد خون جمع ہونا شروع ہوگیا تھا۔

    والد نے مزید بتایا کہ جناح اسپتال گئے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ غلط انجیکشن لگانے کی وجہ سے شزا زندگی کی بازی ہار گئی ہے، نجی کلینک کے ڈاکٹر کی خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اختر کالونی کے نجی کلینک میں 11 نومبر کو مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہو گئی تھی۔

  • کراچی : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے نتیجے میں 3 سالہ بچی جان بحق ہوگئی۔ ورثاء نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اختر کالونی میں نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

    3 سالہ بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، لواحقین نے بتایا کہ بچی کو تیز بخار پرڈاکٹر کے پاس لے گئے تھے، بچی کو ڈاکٹر نے انجکشن لگایا جس کے بعد جسم سوجھ گیا، بچی کو لیکر دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئے تو پٹی باندھ کر واپس بھجوادیا۔

    لواحقین کا کہنا تھا کہ بچی چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی ، ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

    لواحقین  نے ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئےپولیس سے رجوع کرلیا، پولیس نے کہا کہ اختر کالونی میں کلینک کوڈاکٹر اعجاز احمد چلاتے ہیں، بچی کو 2 روز قبل بخار میں مبتلاہونےکےباعث کلینک لایاگیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بچی کوسوجن ہوئی توگھروالےدوسرےروزپھراس ہی کلینک لائے ، جب گزشتہ روز بچی کی طبعیت خراب ہوئی تو اسے جناح اسپتال لے جایا گیا اور اسپتال میں بچی نے دم توڑا۔

    پولیس نے کہا کہ واقعے کا علم ہوا ہے تحقیقات کررہے ہیں ،قانونی کارروائی کریں گے۔

  • دانت غلط کیوں لگائے؟ بزرگ شہری  نجی کلینک کیخلاف عدالت پہنچ گیا

    دانت غلط کیوں لگائے؟ بزرگ شہری نجی کلینک کیخلاف عدالت پہنچ گیا

    لاہور : بزرگ شہری غلط دانت لگانے پر نجی کلینک کیخلاف عدالت پہنچ گیا اور استدعا کی عدالت نجی کلینک کوہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مقامی شہری محمد اکرم نے مبینہ طور پر غلط دانت لگانے پر ایک کلینک کے مالک کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

    درخواست میں اکرم نے دعویٰ کیا کہ کلینک سے 67 ہزار روپے میں دانت لگائے لیکن فکس ہی نہ ہوسکے۔

    بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ متعلقہ کلینک کو بار بار شکایت کی لیکن شنوائی نہ ہوئی اور خدشات کو دور نہیں کیا، جس سے قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہوں۔

    شہری نے مزید کہا کہ کلینک کی لاپرواہی نے انہیں پریشانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے، استدعا ہے کہ عدالت نجی کلینک کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کا پرائیویٹ کلینکس کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب ریونیو اتھارٹی کا پرائیویٹ کلینکس کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور میں پرائیویٹ کلینکس کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور کے تمام پرائیویٹ کلینکس کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

    پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین کی جانب سے انفورسمنٹ افسران کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔

    واضح رہے اس سے قبل کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈاکٹرز اور سرجنز کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا تھا، ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور سرجنز کا بڑے پیمانے پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر نے کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

    ایف بی آر کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے باوجود ڈاکٹرز ٹیکس ادا نہیں کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سے شہر کے معروف اسپتالوں کو نوٹس جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کی آمدن پر مبنی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔

    ایف بی آر کی طرف سے مذکورہ نوٹسز کراچی کے 30 بڑے اسپتالوں کو جاری کیے گئے۔ ایف بی آر نے ڈاکٹروں کے شناختی کارڈ نمبر اور نام بھی طلب کیے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی ہدایات کے بعد ریونیو ادارے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے سلسلے میں مختلف شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔