Tag: نجی کمپنی

  • ڈی آئی خان : نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا

    ڈی آئی خان : نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا

    ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں دو ماندہ پل کے قریب سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 16 ملازمین دو گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ کے لئے سفر کررہے تھے کہ دو ماندہ پل کے قریب ملزمان نے انہیں اغوا کرلیا۔

    اغواکی اطلاع پر کلاچی اور درابن میں بڑے پیمانے پرآپریشن کیاگیا ، اس دوران پولیس اوراغواکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد چھ ملازمین کو بازیاب کرالیا تاہم باقی کی تلاش کی جارہی ہے۔

    ڈی پی او سجاداحمدصاحبزادہ نے کہا کہ مغوی جلد بحفاظت بازیاب کرالیں گے۔

    مزید پڑھیں : سوئی گیس کے ملازمین کو اغوا کر لیا

    یاد رہے مارچ میں یاد رہے جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملازمین گیس کا وال چیک کرنے کیلئے گئے تھے جہاں ڈاکوؤں نے انھیں یرغمال بنا لیا تھا،، جن میں زاہدحسین ابڑو، انجینئر عبدالقیوم، گارڈ اصغر نوناری شامل ہیں۔

  • وائرل ویڈیو: ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر نجی کمپنی نے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا!

    وائرل ویڈیو: ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر نجی کمپنی نے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا!

    ادارے ملازمین کو دیا گیا ہدف پورا نہ ہونے پر تنزلی یا برطرفی جیسے اقدامات کرتے ہیں لیکن ایک کمپنی نے اپنے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا۔

    اخلاقی اقدار کے خلاف یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی نے دیا گیا ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر اپنے ملازم کو سب کے سامنے کتا بننے پر مجبور کر دیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں پیش آیا۔ جہاں ایک نجی مارکیٹنگ کمپنی نے اپنے ملازم کو دیا گیا ہدف پورا نہ ہونے پر دفتر میں سب کے سامنے کتا بننے پر مجبور کر دیا جب کہ کچھ ملازمین کو فرش پر پڑے سکے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

    ویڈیو میں ایک ملازم کو گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی گردن میں پالتو کتےکی طرح ایک پٹا بھی بندھا ہوا ہے اور رسی کو پکڑ کو دو افراد چل رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی بھارت بھر میں ہلچلمچا دی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ملازمین سے غیر انسانی سلوک کرنے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

     

    کیرالہ کے وزیر محنت وافرادی قوت نے ویڈیو کو خوفناک اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقدمات درج کروا دیے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ایک سابق منیجر مناف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر کچھ ٹرینی ملازمین کے ساتھ مل کر ویڈیو تیار کی۔

    ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بھی پولیس کو دیے گئے بیان میں کہہ چکا ہے کہ اس نے ویڈیو رضاکارانہ طور پر بنائی اور یہ کمپنی کے اندرونی تنازع کے بعد پھیلائی گئی، تاہم پولیس اور لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور مکمل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

  • نجی کمپنی کے انجکشن ”ویکسا“ کا استعمال فوری روکنے کا حکم

    نجی کمپنی کے انجکشن ”ویکسا“ کا استعمال فوری روکنے کا حکم

    لاہور کے میو اسپتال میں انجکشن سے مریضوں کو ری ایکشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا۔

    ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے صوبے بھر کی فارمیسیز کو ہدایات جاری کردیں، مراسلے میں کہا گیا کہ انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پر صحت کے لیے خطرہ ہے، انجکشن ”ویکسا“ اور محلول ”نیوٹرولائن“ کا استعمال روک دیا جائے، انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔

    میو اسپتال لاہور میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے 2 مریض جاں بحق ، 17 کی حالت تشویشناک

    ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول کے مطابق انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پر صحت کے لیے خطرہ ہے، ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے، فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا، انجکشن “ویکسا” کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔

    واضح رہے کہ میو اسپتال لاہور کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی تھی اور 15مریض متاثر ہوئے تھے، متاثرہ مریضوں میں سے دولت خان نامی مریض بھی دم توڑ گیا تھا دولت خان وینٹی لیٹر پر تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے میو اسپتال کے اچانک دورے کے دوران فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  • کراچی: نجی کمپنی کے فنانس منیجر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: نجی کمپنی کے فنانس منیجر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس میں نجی کمپنی کے فنانس منیجر کو  قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈرپاس میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ شکیل جاں بحق ہوگیا۔

    تاہم اب شریف آباد تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تایا زاد بھائی سلمان کی مدعیت میں درج ہوا۔

    کراچی : معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

      مقدمہ متن کے مطابق شکیل شیخ کورنگی میں نجی کمپنی میں نوکری کرتا تھا،  مجھے افتخار نامی شخص نے فون پر فائرنگ کی اطلاع دی بتایا شکیل آفس آتے ہوئے گولی لگنے سے وفات پاگیا ہے، میں جناح اسپتال پہنچا تو متوفی شکیل کا پوسٹ مارٹم ہوا۔

    مدعی مقدمہ نے کہا کہ متوفی کا سگا بھائی اور نہ ہی بڑا بیٹا ہے ابتدائی قانونی چارہ جوئی کے بعد لاش میرے حوالے کردی گئی واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

  • ہنگو: نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گردوں کا حملہ ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    ہنگو: نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گردوں کا حملہ ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    ہنگو: نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ جبکہ کمپنی سپروائزر کو دہشت گرد ساتھ لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختو نخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے آدم بانڈہ میں نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ کمپنی سپروائزر کو دہشت گرد ساتھ لے گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جھاڑیوں اور خشک گھاس کو آگ لگی ہوئی ہے تاہم ویل ہیڈ محفوظ ہے جبکہ دہشت گردوں نے سولر پلیٹس فائرنگ کرکے ناکارہ کردیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک کے علاقے گرگری میں نجی کمپنی کے تیل کنویں پرمسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت
    کرتے ہوئے پولیس کو کمپنی کےمغوی سپروائزرکی بازیابی کیلئے بروقت اقدامات کی ہدایت کردی اور کہا سپروائزرکی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

    وزیراعلیٰ نے مغوی سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز کی شہادت پراظہارتعزیت کیا اور اہلخانہ سے ہمدردی کی۔

    محمود خان نے پولیس کو صوبے میں تیل نکالنے والی کمپنیزکی سکیورٹی بہتربنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ ایسے ناخوشگوار کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئےجائیں، واقعے میں ملوث عناصر ملک و قوم کی ترقی کے دشمن ہیں۔

  • لاہور: نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق، متعد زخمی

    لاہور: نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق، متعد زخمی

    لاہور: محمود بوٹی انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ کے علاقے محمود بوٹی چینج کے قریب واقع ایک نجی کمپنی کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث پورے آفس میں دھواں بھر گیا اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے ملازمین باہر نہیں نکل پائے۔

    واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو دارے 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور دفتر میں موجود ملازمین کو باہر نکالا جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا تا ہم اس دوران 7 افراد جھلس کو جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے شدید جھلسنے والے 9 مریضوں کو برنس وارڈز منتقل کردیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دفتر میں آتشزدگی سے نمٹنے کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے گئے تھے جب ایمرجنسی کی صورت میں باہر نکلنے کا راستہ بھی نہیں تھا جس کے باعث قیمتی جانیں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ دفتر اورنج لائن پر کام کرنے والی کمپنی کا تھا جہاں ملازمین کی کثیر تعداد معمول کے فرائض کی انجام دہی کے لیے موجود تھے کہ ناگہانی حادثے کا شکار ہوگئے جس کا ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دیا جارہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نجی کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنا ممکن نہیں تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بھی آتشزدگی کا واقع پیش آچکا ہے۔ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں کچرے میں لگی آگ نے قریبی فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔