Tag: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے سے نوجوان کی لاش مل گئی

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے سے نوجوان کی لاش مل گئی

    راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے سے نوجوان کی لاش ملی ہے، لاش تھانہ گوجرخان کی حدود سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ راولپنڈی میں 20سالہ نوجوان کی لاش نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے سے برآمد ہوئی ہے، یہ ہائوسنگ سوسائٹی تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع ہے۔

    نوجوان کی لاش سے متعلق میں ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ نالے سے ملنے والی لاش کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تاہم اسلام آباد میں زیرزمین برساتی نالے کی گزرگاہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈوبنے والے باپ بیٹی یا گاڑی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

    اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈوبنے والے باپ بیٹی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زیر زمین برساتی نالے کی گزرگاہ میں آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

    گزرگاہ کی کھدائی کرکے تربیت یافتہ کھوجی کتے بھی گزارے گئے تھے تاہم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی یا گاڑی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ریسکیو1122 کی گاڑیاں کشتیاں غوطہ خور جدید الات کے ذریعے سرچ کیا گیا۔

    یاد رہے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں نشیبی علاقے میں گاڑی بے قابو ہو کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور کار سوار باپ بیٹی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/car-carrying-father-daughter-swept-away-in-islamabad/

  • اسلام آباد: برساتی ریلے میں  ڈوبنے والے باپ بیٹی یا گاڑی کا 24 گھنٹے بعد بھی سراغ نہ مل سکا

    اسلام آباد: برساتی ریلے میں ڈوبنے والے باپ بیٹی یا گاڑی کا 24 گھنٹے بعد بھی سراغ نہ مل سکا

    اسلام آباد : زیر زمین برساتی نالے کی گزرگاہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈوبنے والے باپ بیٹی یا گاڑی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈوبنے والے باپ بیٹی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زیر زمین برساتی نالے کی گزرگاہ میں آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ، گزرگاہ کی کھدائی کر کے تربیت یافتہ کھوجی کتے بھی گزارے گئے تھے تاہم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی یا گاڑی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اپریشن میں ریسکیو1122 کی گاڑیاں کشتیاں غوطہ خور جدید الات کے ذریعے سرچ کیا گیا۔

    اسلام آباد : گاڑی میں سوار باپ ، بیٹی سیلابی ریلے میں بہنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    کاک پل پر ریسکیو آپریشن شروع،گورکھ پور ،سواں پل کے نیچے جال بچھا دیئے گئے، سی ڈی اے کی خصوصی کشتیوں کے ذریعے دریائے سواں میں تلاش کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز ٹیموں کو کار کا بمپر اور کچھ پرزے دریائے سواں سے مل گئے تھے تاہم ریسکیو حکام کا کہنا تھا پانی کے زیادہ دباؤ کے باعث آپریشن میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

    یاد رہے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں نشیبی علاقے میں گاڑی بے قابو ہو کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور کار سوار باپ بیٹی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔

    واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے بس باپ گاڑی سے مدد کے لیے پکارتا رہا، کار میں ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اوران کی پچیس سال کی بیٹی سوار تھیں۔

    اس کے ساتھ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد ہونے والی طوفانی بارش کے باعث سید پور ولیج میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں تھیں۔

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمسن گھریلو ملازمہ کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمسن گھریلو ملازمہ کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ

    فیصل آباد : کمسن گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر مالک مکان کے تشدد سے جان کی بازی ہار گئی، عالیہ کا تعلق روشن والا سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔

    کمسن گھریلو ملازمہ عالیہ مبینہ طور پر مالک مکان کے تشدد سے جان کی بازی ہار گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم ذیشان اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عالیہ کا تعلق روشن والا سے تھا۔

    والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، ملزمان نے بچی کی لاش خاموشی سے ورثا کے گھر پہنچا دی۔

    سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، متاثرہ خاندان نے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں 13سالہ گھریلوملازمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے لواحقین سے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گھریلوملازمہ کوقتل کرنےوالےمالکان کوگرفتارکرلیا ہے، ملزمان کے گھر سے مقتولہ کی 8 سالہ بہن شمائلہ بھی بازیاب کرائی گئی۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد: 17 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے باعث حاملہ

    گھریلوملازمہ کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، ذیشان اوراسکی بیوی کیخلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    جس میں کہا ہے کہ ملزمان عالیہ کو رشتے داروں کے گھروں میں کام پربھیجتےتھے، کام سے انکار پرعالیہ کولکڑی اورڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    والد کا کہنا تھا کہ عالیہ تشدد سے جاں بحق ہوئی تو لاش بالائی منزل پر پھینکی گئی، لاش پر تشدد کے نشان تھے جبکہ سر اور بازوؤں پر زیادہ چوٹیں تھیں اور میرے شور مچانے پر ملزمان نے رقم لے کر معاملہ ختم کرنےکی کوشش کی۔

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان گرفتار

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ موترہ کےعلاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

    تھانہ موترہ پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے چاروں نامزدملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ متاثرہ ہ خاتون کی علی سلہری نامی لڑکے سے دوستی تھی، ملزم علی نے خاتون کو نجی سوسائٹی بلایا اور دیگر 3 ساتھیوں کیساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہنا تھا کہ ملزم علی ،شاہزیب،روحیل اور علی حیدر نے زیادتی کی جبکہ ملزمان دوران زیادتی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد: 17 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے باعث حاملہ

    یاد رہے پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے چک سات میں 4 افراد نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    پولیس حکام نے بتایا تھا کہ 19 سالہ لڑکی دو سال سے مون کے گھر ملازمت کر رہی تھی، مون اور ساتھی حمیرا کے گھر لے جا کر گھریلو ملازمہ سے مبینہ جنسی زیادتی کرتے رہے، لڑکی کے حاملہ ہونے پر زیادتی کا پتا چلا۔

  • راولپنڈی : چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے

    راولپنڈی : چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے

    راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے اور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ لیا۔

    راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں واقع کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، چور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی پر نامعلوم چور گھر گھس گئے اور گھنٹوں تک لوٹ مار کی، ملزم گھر سے ملکی غیر ملکی کرنسی طلائی زیورات لیپ ٹاپ اور دیگر ق الیکٹرانک کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

    مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان کی شناخت شروع کر دی گئی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر کے مقیم بیرون ملک مقیم ہیں۔

    مزید پڑھیں : چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لے اڑے

    گذشتہ ہفتے راولپنڈی میں افشاں کالونی میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جہاں تالا توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے اور نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو مین گیٹ کا تالہ توڑتے دیکھا جاسکتا تھا کہ گھر میں واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہوئے۔

    متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے زیورات لیکرفرار ہوئے، واردات صبح ہوئی،اطلاع کےباوجودپولیس شام کوجائے وقوعہ پہنچی۔

  • نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 45 تولے سونا، ڈائمنڈ سیٹ اور ہزاروں ڈالرز لے اڑے

    نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 45 تولے سونا، ڈائمنڈ سیٹ اور ہزاروں ڈالرز لے اڑے

    راولپنڈی : نامعلوم چور گھر سے 45 تولے طلائی زیورات اور ڈائمنڈ سیٹ، 10 ہزار ڈالرز اور 2300 ہزار سری لنکن کرنسی لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ، جس میں نامعلوم چور گھر سے 45 تولے طلائی زیورات اور ڈائمنڈ سیٹ، 10 ہزار ڈالرز اور 2300 ہزار سری لنکن کرنسی لے کر فرار ہوگئی۔

    نامعلوم چور گھر کی کھڑی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سارے گھر کی تلاشی لی، جاتے جاتے ملزمان نے گھر کے اندر لگے پانی کی تمام ٹوٹیاں بھی اتار کر لے گئے ، متاثرہ فیملی 10 اکتوبر سے اسلام آباد گئی ہوئی تھی۔

    یاد رہے دو ماہ قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں تھانہ چوہنگ کی حدود میں چور گھر سے ایک کروڑ سے زائد کی واردات کر کے فرار ہوگئے تھے۔

    واقعے کی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ چور اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر داخل ہوئے اور واردات کی چور 70 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، 26 لاکھ روپے نقدی ، ریال ، ڈالرز اور دیگر قیمتی سامان لے آڑے۔