Tag: نجی ہوٹل

  • نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس

    نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس

    پشاور : شہری نے نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔

    شہری نے ایس ڈی او کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا ، جس میں کہا گیا کہ میرے موکل کا دریائے کابل پر ہوٹل ہے، ایس ڈی او کیخلاف 1 لاکھ 35 ہزار روپے ہوٹل کےبقایاجات ہیں۔

    نوٹس میں کہنا تھا کہ ایس ڈی اودوستوں سمیت ہوٹل میں کھانا کھانے آتا تھا، پیسے مانگنے پر ایس ڈی او نےہوٹل اور گھر سےغیر قانونی طور پر بجلی کاٹ دی۔

    شہری نے کہا کہ ہوٹل مالک سے پیسے بٹورنے کیلئےاسکے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی، ہرجانہ اوربقایا جات ادا نہ کرنےکی صورت میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • ملتان میں جاپانی شہری کی مبینہ خودکشی

    ملتان میں جاپانی شہری کی مبینہ خودکشی

    ملتان : صوبہ پنجاب کےشہر ملتان میں واقع ایک ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر جاپانی شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان پرانا بہاولپور روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں رہائش پزیر مبینہ خودکشی کرنے والے جاپانی شہری کی شناخت اوکومورا کٹسومی کے نام سے ہو گئی۔

    پولیس نے شواہد،سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر دستاویزات قبضے میں لےکر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر اسپتال منتقل کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق مبینہ خودکشی کرنے والے جاپانی شہری نے گھر والوں کے نام آخری خط بھی تحریر کیا ہےجس کے ترجمے کے لیے مترجم کی مدد لی جائے گی۔

    جاپانی شہری کی شناخت ہوکوموراکٹ سومی کے نام سے ہوئی ہے،جوڈیرہ غازی خان نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں کام کرتا تھا اور گذشتہ دو ماہ سے ملتان میں رہائش پذیر تھا۔

    ہلاک جاپانی شہری کا پاسپورٹ نمبر پی آر فائیو ایٹ سکس فورفائیو ایٹ تھری ہے۔ہوکومورا کے پاسپورٹ کی کاپی اے آر وائی نیوز حاصل کر لی ہے۔

    مزید پڑھیں:اسپین کے قونصلر اتاشی نے خودکشی کرلی

    واضح رہے کہ اس سےقبل 13 اکتوبر 2016 کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف سیون سے اسپین کے سفارت خانے کے ایک اہلکارجان جینز کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

  • کراچی کے علاقے صدرکے نجی ہوٹل میں فائرنگ سے ریٹائرڈ میجر جاں بحق

    کراچی کے علاقے صدرکے نجی ہوٹل میں فائرنگ سے ریٹائرڈ میجر جاں بحق

    کراچی : کراچی کے علاقے صدرکے نجی ہوٹل میں فائرنگ سے ریٹائرڈ میجر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے ۔

    ترجمان پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل کے کمرہ نمبر 713 میں ریٹائرڈ میجر عمران جاوید نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، مقتول کی عمر 56 سال تھی ، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔