Tag: نجی یونیورسٹی

  • گلستان جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا

    گلستان جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا

    کراچی: شہر  قائد کے علاقے گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار  2 ملزمان نے نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا۔

    ارآر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر کامران چورنگی کی طرف جانے والی سڑک پر نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، 2 ملزمان طالبات کے پرس سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے واردات کی، یونیورسٹی کی وین میں 4 طالبات سمیت ایک استاد بھی سوار تھے۔

    ملزمان نے تسلی سے واردات کی طالبات کے پرس سے پیسے بھی نکالے اور جاتے ہوئے گاڑی کی چابی نکال کر دور پھینک دی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

  • نجی یونیورسٹی میں ’فیک شادی‘ کی تقریب کی ویڈیو وائرل، لوگوں کی تنقید

    نجی یونیورسٹی میں ’فیک شادی‘ کی تقریب کی ویڈیو وائرل، لوگوں کی تنقید

    یونیورسٹی میں طلباء مختلف تقریبات، ڈنر یا میوزیکل نائٹ کا انعقاد تو کرتے ہی ہیں لیکن لاہور کی نجی یونیورسٹی نے ’’فیک شادی‘‘ کی تقریب منعقد کی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو کے مطابق نجی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی یہ شادی ایک مہم کا حصہ تھی، تقریب کے لیے دو سینئر طلبہ کو دولہا اور دلہن کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر طلباء نے میکے اور سسرال والے، قاضی صاحب اور دوست  جیسے مختلف کردارادا کیے اس ایونٹ کو بیچ شادی ٹوئنٹی ٹوئنتی تھری کا نام دیا گیا۔

    اس شادی کے لیے تمام روایتی تقریبات جیسے کہ ڈھولکی، مہندی، بارات، رخصتی اور ولیمہ سب کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جہاں اس تقریب کو  بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے دل کو گرما دینے والا اور منفرد خیال قرار دیا گیا ہے، وہیں دوسری جانب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

    https://twitter.com/Oceanyc3/status/1634872777768402944?s=20

  • لاہور : ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف نجی یونیورسٹی کے طلباء نے اہم شاہراہ بند کردی

    لاہور : ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف نجی یونیورسٹی کے طلباء نے اہم شاہراہ بند کردی

    لاہور : یونیورسٹی آف سرگردھا لاہور کیمپس کے طلباء نے ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف لاہور کی اہم شاہراہ کو بلاک کردیا، ٹریفک جام ہوگیا، انتظامیہ اور طلباء کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہ کینال روڈ کو ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے طلبا نے احتجاجاً بند کردیا۔

    مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، ٹائروں کو آگ لگا کر کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، طلبہ احتجاج کرتے نکل آئے اور سڑک کو بلاک کر دیا، سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔،

    دھرنا ختم کرنے کے لیے طلبہ اور انتظامیہ میں مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد طلباء نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ڈگری کا انتظار کررہے ہیں۔

    یونیورسٹی ان کو ڈگریاں جاری نہیں کر رہی اور ان کا مستقبل برباد کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ لاہور کیمپس کی ڈگریوں کا کیس لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر التواء ہے۔

  • کرکٹر محمد حفیظ نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

    کرکٹر محمد حفیظ نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کردار سازی میں بہتری کیلئے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

    پاکستان ٹیم کے پرفیسرمحمد حفیظ نجی یونیورسٹی کے طالب علم بن گئے، جو کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے تھے اب پروفیسرز سے تربیت حاصل کرینگے ۔

    دو ماہ کے کورس میں حفیظ پرسنل گرومنگ اینڈ کمیونیشن سیکھیں گے، کرکٹ سیزن سے قبل حفیظ کو ایک اچھا خیال آیا ہے، پڑھ لکھ کر کردار سازی میں بہتری لائی جاسکے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں گھٹنے کے درد کو جواز بنا کر میچ میں حصہ نہیں لیا تھا ۔