Tag: ندیم افضل چن

  • پنجاب میں فنڈز اور ٹرانسفر پوسٹنگ ن لیگ کی ہدایت پر ہورہی ہے، پی پی رہنما

    پنجاب میں فنڈز اور ٹرانسفر پوسٹنگ ن لیگ کی ہدایت پر ہورہی ہے، پی پی رہنما

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فنڈز اور ٹرانسفرپوسٹنگ ن لیگ کی ہدایت پر ہورہی ہے، اتحادی حکومت ہے ایک جماعت کا آرڈر چلنا نیک شگون نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے فنڈز ن لیگ کی ہدایت پرچل رہےہیں اور تمام کام ن لیگ کی ہدایت پر ہو رہے ہیں۔

    ندیم افضل چن نے بتایا کہ پنجاب میں ٹرانسفرپوسٹنگ بھی ن لیگ کی ہدایت پرہی ہورہی ہے ، اتحادی حکومت ہے ایسے میں ایک جماعت کا ہی آرڈر چلنا نیک شگون نہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کی بیوروکریسی کئی سالوں سے سیاست زدہ ہے، پنجاب میں بیورو کریسی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار ہوتی ہے۔

    بلاول کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی تقریر پر جو سیخ پا ہو رہے تھے ان کو پیغام دے رہا تھا، پی پی کے علاوہ سب بینفشری رہے ہیں ہم تو اب بھی شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ساری سیاسی جماعتیں جواب شورڈال رہی ہیں یہ لوگ بینفشری رہی ہیں، ہم تو کہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں، کوئی کسی کا بینفشری نہ بنے۔

    ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ اب 2023 ہے، 90 کی دہائی نہیں ہے، ماضی کی سیاست نہیں چلےگی، پی پی میں جو شامل ہونا چاہتے ہیں، سویلین بیوروکریسی ان کو ٹف ٹائم دیتی ہے، پنجاب میں پی پی جھنڈے،بینرزاتار لیے جاتے ہیں،اسلام آبادسےہدایات جاتی ہیں لیکن جو ڈرائیونگ سیٹ پرہوگا وہی ذمہ دارہوگا اور آج ن لیگ ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔

  • پیپلزپارٹی اور حکومت کا اتحاد کب تک چلے گا؟ پی پی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

    پیپلزپارٹی اور حکومت کا اتحاد کب تک چلے گا؟ پی پی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کا اتحاد مزید مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ چلے گا، نون لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کو اسپیس ہی نہیں دے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی میں ہر کسی کا اپنا موقف ہوتا ہے، فیصلہ وہی حتمی ہوتا ہے جو پارٹی کرتی ہے۔

    پی پی رہنما نے بتایا کہ پنجاب میں بڑے عرصے تک ن لیگ کی حکومت رہی ہے، پنجاب میں بیوروکریسی بھی ن لیگ کے مائنڈسیٹ والی ہے، پیپلزپارٹی کےنظریاتی کارکن کا ٹکراؤ لیگی ووٹر سے زیادہ ہے، الیکشن میں جانےکےلیے عوام کو آئندہ کا فریم ورک دینا ہوگا۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آج تک کبھی نہیں کہا کہ جوڈیشری میں ہمارے لوگ ہوں ، پیپلزپارٹی کا نظریہ یہ ہےکہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے چارٹر آف ڈیموکریسی میں تمام جماعتوں کو شامل کیاجائے،چارٹر آف ڈیموکریسی صرف 2 جماعتوں کےلیے نہیں تھا، بےنظیر بھٹو کا مقصد تھا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو، اگر ملک میں کچھ غلط ہورہا ہے تو اس کو ٹھیک کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

    بجٹ کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے ملازمین کی تنخواہیں 50فیصدبڑھائیں وہ نہیں بڑھائی گئیں ، پیپلزپارٹی نے کہا کہ گندم کی قیمت بڑھائیں تاکہ کسان کو فائدہ ہو۔

    ندیم افضل چن سے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کااتحاد کب تک چلے گا؟ جس پر انھوں نے کہا کہ میراخیال ہے اتحاد مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ چلے گا، ن لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ورکر کو اسپیس ہی نہیں دے رہی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بظاہر پنجاب میں نگران حکومت ہےلیکن وفاق کا کنٹرول ہے،پنجاب کواس وقت نگران حکومت نہیں وفاقی حکومت چلارہی ہے، کوئی ایک دن بتا دیں وزیراعظم نے پنجاب کے پی پی رہنماؤں سے ملاقات کی، ڈیڑھ مہینے بعد ہرکوئی اپنی مہم چلائےگا سب آزاد ہوں گے۔

  • حماد اظہر اور ندیم افضل چن کے والد رہا ہو گئے

    حماد اظہر اور ندیم افضل چن کے والد رہا ہو گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد رہا ہو کر گھر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے ٹوئٹ میں اطلاع دی کہ ان کے والد میاں محمد اظہر گھر واپس پہنچ گئے ہیں، انھوں نے لکھا ’’والد کو سی آئی اے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا اور وہاں ان کے فون کا جائزہ لیا گیا۔‘‘

    چند گھنٹے قبل انھوں نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے، حماد اظہر نے کہا میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر 82 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہیں، پولیس انھیں اٹھا کر لے گئی ہے۔

    دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے والد کو بھی رہا کر دیا گیا ہے، انھوں نے لکھا ’’تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مشکل لمحات میں ساتھ دیا، پروردگار پاکستان میں عدل کا بول بالا کرے۔

    انھوں نے بھی چند گھنٹے قبل ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کے والد کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، پی پی رہنما نے بتایا تھا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے 75 سالہ والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم نے اپنے ترجمان کا استعفیٰ منظور کر لیا

    وزیر اعظم نے اپنے ترجمان کا استعفیٰ منظور کر لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ترجمان ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ترجمان افضل چن کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ندیم افضل چن نے 2 دن قبل بطور ترجمان وزیر اعظم عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا ندیم افضل چن پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پالیسی لائن پر وزرا کو تنبیہ کر دی تھی۔

    وزیراعظم نےکہا تھا کہ جو پالیسی لائن پر نہیں چل سکتے وہ الگ ہو جائیں، وزیر اعظم کے دو ٹوک مؤقف کے بعد ندیم افضل چن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    ندیم افضل چن کو گزشتہ برس جنوری میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ندیم افضل چن

    لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ندیم افضل چن

    فیصل آباد: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ رہے، ن لیگ کا وتیرہ ہے وہ مشکل وقت میں ورکر کے ساتھ نہیں رہتے۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت صرف وزارت عظمیٰ،وزارت اعلیٰ کی خواہش رکھتی ہے، انہیں یہ عہدے ملیں گے تو وہ وطن واپس آئیں گے، وہ معافی مانگ کر اور مک مکا کر کے باہر چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بیماری کے نام پر ان کو باہر جانے کی اجازت دی گئی، اخلاقی طور پر نواز شریف، شہبازشریف بیماری پر سیاست نہ کریں، شہباز شریف کی صحت ٹھیک ہے، انہیں واپس آنا چاہیے۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ ہر چیزکو ردی کی ٹوکری سمجھتے ہیں، رانا ثنا اللہ نے جس طرح اپوزیشن کو روندا سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس عدالت میں ہے وہ ضرور فیصلہ کرے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت خود چاہتی ہے ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہو، ماڈل ٹاؤن کیس کے پیچھے کیا محرکات تھے عوام جانتے ہیں۔

  • احتساب بلا امتیاز ہوگا تو کسی بھی بےگناہ کوسزا نہیں ہوگی،ندیم افضل چن

    احتساب بلا امتیاز ہوگا تو کسی بھی بےگناہ کوسزا نہیں ہوگی،ندیم افضل چن

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ احتساب بلا امتیاز ہوگا تو کسی بھی بےگناہ کوسزا نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ تحقیقات میں عدل ہوگا تو ہی لوگ تسلیم کریں گے، عدل نہیں ہوگا توگناہ گار بھی چھوٹ جائیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب بلا امتیاز ہوگا تو کسی بھی بےگناہ کوسزا نہیں ہوگی،مسائل کوحل کرنا ہے، قانون سازی بھی کرنی ہے، پی پی کو ن لیگ اور ن لیگ کو پی پی قانون سازی نہیں کرنے دیتی تھی۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک خاص بیانیہ قانون سازی سے روک رہا ہے، ریفارمز سے روکنے کی کوشش، قانون سازی نہیں ہونے دی جاتی، اسمبلی میں جنگ وجدل کے دوران اصلاحات نہیں ہوسکتی۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی، احتساب قوانین سے مسئلہ تھا تو ن لیگ نے درست کیوں نہیں کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چینی کے کاروبار سے متعلق لوگ تمام سیاسی جماعتوں میں ہیں، دیکھنا یہ ہے چینی کے کاروبار سے متعلق لوگ کرپٹ ہیں بھی یا نہیں، جہانگیرترین کاروبار قانون کے مطابق کرتے ہیں ٹیکس دیتے ہیں۔

  • ترجمان وزیر اعظم نے ن لیگ کی ڈیل کو نواز شریف، شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا

    ترجمان وزیر اعظم نے ن لیگ کی ڈیل کو نواز شریف، شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا

    اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے  ن لیگ کی ڈیل  کو نواز شریف اور شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن سے سن رہےہیں میاں صاحب ڈیل کے لئے نہیں مان رہے۔

    یہ شہباز شریف اور نوازشریف کا اندرونی معاملہ اورآپس کی لڑائی ہے، وضاحت کریں کون ڈیل چاہتا ہے اور کون ڈیل نہیں چاہتا۔

    ترجمان وزیراعظم کے مطابق حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ہمارا ان کیسزسے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کیسزعدالتوں میں ہیں، ان کا سامنا کریں۔ یہ لوگ باربارکہتےہیں ہم ڈیل نہیں لیں گے، مگر یہ حکومتی معاملہ نہیں۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کیلئےاس وقت اصل مسئلہ کشمیراورعوام کے مسائل ہیں، ان پر توجہ مرکوز ہے، یہ ملک کوڈبوکر گئے،عوام کو جواب دیں پارلیمنٹ میں آکربیٹھیں۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی حکومت سے نہیں، اعجاز شاہ

    انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ کشمیر کے لئے ہونا چاہیے، عوام خوش ہیں کہ آپ لوگوں سےآزادی ملی، حکومت کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی توعوام احتساب کاحق رکھتے ہیں۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، کارکردگی سے متعلق عوام فیصلہ کریں گے۔

  • ندیم افضل چن کی ترجمان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنےسے معذرت، نئے ناموں پر غور

    ندیم افضل چن کی ترجمان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنےسے معذرت، نئے ناموں پر غور

    اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی ، جس کے بعد نئے ناموں پر غور جاری ہے اور وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کی تبدیلی کا امکان ہے ، ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی اور اپنے فیصلے سے عمران خان کو آگاہ کر دیا، ندیم افضل چن ڈھائی بجےوزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے۔

    صورت حال کے پیش نظر ترجمان وزیراعظم کے لئے نئے ناموں پر غور جاری ہے اور وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری عہدے کے لئے مضبوط امیدوار کے طورپرسامنے آگئے۔

    فواد چوہدری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے پر مشاورت جاری ہے، فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا عہدہ بھی رکھیں گے، ترجمان کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

  • اے پی سی کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں تھا، ندیم افضل چن

    اے پی سی کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں تھا، ندیم افضل چن

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف اتحاد اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس محض ان کے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تھی اس کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا حزب اختلاف حکومت کے خلاف اتحاد اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔

    ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو اقتصادی مسائل سے نکالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ میثاق معیشت پر بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اپوزیشن کو کوششوں کے باوجود اقتدار کا چاند نظر نہیں آیا، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس 10 گھنٹے جاری رہ کر ناکام ہوگئی، حکومت کو گرانے، ڈرانے، دھکمانے والے کسی بیانیے پر متفق نہیں ہوسکے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اعلامیے میں کرپشن کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، اپوزیشن کی بقا کرپشن سے جڑی ہے، اے پی سی میں کرپشن کے تدارک کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی۔

  • اے پی سی والوں سے پوچھا جائے کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے: ندیم افضل چن

    اے پی سی والوں سے پوچھا جائے کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے: ندیم افضل چن

    لاہور: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت کا بیانیہ واضح ہے، ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت مشکل وقت سے نکل چکی ہے.

    ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ استحکام آرہا ہے، بجٹ کے بعد اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی. لوکل گورنمنٹ، پی ایس ڈی پی فنڈز استعمال ہونا شروع ہوں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ  سعد رفیق  پچھلے 10 سال سے ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ نظام جارہا ہے.

    جمہوری نظام کوسیاسی شخصیات کے رویوں سے خطرات ہوتے ہیں، اس وقت رویے جمہوری ہوتے جا رہے ہیں.

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کا بیوروکریٹس سے بھی اثاثوں کی تفصیل پوچھے جانے کا مطالبہ

    ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فوری طور پرکابینہ میں ردو بدل زیرغور نہیں، اے پی سی والوں سے پوچھا جائے کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے.

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بتائے کہ مہنگائی ایجنڈا ہے یا عوام کی بھلائی، آپ جمہوریت کاتسلسل چاہتے ہیں یا جمہوریت ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں.