Tag: ندیم افضل چن

  • فردوس عاشق نے کابینہ اجلاس میں برہمی کی خبریں غلط قرار دے دیں، ترجمان وزیر اعظم کی بھی تردید

    فردوس عاشق نے کابینہ اجلاس میں برہمی کی خبریں غلط قرار دے دیں، ترجمان وزیر اعظم کی بھی تردید

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے آج کابینہ اجلاس میں غلام سرور کی ان پر برہمی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے تردید کر دی ہے کہ کابینہ اجلاس میں ان پر وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان برہم ہوئے، انھوں نے کہا کہ مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ کابینہ کے حوالے سے جھوٹی خبر دی گئی ہے، میں نہیں سمجھتی کہ ایک چینل کے رپورٹر کی خبر اتنی اہم ہوگی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چینل کے رپورٹر نے میرا مؤقف لیے بغیر ادھوری خبر دی، میں چینل کے رپورٹر کو لیگل نوٹس بھجواؤں گی، کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کابینہ اجلاس: غلام سرور فردوس عاشق پر برہم، معاون خصوصی کی معذرت

    دوسری طرف ترجمان وزیرِ اعظم ندیم افضل چن نے بھی غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کے معاملے کی تردید کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ کابینہ میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا۔

    خیال رہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غلام سرور فردوس عاشق اعوان پر برہم ہوئے تھے، انھوں نے کہا کہ آپ نے میرے خلاف بیان کس حیثیت سے دیا، آپ میرے بارے میں بیان دینے سے پہلے سوچا سمجھا کریں۔

    جس پر معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کابینہ اجلاس میں اپنے بیان پر معذرت کر لی۔ بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی بیان پر ناراضی کا اظہار کیا، اور اجلاس میں فردوس عاشق کو تنبیہہ کی گئی کہ وہ عقل سے سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔

  • لوگ خوش نہیں، ٹیم اور وزرا کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں: ندیم افضل چن

    لوگ خوش نہیں، ٹیم اور وزرا کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں: ندیم افضل چن

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کابینہ میں اکثر لوگ معیشت پر بات کرتے تھے، بحث ہوتی تھی کہ لوگ خوش نہیں، ٹیم اور وزرا کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے افضل چن کا کہنا تھا کہ 8 ماہ بعد پہلا اسپیل مکمل ہو گیا، کابینہ میں تبدیلی وزیر اعظم کا اختیار ہے، پولیٹیکل تبدیلی سے کام نہیں چلتا، مشینری تو بیورو کریسی ہوتی ہے، بیورو کریسی میں بھی تبدیلیاں لانا پڑیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کرپشن کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کرپشن میں ملوث عمران خان کا قریبی شخص بھی کابینہ میں نہیں رہے گا، جن پر کرپشن کا الزام ہوگا ان کا دفاع بالکل نہیں کروں گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اگر میرے جانے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو یہ بہترین فیصلہ ہے: استعفے کے بعد اسد عمر کا پہلا انٹرویو

    افضل چن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صدارتی نظام کی بات کبھی نہیں کی، انھوں نے 18 ویں ترمیم پر صوبوں کے زیادہ اختیارات کی بات کی تھی، وزیر اعظم نے کہا تھا 18 ویں ترمیم کے بعد زیادہ ذمہ داری صوبوں کی ہے۔

    انھوں نے کہا ’ہماری دعا ہے نئی آنے والی ٹیم کامیاب ہو جائے، دیکھنا یہ ہے کہ پارلیمنٹ اور پارٹی کا ماحول بہتر ہوتا ہے یا نہیں، معیشت اہم مسئلہ ہے پچھلی حکومتوں کا بگاڑ سب کے سامنے ہے۔‘

  • قوم چاہتی ہے کہ طاقتوروں کا احتساب ہو: ندیم افضل چن

    قوم چاہتی ہے کہ طاقتوروں کا احتساب ہو: ندیم افضل چن

    اسلام آباد: وزیر  اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا ابھی وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ اداروں کے بغیر سیاست نہیں کر سکتے.

    ندیم افضل چن نے کہا کہ حمزہ شہبازکو نیب بلاتا ہے، تو ان کو خود جانا چاہیے، ہم تو میثاق معیشت اور  احتساب کے حوالے سے بھی تیار ہیں.

    انھوں نے کہا کہ احتساب اور سیاست الگ ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کا کوئی کیس بنایا ہوا نہیں ہے، قوم کرپشن سے تنگ ہے، چاہتی ہے کہ طاقتوروں کا احتساب ہو.

    مزید پڑھیں: گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر ریلیف ملے، تو  سسٹم کی واہ واہ اگر نہ ملے، تو  سسٹم خراب، بات یہ ہے کہ ان کے چہروں سے رونق خود چلی جاتی ہے.

    یاد رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاؤن 96 ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، مزاحمت کے پیش نظر حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئی.

  • کلبھوشن کے معاملے پر ن لیگ نے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا تھا: ندیم افضل چن

    کلبھوشن کے معاملے پر ن لیگ نے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا تھا: ندیم افضل چن

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر ن لیگ نے بھی اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پائلٹ کی رہائی کا مقصد امن کے لیے پہل کرنا تھا، آج دنیا وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستان کا مؤقف سن رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”چلو بغضِ پی ٹی آئی میں رانا ثنا نے پاک فوج کی تعریف تو کر دی ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ندیم افضل چن”][/bs-quote]

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے وقت ن لیگ کی حکومت تھی، ن لیگ نے کلبھوشن سمیت بھارت اور کشمیر پالیسی پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

    پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے اعتراض کیا تھا کہ ابھی نندن کو چھوڑنے کے لیے ہمیں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، ہمارے وزیرِ اعظم فون کر رہے تھے اور مودی فون نہیں اٹھا رہے تھے، ادھر ساری سیاسی قیادت اور عسکری حکام اکھٹے تھے لیکن وزیرِ اعظم موجود نہیں تھے۔

    پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک پر ہماری افواج نے عوام کو سچائی سے آگاہ کیا اس لیے بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور پاکستان کا مؤقف بہتر طریقے سے دنیا کے سامنے آیا۔

    وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی افضل چن نے کہا کہ چلو بغضِ پی ٹی آئی میں رانا ثنا نے پاک فوج کی تعریف تو کر دی ہے۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے، ہمیں تیار رہنا چاہیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی ہے، ہم اسٹینڈ بائی ہیں، کہا جا سکتا ہے کہ پہلے سے تلخی کم ہوئی ہے تاہم اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے مفاد کے لیے میثاق جمہوریت کیا، ندیم افضل چن

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے مفاد کے لیے میثاق جمہوریت کیا، ندیم افضل چن

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اپنے فائدے کیلئے ن لیگ اور پی پی نے میثاق جمہوریت کیا، ملک کی بدقسمتی ہے کہ اشرافیہ کا احتساب نہیں ہوپاتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ندیم افضل چن نے کہا کہ اپنے فائدے کیلئے ن لیگ اور پی پی نے میثاق جمہوریت کیا، نوازشریف نے تیسری بار وزیراعظم بننے کیلئے پی پی سے ہاتھ ملایا تھا، فواد چوہدری پاکستان کے وفاقی وزیر ہیں وہ کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دے رہی تھے، انہوں نے پارلیمنٹ کو جام کیا ہوا تھا جس پر شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا گیا، ملک کی بدقسمتی ہے اشرافیہ کا احتساب نہیں ہوپاتا۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کے پیسوں پر ذاتی لڑائی لڑی جارہی ہے، پرانے سیاستدان قوم سے معافی مانگ کر الگ ہوجائیں۔

    سیاست میں نئے لوگوں کو اب آنے دیا جائے، عدل کے ساتھ احتساب پر دونوں جماعتیں متفق ہوجائیں تو حکومت ساتھ دے گی، وزیراعظم عمران خان کی نیت اور عمل 100فیصد ملک کیلئے ہے۔

  • اقتدار کے عادی ن لیگیوں کو اپوزیشن میں رہ کر مشکل پیش آ رہی ہے: ندیم افضل چن

    اقتدار کے عادی ن لیگیوں کو اپوزیشن میں رہ کر مشکل پیش آ رہی ہے: ندیم افضل چن

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ن لیگی اقتدار کے عادی تھے، انھیں اپوزیشن میں بیٹھ کر مشکل پیش آ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ کو ماضی میں اپنے دور کی کارکردگی کا جواب دینا ہے۔

    [bs-quote quote=”احتساب کا عمل نہیں رکے گا، ادارے اپنا کام کرتے رہیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ندیم افضل چن” author_job=”رہنما پی ٹی آئی”][/bs-quote]

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے حکومتی اور اپنی پالیسیوں پر بات کریں مگر ذاتیات پر حملے نہ کریں، سسٹم ڈی ریل کرنے کے ذمہ دار ایسے ہی لوگ ہوں گے، ن لیگ بتائے کوئی ایسا کام جو زراعت کے لیے انھوں نے کیا ہو۔

    افضل چن نے کہا کہ گنے کی صورتِ حال بہت خراب ہے، کسان پریشان ہیں، ایری گیشن اور ایگری کلچر کا جو حال ن لیگ نے کیا وہ سب کے سامنے ہے، ن لیگ کے قبضے سے حکومت کی زمینیں واگزار کرائی جا رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک ان کی پالیسیوں کے نقصانات دور کر رہی ہے، ن لیگ دور میں کوئی ڈیم نہیں بنا، کوئی ٹرانسمیشن لائن نہیں لگی، جو کول پلانٹ لگا اس کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  مضبوط معیشت اور روزگار کی فراہمی ترجیح ہے، چھ ماہ میں مزید بہتری آئے گی، عمران خان


    تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو لفظ بولا جائے گا وہ تاریخ کا حصہ بنتا جائے گا، پارلیمنٹ کی کارکردگی دنیا دیکھ رہی ہے، آئندہ نسلیں بھی دیکھیں گی کہ کس نے کیا کہا تھا، موجودہ صورتِ حال ملک کی سیاسی قیادت کا بہت بڑا امتحان ہے۔

    انھوں نے کہا کہ احتساب کا عمل نہیں رکے گا، ادارے اپنا کام کرتے رہیں گے، اس صورتِ حال میں ایک دوسرے پر الزامات کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ایک حد مقرر کرنا ہوگی۔

  • کرپشن کے خلاف انکوائری ہوئی، تو انھیں خلائی مخلوق نظر آنے لگی: ندیم افضل چن

    کرپشن کے خلاف انکوائری ہوئی، تو انھیں خلائی مخلوق نظر آنے لگی: ندیم افضل چن

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آج ایک پارٹی سے جو بیانیہ سامنے آرہا ہے، اس سے ملک میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سپاہی سے جرنیلوں تک، سب نے قربانیاں دی ہیں، کسی پارٹی لیڈر کو اداروں کے خلاف ایسی بات نہیں کرنی چاہیے.

    [bs-quote quote=”ملک میں سپاہی سے جرنیلوں تک، سب نے قربانیاں دی ہیں، کسی پارٹی لیڈر کو اداروں کے خلاف ایسی بات نہیں کرنی چاہیے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ندیم افضل چن”][/bs-quote]

    ندیم افضل چن نے کہا کہ کرپشن کے خلاف انکوائری ہوئی، تو ان کو خلائی مخلوق نظرآرہی ہے، کسی پارٹی لیڈر کے ایسے بیانات امن کی سوچ کے ساتھ زیادتی ہے.

    پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں‌ شامل ہونے والے ندیم افضل چن نے کہا کہ میاں صاحب نااہلی کے بعد اب صرف کتاب ہی لکھ سکتے ہیں، وقت گزر گیا، انھیں اقتدار میں رہتے ہوئے سچ بولنا چاہیے تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو ایسے بیانات دینےسے پہلے ثبوت دینا ہوں گے، نوازشریف کی پارٹی خود کالعدم جماعت کی سہولت کاررہی ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ندیم افضل چن پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کا حصہ بنے تھے، جس پر انھیں پی پی کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بنایا گیا تھا۔


    اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو پھانسی چڑھ جاؤں گا: ندیم افضل چن


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو پھانسی چڑھ جاؤں گا: ندیم افضل چن

    اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو پھانسی چڑھ جاؤں گا: ندیم افضل چن

    ملکوال: پی ٹی آئی میں‌ شامل ہونے والے سابق پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو میں پھانسی چڑھ جاؤں گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملکوال میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نظریے کا نام بھٹوازم ہے، تو میں کل بھی بھٹو تھا اورآج بھی بھٹو ہوں.

    انھوں نے کہا میں‌ بے نظیربھٹو شہید کا آج بھی جیالا ہوں، پیپلزپارٹی چھوڑنے کا دل نہیں تھا، بلاول بھٹو کو کہتا تھا کہ آئیں اسمبلی میں اپوزیشن کی سیاست کرتے ہیں، مگر ایسا نہیں‌ ہوا، پنجاب کبھی پیپلزپارٹی کا قلعہ ہوا کرتا تھا، مگر اب شریف خاندان نے پنجاب پرقبضہ کرلیا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ مجھے نظریے سے زیادہ اپنی عوام پیاری ہے، اسپتالوں کی حالت، کسانوں کا حال دیکھ کر پی ٹی آئی میں آیا.

    انھوں‌ نے سوال کیا کہ کیا پی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے؟ بی بی پرظلم کابدلہ عمران خان ضرورلیں گے. عمران خان صاحب میرے صرف ایک مطالبہ ہے، اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز نہ کیجیے گا.

    انھوں نے کہا کہ والد صاحب کہتے ہیں کہ عمران اچھا آدمی ہے، اس کاساتھ دو، عمران خان آج سے کئی سال پہلے ہمارے گاؤں آئے تھے، عمران خان کی دوبارہ آمد پران کا شکریہ ادا کرتا ہوں.


    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔