Tag: ندیم قاضی

  • دادو: کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی

    دادو: کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی

    دادو : ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنان کی گمشدگی اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف زون آفس حیدرآباد سے دادو پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق زونل انچارج ندیم قاضی سمیت کارکنان کی گمشدگی اور گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے حیدر آباد کے انچارج غلام علی شاہانی، نثار پہنور کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

    حیدرآباد سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکاء کی بڑی تعداد نے دادو پریس کلب پہنچ کر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ماضی کی طرح ایم کیو ایم کے کارکنان کو بلاجواز گرفتار اور لاپتہ کر کے غریبوں اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں – سکھر : کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاجی کیمپ نصب

     انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ کارکنان کو گھروں سے گرفتار کرکے اُن پر تشدد کیا جارہا ہے، جس سے کارکنان اور ان کے اہل خانہ میں اشتعال پیدا ہورہا ہے۔

    نثار پنہور نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اور ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کروایا جائے۔

     

  • سکھر : کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاجی کیمپ نصب

    سکھر : کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاجی کیمپ نصب

    سکھر : ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنوں کی گمشدگی اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ نصب کر دیا گیا۔

    اس موقع پر رُکن رابطہ کمیٹی و صوبائی اسمبلی کے ممبر عبدالحسیب نے ایم اپی اے ناہید اختر کے ہمراہ پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ متحدہ قومی مومنٹ کے گمشدہ کارکنان کو فوری طور پر بازیاب کروا کر عدالتوں میں پیش کیا جائے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’حیدرآباد کے سابق زونل انچارج ندیم قاضی کو اُن کے دفتر سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، جبکہ وہ دہشت گرد نہیں بلکہ سرکاری ملازم ہیں‘‘۔

    رابطہ کمیٹی کے ممبر نے آرمی چیف آف اسٹاف سے التماس کی کہ وہ کارکنوں کی گمشدگی کے حوالے سے نوٹس لیں اور لاپتہ کارکنان کو بازیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، ہم محب وطن ہیں ہمارے کارکنان کو بازیاب کروایا جائے تاکہ اُن کے اہل خانہ کی بے چینی ختم ہوسکے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرنا فضول ہے، کیونکہ وہ خود کہیں اور سے مشورہ لینے کے بعد حکومتی معاملات چلاتے ہیں۔

    واضح رہے دو روز قبل متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے کارکنوں کی کمشدگی اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف سندھ کے مختلف علاقوں حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹہ، سکھر سمیت اندورنِ سندھ کے مختلف علاقوں میں پریس کلب کے باہر 6 روز تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔