Tag: ندی نالے

  • نالوں کی صفائی کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا گیا

    نالوں کی صفائی کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا گیا

    کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 97 میں مون سون بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ اظہر نے مراد علی شاہ کو خصوصی طور پر خط لکھا جس کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 97 نالوں کی صفائی کی جائے، گزشتہ سال علی زیدی کی ذاتی دلچسپی کےسبب نالوں کی صفائی کرائی گئی تھی، تحریک انصاف دور میں عوام کو کافی زیادہ سہولیات حاصل رہیں۔

    خط کے مطابق کروناوائرس کے باعث حلقہ پی ایس 97 کے کئی علاقے متاثر ہیں، بارشوں سےقبل پی ایس 97 کے لیےصفائی کےخصوصی اقدامات کیے جائیں، تاکہ مسائل سے بچ سکیں۔

    کراچی میں اربن فلڈ کا خدشہ ، نالوں کی صفائی کیلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت مون سون کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں کے ندی نالوں کی صفائی کی ہدایت کی، کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واٹربورڈ کو نکاسی آب کے لیے انڈرگراؤنڈ سسٹم ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے باعث تیز برسات کا امکان ہے، تمام نالوں کی صفائی کا کام فوری کیا جائے۔ علاوہ ازیں شہر قائد میں اربن فلڈ کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین شرقی نے نالوں کی صفائی کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کردیا اور کہا نالے صاف نہ ہوئے تو آس پاس کی آبادی زیر آب آسکتی ہے۔

  • بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 25 ریکارڈ، دریائے شیوک منجمد

    بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 25 ریکارڈ، دریائے شیوک منجمد

    اسکردو: گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں درجہ حرارت منفی 20، جب کہ بالائی علاقوں میں منفی 25 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث دریائے شیوک منجمد ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکردو سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد خشک سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، شدید سردی کے سبب دریائے شیوک اور ندی نالے بھی جم گئے ہیں۔

    بالائی علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جمنے سے مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جب کہ شیلا، شغرتھنگ اور گلتری میں دواؤں اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اسکردو، شغرتھنگ، گلتری اور شیلا کا زمینی رابطہ بھی بحال نہیں ہو سکا ہے۔

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، 24 گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔

    کراچی میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم خشک اور سرد رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں سردی کی لہر آیندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔

  • بارش کے بعد آبی حیات بری طرح متاثر، سینکڑوں مردہ مچھلیاں کلفٹن ساحل پر آ گئیں

    بارش کے بعد آبی حیات بری طرح متاثر، سینکڑوں مردہ مچھلیاں کلفٹن ساحل پر آ گئیں

    کراچی: بارش کے بعد آبی حیات بری طرح متاثر ہو گئی ہے، کلفٹن کے ساحل پر سینکڑوں مردہ مچھلیاں آ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں آ گئی ہیں، ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد آبی حیات کا متاثر ہونا انوکھی بات نہیں ہے۔

    ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم علی خان کا کہنا ہے کہ بارشوں میں ندی نالوں کا گندا پانی بڑی مقدار میں سمندر میں گرتا ہے، گندا پانی اپنے ساتھ نامیاتی اورگینک پانی ساتھ لے کر جاتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ گندا پانی جہاں تک سمندر کو متاثر کرتا ہے، وہاں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے، جس کے سبب سمندری حیات متاثر ہوتی ہے۔

    معظم علی خان نے کہا کہ کلفٹن کے ساحل پر مردہ آنے والی مچھلیاں بوئی کہلاتی ہیں، جو عموماً کنارے کے قریب پائی جاتی ہیں، کنارے کے قریب رہنے کی وجہ سے مچھلی کی یہ قسم زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

    ٹیکنیکل ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بارشوں کے بعد سینکڑوں مردہ مچھلیاں کنارے پر آتی رہی ہیں، اس بار تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سی ویو پر ہزاروں کی تعداد میں مردہ مچھلیاں ساحل پر آ گئی تھیں جن کی وجہ سے سخت تعفن پھیل گیا تھا، ان میں چھوٹی اور بڑی مختلف اقسام کی مچھلیاں شامل تھیں۔