Tag: نذیر چوہان

  • ’مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے‘: نذیر چوہان علیحدہ

    ’مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے‘: نذیر چوہان علیحدہ

    لاہور: نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان کا اب جہانگیر ترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن ایم پی اے نذیر چوہان نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا جہانگیرترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا، مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے۔

    نذیر چوہان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کہا تھا میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے میرا ساتھ دیں، لیکن لوگوں کی منافقت اور کئی چھپے چہرے سامنے آ گئے ہیں۔

    رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور

    ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور فیاض چوہان کا مشکور ہوں، چوہدری پرویز الہٰی کا بھی مشکور ہوں، شہزاد اکبر نے بڑے پن اور بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے، میں بیمار ہوا تو پہلی کال شہزاد اکبر ہی نے کی اور میراحال پوچھا۔

    شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کردیا

    نذیر چوہان نے کہا میں شہزاد اکبر اور اس کے خاندان کے سامنے شرمندہ ہوں، شہزاد اکبر پر الزام پلان کے تحت نہیں لگایا تھا، میرا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہیں، غلطی کا احساس ہو جائے تو سافٹ ویئر خود چینج ہو جاتا ہے۔

  • شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کردیا

    شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کردیا

    لاہور : مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایم پی اے نذیر چوہان کو معاف کردیا اور کہا انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ، ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایم پی اے نذیر چوہان کو معاف کردیا ، شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

    بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ،ان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر اعتراض نہیں ، دونوں کے درمیان صلح میں فیاض چوہان نے کردار ادا کیا۔

    دوسری جانب شہزاد اکبر سےصلح کےبعدنذیر چوہان نے دوبارہ درخواست ضمانت دائرکی ، جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے کہا شہزاد اکبر خود عدالت میں پیش ہو کر ملزم کو معاف کریں تاہم شہزاد اکبر کے وکیل نے فریقین میں صلح نامہ کی تصدیق کی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبر اور نذیر چوہان میں صلح ہوگئی تھی ، صلح کا خط فیاض الحسن چوہان نےپنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کیا ، نذیرچوہان نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام خط میں ان کا شکریہ ادا کیاتھا۔

    رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے خط میں کہا تھا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا بہت شکرگزارہوں، میری شہزاد اکبر سے فون پر بھی بات ہو گئی ، ہمارے درمیان صلح ہو گئی ہے، صلح میں اہم کرداراداکرنے پر فیاض چوہان کا شکر گزار ہوں۔

  • معاون خصوصی شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان  صلح ہوگئی

    معاون خصوصی شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی

    لاہور : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی، نذیر چوہان نے صلح میں اہم کرداراداکرنے پر فیاض چوہان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبر اور نذیر چوہان میں صلح ہوگئی ، صلح کاخط فیاض الحسن چوہان نےپنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کردیا، نذیرچوہان نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام خط میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے خط میں کہا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا بہت شکرگزارہوں، میری شہزاد اکبر سے فون پر بھی بات ہو گئی ، ہمارے درمیان صلح ہو گئی ہے، صلح میں اہم کرداراداکرنے پر فیاض چوہان کا شکر گزار ہوں۔

    نذیرچوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہوں، جلد صحت یاب ہو کر اسمبلی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

    دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نذیر چوہان اور شہزاد اکبر میں صلح کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اچھی بات ہے دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے، نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈرز کی توہین کی گئی ایکشن ہوگا۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ استحقاق بل پر بیوروکریسی نے اپنا کام دکھایا ہے، کل استحقاق بل کو دوبارہ منظور کیا جائے گا، ارکان سے زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔

    گذشتہ روز مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج نذیرچوہان سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی تھی ، پی آئی سی میں زیر علاج ایم پی اے نذیر چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ختم نبوت سے متعلق شہزاد اکبر سے متعلق جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوگئی، اگر کسی بات سے شہزاد اکبر کا دل دکھا تو معذرت خواہ ہوں۔

  • ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف ایف آئی آر میں درج شریک نامزد ملزم  گرفتار

    ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف ایف آئی آر میں درج شریک نامزد ملزم گرفتار

    لاہور : ایف آئی اے نے ایم پی اےنذیر چوہان کے خلاف ایف آئی آرمیں درج شریک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ، محمد نوید نےنفرت انگیر مواد اپنی آواز میں انٹرنیٹ پرپھیلایا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج ایف آئی آر میں شریک نامزد ملزم محمد نوید کو گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نوید کو قصور سے گرفتار کیاگیا، انھوں نےنفرت انگیر مواد اپنی آواز میں انٹرنیٹ پرپھیلایا، محمد نوید کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اس سے قبل عدالت نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی نذیرچوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا اور 14 اگست کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    پراسیکیوٹر نے کہا واٹس اپ گروپس کےمتعلق جاننے کیلئےموبائل لینالازمی ہے، جب تک واٹس اپ تفصیل نہیں آئی گی ،مزیدتحقیق نہیں کر سکتے، یہ ہم سے تعاون نہیں کر رہے۔

  • ‘نذیر چوہان نے جھوٹا الزام لگا کر میری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا’

    ‘نذیر چوہان نے جھوٹا الزام لگا کر میری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا’

    اسلام آباد : مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان نے جھوٹاالزام لگاکرمیری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا، امید ہے مجھے انصاف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نذیر چوہان نے ایک مذموم سازش کے تحت مجھ پرجھوٹا الزام لگایا اور جھوٹا الزام لگانے کے بعد برملا اس کا پرچار کیا جبکہ میں نے الزام کی تردید کی اسکے باوجود نذیرچوہان نےجھوٹی مہم چلائی۔

    شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ جھوٹاالزام لگاکرمیری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا اور میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست دی ، جس پر پولیس اور ایف آئی اے نے قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی ، تفتیش کے دوران جرم ثابت ہونے پر نذیر چوہان کی گرفتاری ہوئی۔

    مشیرِ داخلہ و احتساب نے مزید کہ امید ہے عدالت سے یہ معاملہ منطقی انجام کو پہنچے گا اور مجھے انصاف ملے گا، معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلانےوالوں سے سختی سے نمٹنا پڑے گا ، اگر ہر شہری اپنے حق کیلئےکھڑا ہوگا تو ان شدت پسندعناصرکوشکست ہو گی۔

  • پولیس سے بدتمیزی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں، نذیر چوہان  کے خلاف ایک اور مقدمہ  درج

    پولیس سے بدتمیزی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں، نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    لاہور : رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں ، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دن نذیرچوہان ساتھیوں سمیت پولنگ اسٹیشن آئے اور ایم پی اے نذیر چوہان نے ایس ایچ او سے بد تمیزی کی۔

    متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نذیرچوہان نے پولنگ اسٹیشن کے اندر زبردستی جانے کی کوشش کی جبکہ پولیس کے روکنے پر نذیرچوہان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    یاد رہے مقامی عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ، نذیر چوہان کےخلاف شہزاداکبرکی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کے روبکار جیل کوٹ لکپھت پہنچتے ہی ایف آئی اے کی ٹیم نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

  • رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان  رہائی کے بعد دوبارہ  گرفتار

    رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    ‌‌‌لاہور: رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ، سائبر کرائم یونٹ نے شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کے روبکار جیل کوٹ لکپھت پہنچتے ہی ایف آئی اے کی ٹیم نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

    نذیر چوہان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن بھی جیل کے باہر پہنچے اور نعرے بازی کی ، جنہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

    نذیر چوہان کے خلاف وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی مدعیت میں 8 جولائی کو ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ میں دو افراد جاوید بٹ اور وسیم راجہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں ان دونوں افراد کو سوشل میڈیا کا ساتھی بتایا گیا ہے ، ایف آئی آر متن کے مطابق نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اورمذہبی عقائد کو نشانہ بنایا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں ثابت ہوا کہ نذیر چوہان نے جھوٹی افواہ پھیلائی ہے۔

    گذشتہ روز لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو یل ڈی اے پلازہ کے قریب سے رفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    بعد ازاں سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی تھی تاہم مچلکے جمع نہ کرانے پر انھیں کیمپ جیل منتقل کردیاگیا تھا۔

  • رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ، گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ، گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا اور گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لیکر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں پیش کیا گیا ، جہاں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے نذیر چوہان کا بیان ریکارٖڈ کیا۔

    ایف آئی اے میں نذیر چوہان کے واٹس ایپس اور آڈیو میسجز کا بھی جائزہ لیا ، بیان کے بعدنذیر چوہان کو تھانہ ریس کورس منتقل کردیا گیا اور نذیر چوہان کی گرفتاری سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کی مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ زیرحراست ایم پی اے نذیر چوہان کی آواز کا نمونہ اسلام آباد بھجوایاجائے گا کیونکہ لاہور میں آوازکاتجزیہ کرنےوالاسافٹ ویئردستیاب نہیں۔

    اس موقع پر نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، گرفتاری کے خلاف تمام قانونی معاملات دیکھیں گے۔

    یاد رہے لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس نے نذیرچوہان کو ایل ڈی اے پلازہ کے قریب سے شہزاد اکبر کی درخواست پردرج مقدمے میں حراست میں لیا۔

    واضح رہے رواں ماہ مئی میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ،مقدمےمیں دھمکیاں دینا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

  • وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان میں تلخ کلامی

    وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان میں تلخ کلامی

    لاہور: وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کے درمیان تلخ کلامی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد وفاقی وزیر رکن پی ٹی آئی کے رویے سے ناراض ہوکر چلے گئے۔

    نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ وفاقی کالونی کے دورے پر آئے تھے، مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

    نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ سے کہا کہ وفاقی کالونی میرا حلقہ ہے، غریب ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں، وفاقی کالونی میں لوگ سیوریج ملا پانی پی رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بل تنخواہوں سے کاٹ لیا جاتا ہے، مسائل بھی حل کیے جائیں، طارق بشیر چیمہ مسائل حل کیے بغیر ناراض ہوکر چلے گئے۔

    نذیر چوہان وزیر صحت سے بھی الجھ پڑے

    وفاقی وزیر سے تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد پارلیمانی سیکریٹری نذیر چوہان وزیر صحت سے بھی الجھ پڑے، نذیر چوہان نے دفتر، اختیار نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی میں واویلا مچادیا۔

    نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے ناکردہ گناہوں کا جواب اسمبلی میں نہیں دینا چاہتا، صحت جیسے اہم معاملے پر کیا جواب دوں، مجھے بحیثٰت پارلیمانی سیکریٹری کا دفتر ہی الاٹ نہیں ہوا ہے۔

    پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے پارلیمانی سیکریٹری صحت مقرر ہوا ہوں، یاسمین راشد کے پاس بہت وقت ہے خود معاملات دیکھ رہی ہیں۔