Tag: نرگس

  • ویڈیو: دیدار اور نرگس کا راکھی ساونت کے چیلنج پر ردعمل

    ویڈیو: دیدار اور نرگس کا راکھی ساونت کے چیلنج پر ردعمل

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بعد دیدار اور نرگس نے بھی راکھی ساونت کو چیلنج کا جواب دیدیا۔

    گزشتہ دنوں بھارت کی معرود اداکارہ راکھی ساونت نے ایک پاکستانی یوٹیوبر کو انٹرویو دیا تھا جس میں راکھی نے ہانیہ عامر، ڈانسر نرگس اور دیدار کو پاکستانی گانوں پر ڈانس کے مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔

    راکھی ساونت نے کہا تھا کہ میں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو ڈانس کا چیلنج کرتی ہوں، کوئی بھی پاکستانی اداکارائیں مجھ جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    راکھی ساونت نے کہا تھا کہ میں مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہوں اور میں میں چیلنج کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ کوئی بھی میرے سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا۔

    راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل

    ان کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر نے پہلے ہی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا تھا اور اب دیدار اور نرگس نے بھی اپنا رد عمل دے دیا اور دونوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ دیدار نے اپنے ٹک ٹاک پر راکھی ساونت کے انٹرویو کی آڈیو کلپ پر اپنی ویڈیو شیئر کی، دیدار نے راکھی ساونت کی آواز پر لپسنگ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ان کی طرح ماضی کی مقبول ڈانسر نرگس نے بھی راکھی ساونت کی آڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اس پر لپسنگ کی اور ساتھ ہی انہوں نے بھارتی اداکارہ سے معذرت کی۔

    نرگس نے راکھی ساونت کی آڈیو کلپ کے ساتھ بتایا کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، میں ڈانس چیلنج قبول نہیں کر سکتیں۔

  • مینا کماری کے انتقال پر نرگس نے’مینا موت مبارک!‘ کیوں کہا تھا؟

    مینا کماری کے انتقال پر نرگس نے’مینا موت مبارک!‘ کیوں کہا تھا؟

    مینا کماری کو بالی ووڈ کی ملکہ جذبات یا ٹریجڈی کوئین کے لقب سے نوازا جاتا تھا۔

    مینا کماری نے ایک سے بڑھ کر ایک سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن  ذاتی زندگی میں رنج و غم میں مبتلا رہیں اور آخری وقت میں تنہا رہ گئی تھیں۔

    جب ملکہ جذبات مینا کماری کا انتقال ہوا تو ایک طرف جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے والوں کو مجمع لگا ہوا تھا، وہیں معروف اداکارہ نرگس نے انہیں موت کی مبارک باد دی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق مینا کماری نرگس کو ’ باجی‘ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں لیکن جب مینا کماری کا 38 برس کی عمر میں انتقال ہوا تو ہر ایک آنکھ نم تھی وہیں نرگس نے رندھی ہوئی آواز سے یہ کہہ کر سب کو حیران کن کر دیا تھا ’مینا موت مبارک ہو!‘

    اس تنازع کے شدت اختیار کرنے کے بعد آخرکار اداکارہ نرگس نے 3 ماہ کے بعد 1972 میں ایک خصوصی مضمون شائع کی گئی۔

    اداکارہ نرگس نے مضمون میں مینا کماری کی درد بھری بیماری اور المیہ زندگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا انہوں نے مضمون کا آغاز ہی ان الفاظ سے کیا آپ کو موت مبارک ہو! آپ کی بڑی بہن آپ کی موت پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ تھا کہ مینا میں آپ سے کہتی ہوں کہ اس دنیا میں پھر کبھی نہیں آئیے گا، کیونکہ یہ آپ جیسے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔

    اداکارہ نرگس نے اس حوالے سے بتایا کہ کمال امروہوی کے ساتھ ناکام ازوداجی زندگی گزارتے مینا کماری مختلف ذہنی بیماریوں کا شکار ہو چکی تھیں۔ ان  کی کثرت سے مے نوشی کی خبریں عام ہوگئیں تھی، مینا کماری کامل امرہوی سے خفا ہوکر بہن کے پاس آ کر رہنے لگی تھیں اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اب دوبارہ لوٹ کر نہیں جائیں گی۔

    خیال رہے کہ مینا کماری 31 مارچ کو 1972 کو ان دنیا سے رخصت ہوئی تھیں اور آج ان کی برسی ہے۔

  • روشنی بھرے نرگس کے پھولوں کی بہار

    روشنی بھرے نرگس کے پھولوں کی بہار

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کا سینٹ پال کیتھڈرل مصنوعی نرگس کے پھولوں سے جگمگا اٹھا۔ مصنوعی پھولوں کا یہ باغ جان لیوا بیماریوں کا شکار افراد کی حالت زار سے آگاہی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    روشنیاں بکھیرنے والے نرگس کے یہ پھول برطانوی فنکار اینڈریو شوبن اور ان کے ساتھیوں نے ہاتھ سے تخلیق کیے ہیں اور مصنوعی پھولوں کے اندر ایل ای ڈی روشنیاں لگا کر انہیں روشن کیا گیا ہے۔

    روشنیوں کے باغ کے نام سے سجایا جانے والا یہ دلچسپ باغ فلاحی مقاصد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    london-6

    london-3

    یہی نہیں یہاں روشن کیے گئے ان 21 ہزار پھولوں کو برطانیہ میں کام کرتی ان نرسوں سے منسوب کیا گیا ہے جو خود راتوں کو جاگتی ہیں، مگر علالت کا شکار مریضوں اور ان کے خاندان کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔

    london-5

    london-4

    باغ میں وہ خطوط بھی رکھے گئے ہیں جو مختلف مریضوں نے صحت یابی کے بعد اپنی نرسوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے لکھے۔

    london-2

    london-7

    باغ میں ہر خاص و عام کا داخلہ مفت ہے اور لوگ بے حد دلچسپی سے روشنیوں بھرے مصنوعی نرگس کے پھولوں کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

  • اداکارہ نرگس کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    اداکارہ نرگس کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    لاہور: فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس نے طویل عرصہ بعد ایک مرتبہ پھر شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تین سال قبل دنیائے شوبزکو خیر باد کہہ کر کینیڈامنتقل ہونیوالی اداکارہ نرگس نے رواں ماہ وطن واپس آ کراپنی شوبز سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

     اداکارہ نے اے آروائی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ فلم اور تھیٹر دونوں شعبوں میں اپنے فن کے جوہر دکھانوے پاکستان آرہیں ہیں جبکہ اس دوران ٹی وی اور فلم کے شعبوں میں ذاتی پروڈکشنز بھی کریں گی۔

    وہ آئندہ ماہ پاکستان واپس آ کر ہدایتکار پرویز رانا کی نئی فلم میں بطور ہیروئن پرفارم کریں گی جبکہ اس کے ساتھ ہی ان کی تھیٹر ڈراموں میں آمد بھی متوقع ہے۔

  • اداکارہ نرگس نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا

    اداکارہ نرگس نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا

    لاہور : شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہوجانے والی اداکارہ نرگس نے فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیک وقت تھیٹر اور فلم کے شعبوں میں اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ نرگس نے طویل عرصہ بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    وہ آئندہ ماہ پاکستان واپس آ کر ہدایتکار پرویز رانا کی نئی فلم میں بطور ہیروئن پرفارم کریں گی جبکہ اس کے ساتھ ہی ان کی تھیٹر ڈراموں میں آمد بھی متوقع ہے۔

    اس حوالےسے پنجابی فلموں کے معروف ہدایتکار پرویز رانا نے اے آروائی نیوز کو بتایا ہے کہ نرگس ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ان ہی کی فلم سے کم بیک کرنے پاکستان آرہی ہیں۔

    انہوں  نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ سے نرگس اور شان کے ہمراہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگز کا آغاز کریں گے۔