Tag: نرگس فخری

  • ویڈیو:‌ فرح خان نے نرگس فخری کی نجی زندگی کا بڑا راز فاش کردیا

    ویڈیو:‌ فرح خان نے نرگس فخری کی نجی زندگی کا بڑا راز فاش کردیا

    بالی ووڈ فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے چھوٹی سی غلطی سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری کی نجی زندگی کا بڑا راز فاش کردیا۔

    حال ہی میں نرگس فخری نے امریکی کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ہمراہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں فرح خان بھی موجود تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح خان اور نرگس فخری کیمرے کے سامنے پوز دے رہی تھیں، اسی دوران ٹونی بیگ بھی کیمرے کے سامنے آئے تو فرح خان نے مذاقاً ٹونی سے کہا "آؤ اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ” ان کے اس ریمارک نے فوراً سب کی توجہ حاصل کی، کیونکہ نرگس اور ٹونی نے اب تک اپنی شادی کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

    ویڈیو میں نرگس فخری کو فرح خان کی بات پر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مداحوں نے سوشل میڈیا پر فوراً ردعمل دیتے ہوئے انہیں "پیارا جوڑا” قرار دیا ہے

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    وائرل ویڈیو میں نرگس فخری ایک خوبصورت رنگ کے لہنگا چولی میں نظر آئیں، انہوں نے سونے کے کنگن بھی پہن رکھے تھے، اس کے علاوہ ٹونی بیگ نے مکمل سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔

    اب ایک بار پھر ان کی خفیہ شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں اور فرح خان کے اظہار کے بعد انہیں مزید تقویت مل گئی ہے۔

    قبل ازیں فروری میں متعدد بھارتی ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ نرگس فخری نے انتہائی نجی انداز میں نے فروری 2025 میں کیلیفورنیا کے ایک پرتعیش ہوٹل میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ ٹونی بیگ سے شادی کی تھی، جس میں صرف قریبی خاندان اور دوست شریک ہوئے، شادی کے بعد جوڑا ہنی مون کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا تقریباً تین سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہے، انہوں نے 2024 کا نیا سال دبئی میں ایک ساتھ منایا تھا، جہاں نرگس کے سابق بوائے فرینڈ ادے چوپڑا بھی دیکھے گئے تھے۔

    ٹونی ہیگ کون ہیں؟

    ٹونی بیگ ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں جو کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں اپنی کاروباری مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ "ڈیوز گروپ” کے بانی ہیں جو ہول سیل کپڑوں کی مینوفیکچرنگ اور سپلائی میں ایک بڑا نام ہے۔

    ٹونی بیگ 1984 میں پیدا ہوئے اور اس وقت 41 سال کے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی وکٹوریا یونیورسٹی سے بزنس اور مینجمنٹ میں ایم بی اے کرچکے ہیں اور دنیا بھر میں کاروباری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    ٹونی بیگ کا کاروباری سفر 2005 میں اس وقت شروع ہوا جب وہ امریکا میں "الانک برانڈ” کے مینجنگ ڈائریکٹر بنے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی کامیابیوں کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا لیکن نرگس فخری کے ساتھ تعلق کی وجہ سے کبھی کبھار خبروں میں آئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/nargis-fakhris-secret-marriage-details-of-her-husband-also-revealed/

  • نرگس فخری نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    نرگس فخری نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے کامیاب ڈیبیو کے باوجود بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

    بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا پرانا انٹرویو دوبارہ منظرعام پر آیا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری چھوڑنے پر بات کی اور اعتراف کیا کہ وہ کافی تھک چکی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں مجھے ایک ایسی بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے واپس نہیں آسکی اور میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے کچھ شاندار لوگوں سے ملاقات کی ہے اور ان کے ساتھ کام کیا اور واقعی میں ان کی تعریف کرتی ہوں۔

    نرگس فخری نے کہا کہ ڈانس کرنے کے لیے آپ کو اسٹیپس سیکھنے ہں گے اور پھر ہونٹ سنک کرنے کے لیے تجربہ کار ڈانسر بننا ہوگا جو میں نہیں ہوں میں نے مغربی رقص سیکھا ہے بالی ووڈ کا قدرے مختلف ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ ڈانس میرے لیے اتنا ہی اجنبی تھا جتنا کہ ہندی تھی۔

    واضح رہے کہ نرگس فخری نے بالی ووڈ میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’راک اسٹار‘ سے ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے فلم ’کک‘ میں یار نہ ملے پر آئٹم سونگ کیا اور ان کی آنے والی فلم ہاؤس فل فائیو سمیت تیلگو فلم ہری ہرا ویرا ملو میں ہیں۔

  • نرگس فخری کا اپنی بہن عالیہ سے لاتعلقی کا اظہار

    نرگس فخری کا اپنی بہن عالیہ سے لاتعلقی کا اظہار

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے 2 افراد کے قتل میں ملوث اپنی بہن عالیہ فخری سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے نرگس فخری نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 20سال سے اپنی بہن سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہن کے امریکا میں 2 افراد کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق سوشل میڈیا سے پتہ چلا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس کی بہن عالیہ کو مبینہ طور پر نیویارک میں دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    عالیہ فخری کو نیویارک کے شہر کوئنز میں ان کے سابق بوائے فرینڈ ایڈوڈز جیکبز اور ان کی دوست ایناستاسیا ایڈین کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

    ملزمان نے دو منزلہ مکان کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دونوں افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نرگس کی بہن نے حسد کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا جب جیکبز اپنی خاتون دوست کے ساتھ پائے گئے تھے۔

    ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات

    بعدازاں بالی ووڈ اداکارہ کی بہن کو کوئنز کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔

  • نرگس فخری کا  شاہد کپور اور رنبیر کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر رد عمل؟

    نرگس فخری کا شاہد کپور اور رنبیر کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر رد عمل؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے رنبیر کپور اور شاہد کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر رد عمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے تو یہ بات ذہنی دیوالیہ پن لگتی ہے۔ اداکارہ نے اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کردی۔

    نرگس فخری نے رنبیر کپور اور شاہد کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے حوالے سے حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تو ایسا بھی تھا جب ایک مضمون میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ میں شاہد کپور کے فلیٹ میں شفٹ ہوگئی ہوں اور میری والدہ شاہد سے ملنے بھی آئیں۔ جس کے بعد لوگ مجھ سے اس حوالے سے سوالات کرتے تھے۔

    نرگس فخری نے اس پر مایوسی اور غصے کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری کے ہر دوسرے شخص کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اور یہ سب کچھ مجھے بڑا عجیب اور ذہنی دیوالیہ پن لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ نرگس نے راک اسٹار کے بعد کئی فلمیں کیں جن میں مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، کک اور ہاؤس فل تھری شامل ہیں۔

    جبکہ وہ اس سال فروری میں ریلیز ہونے والی فلم شیو شاستری بلبوا میں شامل تھیں جس میں انکے ساتھ انوپم کھیر اور نینا گپتا شامل ہیں۔

    کس پیچیدہ بیماری نے نرگس فخری کو اذیت میں مبتلا کردیا؟

    44 سالہ نرگس فخری نے 2011 کی امتیاز علی کی رومانوی ڈرامہ فلم ’راک اسٹار‘ سے اپنے ہندی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بیسٹ فیمیل ڈیبیو کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

  • کس پیچیدہ بیماری نے نرگس فخری کو اذیت میں مبتلا کردیا؟

    کس پیچیدہ بیماری نے نرگس فخری کو اذیت میں مبتلا کردیا؟

    بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کو کسی بیماری نے اذیت میں مبتلا کردیا تھا کہ انھیں دنیا بھر کے ڈاکٹرز سے رجوع کرنا پڑا، اداکارہ نے ایک انٹرویو میں خود اس حوالے سے بات کی ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی بیماریوں اور ذاتی مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے نرگس نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل انھیں ایک ایسا مرض لاحق ہوا کہ تھا کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز کو دکھانے پر بھی وہ ان کے مرض کی تشخیص نہیں کر پائے تھے۔

    پہلی بار اپنے ذہنی مسائل، روڈ حادثے اور نجی زندگی پر بھی کھل کر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے قبل وہ ذہنی بیماری ’اوبسیسو کمپلسیو ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہوگئی تھیں جس سے نکلنے میں دو سال کا وقت لگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی بیماری کے بعد دنیا بھر کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا لیکن وہ تشخیص نہ کرسکے، ڈاکٹرز سے سوالات کرنا شروع کیے تو پھر وہ ان کی بیماری کو پہچان گئے، اس بیماری میں انسان کی شخصیت تبدیل ہوجاتی ہے، زیادہ تر منفی خیالات آنے لگتے ہیں، وہ بلاوجہ خوف کا شکار رہنے سمیت دوسروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتا ہے۔

    نرگس فخری کے مطابق وہ 4 کار حادثات کا شکار ہوچکی ہیں، جس میں ایک حادثہ انتہائی خطرناک تھا، جس میں ان کی گردن کو نقصان پہنچا تھا۔

    واضح رہے کہ نرگس فخری کے والد پاکستانی جب کہ والد امریکی نژاد ہیں، ان کی پیدائش نیویارک میں ہوئی، ان کی والدہ کا آبائی تعلق یورپی ملک چیک ریپبلک سے ہے۔

  • بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ،میں فلموں کے پیچھے نہیں بھاگتی،نرگس فخری

    بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ،میں فلموں کے پیچھے نہیں بھاگتی،نرگس فخری

    ممبئی: بالی ووڈ خوبرو اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ’چاہے بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ،میں فلموں کے پیچھے نہیں بھاگتی بلکہ مجھے میری قابلیت کی بنیاد پر کام مل رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی وڈ کی امریکی نژاد اداکارہ نرگس فخری کو اس فلم انڈسٹری میں قدم رکھے مشکل سے چند سال ہی ہوئے ہیں لیکن ان کا اعتماد ساتویں آسمان پر ہے۔اور یہی وجہ ہےکہ وہ ان دنوں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کافی سرگرم نظر آ رہی ہیں۔

    رواں سال ’ہاؤس فل تھری‘ جیسی ہٹ فلم کے بعد نرگس جلد ہی اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ فلم ’بینجو‘ میں نظر آئیں گی۔اس فلم میں وہ نیو یارک میں رہنے والی ایک ڈی جے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ’بینجو کی کہانی ناظرین کو ضرور پسند آئےگی۔رتیش دیش مکھ کے ساتھ کام کرنا بھی ایک شاندار تجربہ رہا۔‘

    خوبرواداکارہ کے مطابق بالی وڈ کی فلموں میں نغمے اور رقص کافی اہمیت کے حامل ہیں،اس کے باوجود یہاں بہت سنجیدہ اور انٹینس فلمیں بن رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ میں مختصر ملبوسات پسند کیے جاتے ہیں،نرگس فخری

    یاد رہے گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ’بد قسمتی سے یہ ایک ایسی انڈسٹری ہے جہاں لوگوں کے جسم کو پسند کیا جاتا ہے،سب ہی مجھ جیسی لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھنا چاہتے ہیں

  • بالی ووڈ میں مختصر ملبوسات پسند کیے جاتے ہیں،نرگس فخری

    بالی ووڈ میں مختصر ملبوسات پسند کیے جاتے ہیں،نرگس فخری

    ممبئی: بالی ووڈ خوبرو اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے بدقسمتی سے بالی ووڈ میں مختصر ملبوسات میں اداکاراؤں کو پسند کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا شمار شوبز کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہےجنہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ میں بہت مختصر عرصے میں اپنی جگہ بنالی۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کےدوران اپنی فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی پرفارمنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’مجھے اچھا لگا کہ لوگوں نے مجھے پسند کیا۔

    نرگس فخری کا کہنا تھا کہ میں کافی شرمیلی ہوں اور مجھے ایسے کپڑے پہننا پسند نہیں جن میں بہت زیادہ نمایاں لگوں لیکن بولی وڈ میں اداکاراؤں کو مختصر ملبوسات میں پسند کیا جاتا ہے‘۔

    ایک سوال پر اداکارہ کا ہنستے ہوئے کہنا تھا ’بد قسمتی سے یہ ایک ایسی انڈسٹری ہے جہاں لوگوں کے جسم کو پسند کیا جاتا ہے، سب ہی مجھ جیسی لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

    نرگس نے مزید کہا کہ ’مجھے زبان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مجھے ہندی سمجھ آتی ہے لیکن میں اب بھی اسے ٹھیک سے بول نہیں پاتی، اس وجہ سے مجھے لگتا ہےکہ لوگ مجھے پسند نہیں کررہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ’مجھے کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، کسی اور جگہ سے بالی ووڈ آنا مشکل ہے کیوں کہ یہاں مختلف انداز میں کام ہوتا ہے‘۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نرگس فخری کا اداکار ادے چوپڑا سے بریک اَپ قرار دیا گیا تھا جس کے وہ امریکہ روانہ ہوگئی تھیں۔

  • میوزک نہ سیکھنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا، نرگس فخری

    میوزک نہ سیکھنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا، نرگس فخری

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن میں غربت میں گزرا جس کی وجہ سے موسیقی سے لگاؤ ہونے کے باوجود اس کی تعلیم حاصل نہ کرسکیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں نئی آنے والی فلم “بینجو” میں ڈی جے بننے والی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں انتہائی غربت کے باعث میوزک نہیں سیکھ سکی جس کا انہیں بہت افسوس رہتا ہے۔

    nargis-post-2

    ان کا کہنا تھا کہ وہ خراب حالت کی وجہ سے اپنے بچپن میں میوزک کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سبق نہیں حاصل نہیں کرسکیں جب کہ انہیں میوزک کا آلہ بجانا ایک قابلیت اوربہت خوبصورت لگتا ہے۔

    8051716

    واضح رہے کہ حال ہی میں نرگس فخری بھارت چھوڑ کر امریکہ منتقل ہوچکی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’اظہر‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی بھارت چھوڑنے کی ایک بڑی وجہ اُدے چوپڑا سے افیئر کا ختم ہونا بھی ہے۔

    Beautiful-Indian-Actress-Nargis-Fakhri-hd-Wallpapers-27

  • نرگس فخری کی ساحل پر لی گئی متنازع تصاویر وائرل

    نرگس فخری کی ساحل پر لی گئی متنازع تصاویر وائرل

    بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ نرگس فخری اپنی تصاویر کے باعث ایک بار پھر اپنے مداحوں کے توجہ کی زینت بن گئیں۔

    بالی ووڈ کی راک اسٹار اداکارہ نرگس فخری ان دنوں یونان میں اپنی چھٹیوں کا لطف اُٹھا رہی ہیں، اداکارہ کی جانب سے یونان کے ساحل پر لی گئی چند متنازع تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں جو وائرل ہوگئیں۔

    NARGIS 4

    NARGIS 2

    NARGIS 5

    اداکارہ نرگس فخری کے بالی ووڈ اور بھارت چھوڑنے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کردی۔

    NARGIS 6

    چند روز قبل اداکارہ نرگس فخری کی جانب سے انسٹاگرام جاری کئے گئے بیان سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

    NARGIS 1

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں اپنا پراجیکٹ مکمل کررہی ہوں اور کچھ ہی ہفتوں میں اپنی فلم ’بنجو‘ کی تشہیر کے لیے واپس آؤں گی، میرا بالی ووڈ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

    NARGIS 7

    واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری بالی ووڈ کی فلم ’اظہر‘ میں آخری مرتبہ جلوہ گر ہوئیں تھیں ۔

    NARGIS 3

    nargis-post-1

    nargis-post-2

  • بالی ووڈ چھوڑنے کے حوالے سے نرگس فخری نے خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ چھوڑنے کے حوالے سے نرگس فخری نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کے بالی ووڈ اور بھارت چھوڑنے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کردی۔

    دلکش اداکارہ نرگس فخری کی جانب سے انسٹاگرام جاری کئے گئے بیان سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں اپنا پراجیکٹ مکمل کررہی ہوں اور کچھ ہی ہفتوں میں اپنی فلم ’بنجو‘ کی تشہیر کے لیے واپس آؤں گی، میرا بالی ووڈ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری کچھ روز قبل ہندوستان سے امریکا روانہ ہوئیں، ان کے جانے کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ بالی ووڈ کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے چھوٹے بھائی ادے چوپڑا سے ان کا بریک اپ ہوجانے کی وجہ سے اداکارہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    nagis-post-5

    ان افواہوں کا آغاز نرگس فخری کی فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی پروموشن کے دوران ہوا، جب نرگس نے فلم کی تشہیر میں حصہ نہیں لیا اور اس کی وجہ اپنی خراب صحت بتائی۔

    uday1

    uday2