Tag: نریندرمودی

  • نریندرمودی کی سری نگر آمد، کشمیری مظاہرین کی اندھا دھند گرفتاریاں

    نریندرمودی کی سری نگر آمد، کشمیری مظاہرین کی اندھا دھند گرفتاریاں

    سری نگر : مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، فوجیوں نے  نریندر مودی کی آمد پر  پورے سری نگر کو جیل بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دئیے اور ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کیلئے بھارتی فورسز نے پورا سری نگر ہی جیل بنا دیا۔ حریت رہنماؤں کو ریلی روکنے کیلئے سارے راستے سیل کر دئیے گئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردیں اور پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔

    سری نگر میں ٹریفک کی آمد ورفت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ گزشتہ روز نریندر مودی کی آمد کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ مظاہرے کئے گئے تھے۔

    احتجاج کرنے والوں کی پکڑدھکڑ اور تشدد کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہا، بھارتی فوج کی جارحیت کے باوجود حریت قیادت نے آج پوری وادی میں میر واعظ مولوی فاروق کی برسی پر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راہول گاندھی نے نریندرمودی کو امیتابھ بچن سے بڑا اداکار قرار دے دیا

    راہول گاندھی نے نریندرمودی کو امیتابھ بچن سے بڑا اداکار قرار دے دیا

    نئی دہلی : کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو امیتابھ بچن سے بڑا اداکار قرار دے دیا اور کہا کہ مودی کو تو رونے کی اداکاری کے لیے لینس کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی چناو میں الجھے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی پر ایک اور کرارا وار کرتے ہوئے کہا کہ مودی امیتابھ سے بھی بڑے اداکار ہیں کیونکہ امیتابھ بچن کو فلم میں رونے کیلئے لینس کی ضرورت پڑتی ہیں لیکن مودی کو رونے کے لیے مصنوعی سہارا نہیں لینا پڑتا ۔

    خیال رہے کہ مودی کئی مرتبہ خطاب کے دوران اور پارلیمنٹ میں اپنا رونے دھونے کا ڈرامہ رچا چکے ہیں لیکن اس بار راہول ان کی اداکاری سے اتنے متاثر ہوئے کہ امیتابھ بچن سے بڑا اداکار قرار دے ڈالا۔


    مزید پڑھیں :  نریندر مودی بھارت کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، راہول گاندھی


    یاد رہے اس سے قبل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی مودی کو بھارت کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ2025 تک نریندر مودی گجرات کے ہرفرد کو چاند پر جانے کے لیے راکٹ دیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ بی جے پی 22 سالوں سے حکومت میں ہے اور اب بھی مودی کا کہنا ہے کہ 2022 تک گجرات سے غربت کا خاتمہ کردیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • آستانہ : نوازشریف کی نریندرمودی سے ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ

    آستانہ : نوازشریف کی نریندرمودی سے ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ

    آستانہ : شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور نریندرمودی نے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کئے درمیان خوشگوارماحول میں بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان ایک مختصرسی ملاقات ہوئی۔

    دونوں رہنماﺅں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اورخیریت دریافت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دو سے تین منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف سے سوال کیا کہ آپ کا آپریشن ہوا تھا اب آپ کی طبعیت کیسی ہے؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ کافی بہتر ہوں شکریہ۔

    جواباً وزیراعظم نواز شریف نے بھی مودی کی خیریت دریافت کی جبکہ دونوں رہنما مصافحہ کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

  • بھارت میں ووٹنگ مشین بی جےپی کےووٹ چھاپنے لگی

    بھارت میں ووٹنگ مشین بی جےپی کےووٹ چھاپنے لگی

    مدھیہ پردیش : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ووٹنگ مشین کا کوئی بھی بٹن دبایا جائےمشین بی جے پی کا ہی ووٹ چھاپنے لگی۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آئندہ ہفتے ہونے والےضمنی انتخابات کےلیے ووٹنگ مشین کے تجربے میں دیکھاگیاکہ مشین کا کوئی بھی بٹن دیایا جائےووٹ نریندر مودی کی پارٹی کا پرنٹ کرنے لگی۔

    ووٹنگ مشین کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھاگیاکہ مشین سے نکلنے والی ہرسلپ پر مودی کی پارٹی کانشان بناہواتھا۔

    بھارتی الیکشن کمیشن کےترجمان کاکہناہےکہ ووٹنگ مشین کے حوالے ضلعی آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کی دو ٹیمیں مدھیہ پردیش روانہ کردی گئی ہیں۔


    بھارت انتخابات: یو پی میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کامیاب


    ترجمان کےمطابق الیکشن کمیشن کی دونوں ٹیمیں نو اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں آخری ووٹ کی گنتی تک موجود رہیں گی۔

    عام آدمی پارٹی کے رہنما ارویند کیجریوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں آغاز سے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتبار نہیں تھا۔

    واضح رہےکہ رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ووٹنگ مشین میں خرابی کے باعث الیکشن کمیشن کےدو اہلکاروں کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

  • مودی نے اپنے وزراء کو سرجیکل اسٹرائیک پر بیانات سے روک دیا

    مودی نے اپنے وزراء کو سرجیکل اسٹرائیک پر بیانات سے روک دیا

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے تمام وزراء کو سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے منع کردیا، یہ حکم انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوتوں کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات سے تنگ آکر جاری کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ جنونی مودی سرکار کے گلے کا کانٹا بن گیا، جھوٹی بڑھکیں مارنے والے مودی جی نے اپنے وزرا کو سرجیکل اسٹرائیکس پر بیانات سے روک دیا۔

    مزید پڑھیں: سرجیکل اسٹرائیک کا دعوٰی گلے پڑگیا، اپوزیشن نے ثبوت مانگ لیے

     بھارتی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا کہ نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان بار بار سرجیکل اسٹرائیک کی بات کر رہے تھے۔ تب مودی جی کو لگا کہ جیسے کسی نے ان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔

    مزید پڑھیں : سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو موجود ہے، جاری نہیں کرسکتے، بھارتی کرنل کا دعویٰ

     نریندرمودی نے اپنی کابینہ سے کہا کہ اب سرجیکل اسٹرائیک پر کوئی بات نہیں کرے گا، نہ ہی کوئی سرجیکل اسٹرائیک کا نام لے گا۔

    مزید پڑھیں: سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگنے پر اروند کیجریوال پر سیاہی پھینک دی گئی

     نریند مودی نے کابینہ ارکان پر واضح کر دیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی بات کریں اس کے علاوہ کوئی بھی شخص سرجیکل سٹرائیک پر بات نہ کرے۔

    مزید پڑھیں : نریندرمودی نے سرجیکل اسٹرائیک نہ کرنے کا اعتراف کرلیا

     یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال اور کانگریس رہنما چدم برم سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے مودی سرکار سے ثبوتوں کا مطالبہ کیا تھا۔
  • نریندرمودی نے سرجیکل اسٹرائیک نہ کرنے کا اعتراف کرلیا

    نریندرمودی نے سرجیکل اسٹرائیک نہ کرنے کا اعتراف کرلیا

    نئی دہلی : بھارتی فوج کے جھوٹ کی ہنڈیا دہلی میں ہی پھوٹ گئی۔ نریندر مودی نے سرجیکل اسٹرائیک نہ کرنے کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنی ہی فوج کے دعوے کی نفی کرڈالی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے، بھارت کسی کی زمین پکڑنے کے لیے بھوکا بھی نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پرحملے اوراس کے بعد پاکستان اورانڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر نریندرمودی کا ہم بیان سامنے آگیا۔


    Modi contradicts Indian army claims, says they… by arynews

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی کی زمین پکڑنے کے لیے بھوکا بھی نہیں ہے لیکن انڈیا کے فوجیوں نے ملک اور دوسروں کے مفادات کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے انڈین نژاد لوگ بھی سیاست یا پھر غیر ملکی زمین پر قبضہ میں شامل نہیں ہوتے بلکہ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ پانی کی طرح ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ گھل مل كر رہتے ہیں۔ پاکستان سے گئے سخت سوالوں کا جواب بھارت کے پاس نہ تھا۔

    اسی لیے مودی نے اعتراف کرلیا کہ سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی مودی کے دھیمے لہجے سے پتا چل رہا تھا کہ بھارت کے غبارے سے ہوا نکل چُکی ہے اور کچھ دن پہلے بڑھکیں مارتا مودی ایل او سی پر بھارتی فوجیوں کی لاشیں دیکھ کر گھبرا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک نہیں سرحد پار شیلنگ کی ہے،ملیحہ لودھی

     شاید اسی لیے نریندر مودی نے اپنی ہی فوج کا جھوٹ بے نقاب کرڈالا، انتیس اکتوبر کو بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کی ہے جبکہ پاکستان نے اس کی تردید کی تھی۔

     

  • اقوام متحدہ : مودی کے خطاب کے دوران کشمیری عوام احتجاج کریں گے

    اقوام متحدہ : مودی کے خطاب کے دوران کشمیری عوام احتجاج کریں گے

    لندن : آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان چوہدری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پردفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

    تفصییلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے خطاب کے دوران کشمیری برادری دفتر کے باہر بھرپور احجاجی مظاہرہ کرے گی۔

    اس کے علاوہ برسلز، پیرس، دی ہیگ میں بھی مظاہرے کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ بھارتی مظالم پر پاکستانی حکومت کی مجرمانہ خاموشی بے حسی اور شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔

    بیرسٹر سلطان چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ مظفر آباد کاسمیٹک ایکسر سائز ہے، ان کے دورہ مظفر آباد کو کشمیریوں نے بھی مسترد کر دیا ہے، نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر کبھی کھل کر احتجاج نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 71 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے۔ سر پر چھرے لگنے سے نویں جماعت کا طالبعلم شہید ہو گیا۔ اب تک شہداء کی تعداد 104 ہو گئی۔ جبکہ 12 ہزار 500 افراد زخمی ہیں۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظالم کے خلاف احتجاج سے روکنے کے لیے 71ویں روز بھی کرفیو نافذ کیے رکھا ہے۔ ادھر حریت رہنماؤں نے وادی میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم فوری رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو تعاون ادا کرنے پر زور دیں گے۔

     

  • مودی کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، بلاول بھٹو زرداری

    مودی کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم خود مختارہیں نریندرمودی کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان اورگلگت بلتستان سے متعلق بیان پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے، بلوچستان جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ ہے۔

    ان کامزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر میں مظالم کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اورپاکستانی قوم کو اکسانے کے مترادف ہے۔

    مودی کے پاکستان میں یارہوسکتے ہیں لیکن پاکستانی قوم مودی کی بلوچستان کے لئے ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

    چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم خود مختار قوم ہیں اور ہر صورت اپنی خودمختاری برقرار رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں زیادتیوں کا جواب اب پاکستان کو بھی دینا ہوگا، نریندرمودی

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے یوم آزادی کی ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہاں دہشت گردوں کے گنُ گائے جاتے ہیں اوروہاں کی حکومت دہشت گردی کے نظریے سے متاثر ہے۔ انہوں نے پاکستان پر بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا الزام بھی لگایا۔

     

  • بلوچستان میں زیادتیوں کا جواب اب پاکستان کو بھی دینا ہوگا، نریندرمودی

    بلوچستان میں زیادتیوں کا جواب اب پاکستان کو بھی دینا ہوگا، نریندرمودی

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو بھی بلوچستان اور اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو دارالحکومت نئی دلی میں کشمیر پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھول جاتا ہے کہ وہ اپنے ہی شہریوں پر جنگی طیاروں سے بمباری کرتا ہے اور ’اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو بھی بلوچستان اور اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت دستور ہند کے بنیادی اصولوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی پابند ہے اور وزارت خارجہ کو یہ کوشش کرنی چاہئیے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں کوعالمی برادری کے سامنے پیش کیا جائے۔

    کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سیتا رام یچوری کہا کہ وادی میں پیلٹ گنز کا استعمال فوراً روکا جائے اور وہاں تمام فریقین سے بلا تاخیر بات چیت شروع کی جائے۔

    اس موقع پر بھارت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ یہ معاملہ جمعے کو ہونے والے اجلاس مں زیر غور نہیں آیا۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر جیٹلی نے کہا کہ کشمیر میں بات چیت کا سلسلہ پہلے سے ہی جاری ہے لیکن علیحدگی پسند حریت کانفرنس سے بات کرنے کے بارے میں فیصلہ اس وقت کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔

     

  • نواز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ

    نواز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے رابطہ کرکے ان کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری آج صبح کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم نے آج قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔