Tag: نریندرمودی

  • بھارتی انتہا پسند بے قابو، طالب علم رہنما کی زبان کاٹنے پرانعام مقرر

    بھارتی انتہا پسند بے قابو، طالب علم رہنما کی زبان کاٹنے پرانعام مقرر

    نیو دہلی : بھارت میں انتہاپسندی عروج پر ہے، بی جے پی یوتھ ونگ کے رہنما نے نریندرمودی کیخلاف بیان پر طالب علم رہنما کنہیا کمارکی زبان کاٹنے پر پانچ لاکھ روپے انعام مقرر کردیا۔

    دوسری جانب بھارتی حکومت نے امریکی مذہبی آزادی کمیشن کوویزہ دینے سے انکارکردیا۔ بھارت میں انتہاپسندوں کا جنون دن بدن مزید بے لگام ہوتا جارہا ہے۔

    بی جے پی کے غنڈے سچ بولنے والے اپنے ہی لوگوں کی جان کے درپے ہوگئے۔ بی جے یوتھ ونگ کے رہنما کلدیپ ورشنے نے اعلان کیا ہے کہ دہلی یونیورسٹی یونین کے صدرکنہیا کمارکی زبان جو شخص کاٹے گا اسے پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

    بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ کنہیا کمار نے اپنی تقریرمیں نریندرمودی کی بے عزتی کی جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ کنہیا کمارکوافضل گروکے حق میں پروگرام کرنے پرگرفتارکیا گیا تھا اوروہ جمعرات کورہا ہوئے تھے۔

    مودی سرکاربھی انتہا پسندی میں اپنے چیلوں سے کچھ کم نہیں۔ مذہبی آزادی کا بدترین ریکارڈ رکھنے والی بھارت سرکارنے امریکا کے سرکاری کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے وفد کوویزا دینے سے ہی انکارکردیا۔

    وفد کے چئیرمین نے مودی سرکارکے فیصلے کومایوس کن قراردیتے ہوئے کہا کہ وفد اس سے پہلے پاکستان،سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کا دورہ کرچکا ہے۔

  • مودی پھردھوکہ کھا گئے، تین ماہ قبل ہی افغان صدرکوسالگرہ کی مبارکباد

    مودی پھردھوکہ کھا گئے، تین ماہ قبل ہی افغان صدرکوسالگرہ کی مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم مودی نے افغان صدرکو تین مہینے پہلے ہی سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔ بھارتی وزیراعظم کی بد حواسی نے افغان صدرکو بھی حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹوئیٹر کے ذریعے تین مہینے پہلے ہی سالگرہ کی مبارکباد دے دی ۔

    بھارتی وزیراعظم انتہائی سادہ لوح ہیں یا ضرورت سے زیادہ چالاک سمجھ نہیں آتا۔ عالمی سفارت کاری میں پروٹوکول کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن مودی کسی پروٹوکول کو لفٹ نہیں کراتے۔

    مودی صاحب نے وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ والے دن طیارہ لاہوراتروا لیا۔ میاں صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد دی ناشتہ کیا اوریہ جا وہ جا۔

    مودی افغان صدر اشرف غنی کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دینا نہ بھولے۔ ٹوئیٹر پراشرف غنی کو ہیپی برتھ ڈے کہہ دیا۔ لیکن یہاں مودی صاحب سے چوک ہوگئی۔

    افغان صدر اشرف غنی نے جواباً کہا کہ ان کی سالگرہ تو مئی میں ہوتی ہے۔ افغان صدر نے مودی کی ہیپی برتھ ڈے ایڈوانس میں قبول بھی کرلی۔

    یہ تو اچھا ہوا کہ نریندر مودی بھارت سے باہر نہیں تھے ورنہ وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ والے دن کی طرح طیارہ کابل کی جانب نہیں موڑ دیا تا کہ صبح کا ناشتہ وہاں کرسکیں۔

  • بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسند ریاست ہے، پرویزمشرف

    بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسند ریاست ہے، پرویزمشرف

    کراچی : سابق صدر پاکستان اورجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

    غلط فہمی بھارتی فوج کو نہیں صرف نریندرمودی کو ہے۔بغل میں چھری منہ میں رام رام کا کھیل بند کیاجائے۔بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسندریاست ہے۔

    ان خیالات کا اظہار جنرل (ر) پرویزمشرف نے اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ بنگلہ دیشی عوام کی سوچ تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم اپنی عوام کو بھی گمراہ کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2002 میں بھارت اپنی آٹھ ڈویژن فوج سرحد پر لے آیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

    یہ 1971 نہیں ہے اور نہ ہی ہم میانمار ہیں، ہماری فوج تمام تر جنگی سازوسامان اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، اگر جنگ ہوئی تو دونوں جانب سے بہت نقصان ہوگا، انڈیا اپنی غلط  فہمیاں دور کرلے۔

    بھارتی وزیروں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے توازن کا اندازہ نہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتتا تو اس قسم کی دھمکی کا بھرپور اور سخت جواب دیتا۔

    انہوں نے کہا نریندر مودی آر ایس ایس کے ممبر رہ چکے ہیں ان ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اور وہ مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوّث رہے ہیں۔

    خود کو سیکولر کہنے والے اپنے عمل سے خود کو نان سیکولر ظاہر کررہے ہیں، ان کی مثال بغل میں چھری منہ میں رام رام والی ہے۔

    مودی کو چاہیئے کہ وہ انڈیا کو ہندو ریاست قرار دے دیں، اور اس کا  نام ہندو ریپبلک آف انڈیا رکھ دیں، ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پھانسیاں سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں۔

    جنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت سی کمزوریاں ہیں اوراگر جنگ ہوئی تو ہمارے پاس بھارت کو شکست دینے کے بہترین پلان موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دہشت گردی کا راستہ اختیار کیا تو یہ آپشن ہم بھی انڈیا کیخلاف استعمال کر سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بھارت بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہا ہے، اور افغانستان میں موجود بھارتی سفارت خانوں میں را کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔

  • نریندرمودی کا بنگلہ دیشی وزیراعظم کو سقوط ڈھاکہ کی تصویر کا تحفہ

    نریندرمودی کا بنگلہ دیشی وزیراعظم کو سقوط ڈھاکہ کی تصویر کا تحفہ

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک بنگلادیش کا دو روزہ دورہ کیا، اس موقع پر نریندر مودی نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم کو سقوط ڈھاکہ 1971 کی تصویر تحفے میں دی۔

     گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کے خلاف بنگا بندھو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں سخت زبان استعمال کرتے ہوئے، خطے میں بنگلا دیش کے ساتھ مل کر دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے ڈھاکا یونیورسٹی میں الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان آئے روز بھارت کو تنگ کرتا ہے، جو ناکو دم لا دیتا ہے، دہشتگردی کو بڑھاوا دیتا ہے۔

    نریندر مودی نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو سقوط ڈھاکہ 1971 کی تصویر تحفے میں دی۔ جس میں پاکستان کی جانب سے جنرل نیازی کو ہتھیار ڈالنے کے معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے ،مودی نے سقوط ڈھاکا کے دوران 93000پاکستانیوں کے بھارتی قیدی بننے کے بارے کہا تھا کہ اگر ہماری ذہنیت خراب ہوتی، تو نہیں جانتے کہ اس وقت کیا فیصلہ لیتے۔

    مودی کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ مشرقی پاکستان میں دہشتگردی اور مسلح جتھوں کو بھارتی مدد حاصل تھی، جنہوں نے حالات خراب کئے۔

  • لکھنؤ: مسلمانوں کو جبری ہندو بنانے پر شدید احتجاج

    لکھنؤ: مسلمانوں کو جبری ہندو بنانے پر شدید احتجاج

    لکھنئو: بھارت میں مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز لکھنو میں ہزاروں مسلمان نریندرمودی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین نے انتہا پسند ہندو کی گرفتاری اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    علمائے کرام کا کہنا تھا کہ انتہاء پسند ہندوؤں نے سیکولرازم کا رازفاش کردیا ہے، معروف عالم دین مولانا مشتاق نے آگرا میں جبری مذہب تبدیلی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائیں۔

  • نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ امریکا کے لئے روایتی کرتا پاجاما کے بجائے ڈیزائنرسوٹ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ملبوسات مہنگے ترین ڈیزائنرٹرائے کوسٹا تیارکریں گے۔بھارت کے وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کے دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اوریہ تیاریاں صرف سفارتی محاذ پرہی نہیں بلکہ مودی نے امریکیوں کو اپنے پہناوے سے بھی متاثرکرنے کا کرلیا ہے.

    فیصلہ اوراسی لئے اب وہ امریکا یاترا پرروایتی کرتا پاجاما پہن کرنہیں بلکہ ڈیزائنرسوٹ میں ملبوس ہوکرجائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے مودی کے ڈریسنگ اسٹائل میں تبدیلی کی خبریں دیتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے سب سے مہنگے ڈیزائنر ٹرائے کوسٹا کو دورہ امریکا کے لئے ملبوسات تیارکرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    ٹرائے کوسٹا بالی وڈ کے میگا اسٹارز کے ملبوسات تیارکرنے کے لئے مشہور ہیں اور شاہ رخ خان ہوں، سلمان خان، عامریا پھرسیف سب ہی ٹرائے کوسٹا کے تیارکردہ ملبوسات پہن چکے ہیں۔ ابھی مودی کے ملبوسات کی تفصیل تو جاری نہیں کی گئیں لیکن مودی جی کے ملبوسات کے چرچے ابھی سے شروع ہوگئے ہیں۔