Tag: نریندر مودی

  • کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، فواد چوہدری

    کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنگ ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کوپن ہیگن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کےعلاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ افغان طالبان کومذاکرات پرآمادہ کر کے امن پسندی کا ثبوت دیا، مستحکم افغانستان چاہتے ہیں کیونکہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن کوششوں کے باوجود پاکستان میں روز شہادتیں ہو رہی ہیں، جہلم اور چکوال کا کوئی قبرستان نہیں جہاں شہید مدفون نہ ہوں، ہمارا کوئی گاؤں نہیں جہاں غازی نہ ہوں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے وہ لہو رائیگاں جانے دیں جو ہم نے کشمیر کے لیے بہایا، کشمیرکے لیے جنگیں لڑی ہیں، چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا افغان جنگ سے موازنہ نہ کیا جائے، جنگ ہوئی تو شدت پوری دنیا میں محسوس کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ کشمیری رہنما جو پاکستان کے موقف کے مخالف تھے، آج نادم ہیں، آج کشمیر میں کوئی بھارت کا نام لینے کو بھی تیار نہیں ہے۔

  • مودی نے ثابت کیا کہ بھارت انتہا پسند اسٹیٹ میں تبدیل ہوگیا، فردوس عاشق اعوان

    مودی نے ثابت کیا کہ بھارت انتہا پسند اسٹیٹ میں تبدیل ہوگیا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے پاکستان ہر آپشن استعمال کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے لیے کشمیر شہ رگ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان ہرآپشن استعمال کرے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد نے پاکستان کےعوام کے جذبات کی ترجمانی کی، کورکمانڈر کانفرنس میں بھی کشمیر کا ایشو زیرغورآیا اورلائحہ عمل بنا۔

    انہوں نے کہا کہ نریندرمودی نے ثابت کیا کہ بھارت انتہا پسند اسٹیٹ میں تبدیل ہوگیا، مودی نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام ذرائع بند کردیے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں رہنے والا اس وقت لینڈ لاک کا شکار ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کوپیغام دینا چاہتے ہیں کہ عالمی میڈیا کو رسائی دی جائے، تاکہ وہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حق خودارادیت کی تحریک اب آزادی کی تحریک بن کرسامنے آئے گی، اب بھارت کوکشمیر کے حق میں پاکستان ہر جگہ کھڑا نظر آئے گا۔

  • نریندر مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے: شیخ رشید کا ویڈیو بیان

    نریندر مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے: شیخ رشید کا ویڈیو بیان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارتی وزیر اعظم کو دہشت گرد رہنما قرار دے دیا، انھوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ نریندر مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑی صورت حال پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آیندہ 15 دن میں سرینگر کے حالات مزید کشیدہ دیکھ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نریندر مودی نے 35 سے 40 ہزار مزید فوجی کشمیر بھیج دیے، سری نگر میں آرٹیکل 35 اور 37 نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس آرٹیکل کا نفاذ سرینگر کو براہ راست دہلی کے زیر اثر لانے کی کوشش ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نریندر مودی اسرائیل کی طرز کا اسٹرکچر کشمیر میں لانا چاہتا ہے، مودی کو اصل تکلیف عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین سینیٹ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے نام خط

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب کو پتا چل گیا ہے مودی کی زبان امریکا میں کچھ اور دہلی میں کچھ ہے، پوری قوم کو ایک ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا ہر جگہ پھیلایا جائے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ایک طرف وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود نے او آئی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا دوسری طرف چیئرمین سینیٹ نے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے نام اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا ہے۔

  • بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے، بس بنجار سے گداگوشانی کی طرف جارہی تھی۔

    مسافر بس میں 50 افراد سوار تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شالنی اگنی ہوتری نے اندوہناک حادثے کے نتیجے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    نریندری مودی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہماچل پردیش کی حکومت اس معاملے پر مکمل تعاون کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں جاگری، 55 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی ریاست تلنگانا میں ہندو یاتریوں کو لے جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں خستہ حال سڑکوں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں اور ڈرائیونگ کے دوران غفلت برتنے کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

  • نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، کرتارپور پر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی

    نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، کرتارپور پر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کےمزید مندرجات سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا ایک بار پھر جھوٹا نکلا ہے، حکومتی سطح پر تصدیق کی گئی ہے کہ نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط بھیجا ہے۔

    ذرایع وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ خط پر نریندر مودی کے دستخط ہیں، دستخط شدہ خط میں حوصلہ افزا باتیں کی گئی ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بھیجے گئے خط کے مزید مندرجات بھی سامنے آ گئے ہیں، خط میں کرتارپور راہ داری جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    خط میں نریندر مودی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہ داری پر کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ، بھارت پاکستان سے مذاکرات پر آمادہ

    ادھر وزیر اعظم آفس کے ذرایع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خط کے مندرجات کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان خط کا مثبت جواب دے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو تہنیتی خطوط بھجوائے گئے تھے، جن کے جواب میں انھوں نے خطوط لکھے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ بھارت امن اور ترقی کے لیے پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا پورے خطے میں امن اور ترقی کے لیے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے موضوع پر خصوصی توجہ ہو۔

  • وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ، بھارت پاکستان سے مذاکرات پر آمادہ

    وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ، بھارت پاکستان سے مذاکرات پر آمادہ

    اسلام آباد : پاکستان کی خطے میں قیام امن کےلیے مذاکرات کی پیش کش پر بھارت کا مثبت جواب سامنے آگیا اور بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کامیاب سفارتکاری رنگ لے آئی ، سفارتی ذرائع نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھا دیا، دونوں خطوط وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے خط کے جواب میں لکھے گئے۔

    خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا پورے خطے میں امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے مدعے پر خصوصی توجہ ہو۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے کاؤنٹر پارٹس کو خط لکھ کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔

    یاد رہے چند روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں پاک بھارت وزرائے اعظم نے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ہلکی پھلکی گپ شپ کی، جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔ْ

    مزید پڑھیں  : وزیر اعظم عمران خان اور مودی کے درمیان مصافحہ، مختصر بات چیت، وزیر خارجہ کی تصدیق

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نریندر مودی میں مصافحہ سربراہ اجلاس کے دوران ہوا، وزیر اعظم نے نریندر مودی کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا،  مذکورہ خط میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا  پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام کے قیام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

    خط  میں کہا گیا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا اور ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔

  • نریندر مودی کو دوسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا جھٹکا

    نریندر مودی کو دوسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا جھٹکا

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسری بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا جھٹکا لگا ہے، امریکا نے بھارت کو دیا جانے والا جی ایس پی کا درجہ ختم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے بھارت کو دیا جانے والا جی ایس پی درجہ ختم کر دیا ہے، یہ امریکا کی جانب سے وزیر اعظم مودی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ترجیحی ممالک کی فہرست سے باہر کر کے واضح پیغام دے دیا ہے۔

    خیال رہے کہ 2017 میں بھارت کو جی ایس پی درجے سے سب سے زیادہ فائدہ ملا تھا، 2017 میں بھارت کو اس کی وجہ سے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ٹیکس چھوٹ ملی۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا کا بھارت کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ کے فیصلے کے بعد بھارت اپنی اشیا امریکا میں ڈیوٹی فری لے جانے کی سہولت سے محروم ہو گیا ہے۔

    مارچ میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ بھارت اپنی مارکیٹوں میں مناسب رسائی دینے میں ناکام ہو گیا ہے، جس کے بعد یہ بالکل درست ہے کہ انڈیا سے استفادہ کرنے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ واپس لے لیا جائے۔

    یہ حالیہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت امریکا دیگر ممالک کے ساتھ غیر متوازن تجارتی تعلقات کو از سر نو دیکھنے لگا ہے۔

    امریکی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق 2018 میں بھارت نے امریکا کو 54 بلین ڈالرز کی اشیا برآمد کیں جب کہ امریکا سے صرف 33 بلین ڈالرز مالیت کی اشیا خریدیں۔

  • مودی کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کو دعوت نہیں دی جائے گی

    مودی کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کو دعوت نہیں دی جائے گی

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان کو شرکت کے دعوت نامے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ولی عہد ابوظبی محمد بن زاید النہیان اور بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا سے بی جے پی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر دوسری بار مبارک باد

    وزیراعظم عمران خان نے پہلے سوشل میڈیا پر اور پھر ٹیلی فون کر کے بھارتی وزیراعظم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

  • عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے دوسری بار انتخابات میں جیت پر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے انتخابات میں کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم سے کہا کہ خواہش ہے اپنے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔

    ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد، مودی کا اظہار تشکر

    یاد رہے کہ تین دن قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں کام یابی پر ٹویٹر پر نریندر مودی کو مبارک باد دی تھی، جس کا بھارتی وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے لکھا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں، نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔

  • انتخابات میں شکست، کانگریس رہنما دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

    انتخابات میں شکست، کانگریس رہنما دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

    مدھیہ پردیش: بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ناکامی پر دلبرداشتہ کانگریس رہنما دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سہور میں کانگریس رہنما رتن سنگھ ٹھاکر ووٹوں کی گنتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    رتن سنگھ ٹھاکر کو فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب وہ دم توڑ گئے۔

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمال ناتھ نے رتن سنگھ ٹھاکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رتن سنگھ بہت ہی متحرک اور محنت کش تھے۔

    سابق وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے رتن سنگھ ٹھاکر کو خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں: کانگریس نے شکست تسلیم کر لی، راہول گاندھی کی نریندر مودی کو مبارک باد

    واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت انڈین کانگریس نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی، راہول گاندھی نے کہا کہ عوام مالک ہیں، مالک نے آرڈر دے دیا ہے، تو میں سب سے پہلے نریندر مودی کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔

    اس سوال پر انتخابات میں کہاں غلطی ہوئی، راہول گاندھی نے کہا کہ ہم کانگریس کی مجلس عاملہ کے ساتھ بات کریں گے اور یہ آپ فی الحال ہم پر چھوڑ دیں۔

    اب تک آنے والے نتائج میں بی جے پی پارلیمان کی 542 میں سے 349 نشستیں جیت کر آگے ہے جبکہ کانگریس نے صرف 91 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔