Tag: نریندر مودی

  • مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے‘ گورنرپنجاب

    مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے‘ گورنرپنجاب

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پلواما حملے کی آڑمیں مودی پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنرپنجاب نے آرٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کے بھی پاکستان میں وہی حقوق ہیں جومسلمانوں کے ہیں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پلواما حملے کی آڑمیں مودی پاکستان کوتنہا کرنا چاہتا تھا، مودی اپنی سازش میں ناکام ہوچکا آج بھارت خود تنہا ہوگیا ہے۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے، بھارت کشمیریوں پرظلم کے پہاڑتوڑ رہا ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، 28 ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔

    گورنرپنجاب کا برطانوی اوریورپی پار لیمنٹ کے اراکین کوخط

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی ویورپی ارکان پارلیمنت کو خط لکھ کر بھارتی جارحیت اور جنگی جنون سے آگاہ کیا تھا۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں، ہم پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

  • پاکستان پر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے‘ شاہ محمود قریشی

    پاکستان پر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے‘ شاہ محمود قریشی

    سکھر: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتخابات تک نریندر مودی کا لب ولہجہ ایسا ہی رہے گا، اس وقت مودی سرکارسے امن کی بات کی توقع بے سود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پردفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا بیانیہ بھارتی عوام بھی تسلیم نہیں کررہے، عوام بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم کشمیر کھو چکے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت میں انتخابات تک نریندر مودی کا لب ولہجہ ایسا ہی رہے گا، اس وقت مودی سرکارسے امن کی بات کی توقع بے سود ہے۔

    مسئلہ کشمیر سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ آج کا نہیں 1948 سے زیربحث ہے، پاکستان آج بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند ہے جبکہ بھارت قراردادوں سے راہ فرار اختیارکر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کی صورت حال پر رپورٹ بنائی جس میں بھارتی مظالم کا ذکر ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومتی ادارے اور معیشت بہترکررہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پرسب نے اتفاق کیاعمل کسی سے نہ ہوسکا، موجودہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل شروع کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سب سیاسی قائدین کودعوت ہے پلان پر تجاویزدیں، وزیراعظم کی جانب سے سیاسی قائدین کودعوت ہے مل کربیٹھیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا بھارتی کھلاڑیوں نے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہنیں، آئی سی سی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس اقدام پر نوٹس لے۔

  • رافیل طیاروں کی ڈیل: مودی نے 30 ہزارکروڑامبانی کی جیب میں ڈالے

    رافیل طیاروں کی ڈیل: مودی نے 30 ہزارکروڑامبانی کی جیب میں ڈالے

    نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کی ڈیل میں براہ راست نریندرمودی کا نام آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے 30 ہزارکروڑامبانی کی جیب میں ڈالے۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی امبانی کوڈیل دلانا چاہتے تھے اس لیے رافیل وقت پرنہ آئے، مودی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے مزید کہا کہ رافیل طیاروں کی ڈیل میں براہ راست نریندرمودی کا نام آرہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں رافیل طیاروں کے معاہدے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے حکومت کی نمائندگی کی تھی۔

    بھارتی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کے معاہدے سے متعلق دستاویزات چوری ہوچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کانگریس جماعت کے صدر راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ رافیل طیاروں کے دھوکے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت ہیں۔

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جرم ثابت کرنے والی رافیل طیاروں کی فائلیں چوری کروا کرمودی نے کرپشن چھپانے کی کوشش کی۔

  • نریندر مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے ،ایف پی سی سی آئی

    نریندر مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے ،ایف پی سی سی آئی

    اسلام آباد : وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی ) اور درجنوں تجارتی تنظیموں نے افواج پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے ۔

     ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور شیخ عبدالوحید، اعجاز عباسی، قربان عالی خان اور چیف کوآرڈی نیٹر ملک سہیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاروبای برادری کے قائدین نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کو اپنی افواج پر ناز ہے اوران کے لئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    قائدین نے کہا کہ بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، سستی شہرت کے لئے ان کی کوششیں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گی ۔

    مودی سرکار سستی شہرت کے ذریعے الیکشن جیتنے کے لئے جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے مگر اسے علم نہیں کہ اس سے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا جس سے کروڑوں افرد ہلاک ہو جائیں گے اور  ساری دنیا بری طرح متاثر ہوگی۔

    مزید پڑھیں: حکومت ملک کا امیج اور ترسیلات بہتر بنا رہی ہے، ایف پی سی سی آئی

    یف پی سی سی آئی عہدیداران کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج مودی کے سیاسی جنون میں ان کا ساتھ نہ دیں ورنہ وہ دو جو ہڑی قوتوں کے خوفناک تصادم کے ذمہ دار ہوں گے اور انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

  • مودی خطے کو آگ میں دھکیل رہے ہیں، دلی سرکار پلوامہ پر سیاست کر رہی ہے: وزیر خارجہ

    مودی خطے کو آگ میں دھکیل رہے ہیں، دلی سرکار پلوامہ پر سیاست کر رہی ہے: وزیر خارجہ

    لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی پورے خطےکو آگ میں دھکیل رہے ہیں، دلی سرکار پلوامہ واقعے پر سیاست کر رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے لاہور میں گورنر  پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت نےجوچال چلی وہ الٹی ہوگئی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں کہ مودی نے کھوئی ہوئی مقبولیت بڑھانے کے لئے یہ ڈراما کیا، مزید ملٹری فرنٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے، جارحیت ہوئی تو دفاع کریں گے۔

    [bs-quote quote=”بھارت نے جوچال چلی وہ الٹی ہوگئی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    انھوں نے بھارت کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں سے بھارت کو واضح پیغام دے دیا، ہم خطے میں امن کے لئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، بھارت بھی آگے بڑھے۔

    شاہ محمود قریشی کے بہ قول سفارت کاری پہلاحربہ ہوتا ہے، ملٹری فرنٹ آخری حربہ ہوتا ہے. ہم نے سفارتی محاذ پر بھرپور جنگ لڑی، دنیا نے تسلیم کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار مثالی ہے، بھارتی میڈیا نے کشیدگی کو ہوا دی، جب کہ پاکستانی میڈیا کا کردار مثالی رہا.

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ کواہمیت دی جاتی ہے، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس دو دن جاری رہا، قرارداد کے ذریعے ہم نے ایک واضح پیغام دیا، بھارت کو بھی خطےکےامن کے لئےکردارادا کرنا چاہیے.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل روس کے وزیر خارجہ سے میری گفتگو ہوئی، سفارتی محاذ پر ہم نے سیکریٹری جنرل یواین کوکردار ادا کرنےکی درخواست کی ہے، برطانوی ہاؤس آف کامنس اپناکردارادا کریں۔

    [bs-quote quote=”سعودی وزیرخارجہ سےبات ہوئی ہےوہ پاکستان آرہے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں امریکا کو بھی اپنا کردارادا کرنا چاہیے، یورپی ارکان پارلیمنٹ کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سعودی وزیرخارجہ سےبات ہوئی ہےوہ پاکستان آرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کوامن کیے لئے رہا کیا، کسی کمزوری کے تحت نہیں، ہم نےاپنے ہاؤس کو ان آرڈر کر لیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاکر اللہ کی حفاظت کرنا بھارت کی ذمہ داری تھی، بھارت اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا.

    گورنر پنجاب کا موقف


    اس موقع پرگورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کا موقف بھرپوراندازمیں پیش کیا، موجودہ صورت حال میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ سےمیری بات ہوئی ہے.

    انھوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ موجودہ صورت حال میں قرارداد منظور کرے گی، مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت چھپانے کے لئےمودی یہ سب کررہاہے، الیکشن جیتنے کے لئے خطےکو جنگ کر طرف دھکیلا جارہا ہے.

  • مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤ پرلگا دیا‘ خورشید قصوری

    مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤ پرلگا دیا‘ خورشید قصوری

    اسلام آباد : سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں بی جے پی پاکستان پرالزام چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورپاک فوج کا کردارمثبت رہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کوتمام صورت حال پرمبارکباد دینا چاہتا ہوں، آرمی چیف نے امن کی بات کی جوخوش آئند ہے۔

    سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں بی جے پی پاکستان پرالزام چاہتی ہے، مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤپرلگا دیا۔

    خورشید محمود قصوری نے کہا کہ نیوکلیئربلیک میلنگ پاکستان نہیں مودی کررہا ہے، پاکستان نے بھارت کی نیوکلیئربلیک میلنگ کو روکا، بھارتی طیارہ نیوکلیئرسے نہیں روایتی اندازمیں گرایا گیا۔

    سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آؤٹ سوئنگ کھیلی دنیا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پرپاکستانی امن کی بات کرے تواچھل کود شروع ہوجاتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ونگ کماندر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچایا اور گرفتار کرلیا تھا۔

  • بھارتی عوام اپنے وزیراعظم کے خلاف سراپا احتجاج، GoBackModi# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارتی عوام اپنے وزیراعظم کے خلاف سراپا احتجاج، GoBackModi# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم کے خلاف عوام سوشل میڈیا پر اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے نریندر مودی سے واپس جانے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کو الیکشن مصروفیات کے باعث تامل ناڈو کا دورہ کرنا تھا تاہم اُس سے قبل ہی بھارتیوں نے  وزیر اعظم کے سامنے واپس جانے کا نعرہ لگادیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت میں ’گوبیک مودی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پر سیکڑوں لوگوں نے بھارتی وزیراعظم سے واپس جانے کا مطالبہ کیا اور انہیں سیاسی اداکار قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے مودی کو شدید مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ الیکشن میں ترقیاتی کام کروانے کا وعدہ کیا تھا تاہم فتح ملنے کے بعد حکومت نے علاقائی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

    انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ مخالف مظاہرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت اقداما ت کیے جس کے بعد بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کیا۔

    بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو ملک کی 70 سالہ تاریخ کا بدترین حکمران قرار دیا اور کئی صارفین نے کہا کہ مودی لاشوں پر سیاست کر کے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پرستار ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مودی اپنے وعدے نبھانے اور کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوگئے لہذا اب انہیں بھارت کی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔

  • بھارتی پائلٹ کی رہائی ہمارا جذبہ خیرسگالی ہے‘ علیم خان

    بھارتی پائلٹ کی رہائی ہمارا جذبہ خیرسگالی ہے‘ علیم خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کی رہائی امن پسندی کے جذبے کے تحت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم پی اے علیم خان نے کہا کہ نریندر مودی الیکشن کے لیے کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا، پائلٹ کے پکڑے جانے سے مودی کے مقاصد کونقصان پہنچا۔

    علیم خان نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی ہمارا جذبہ خیرسگالی ہے، ابھی نندن کی رہائی امن پسندی کے جذبے کے تحت کررہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، تمام جماعتیں جنگ یا امن کے معاملے پرمتفق نظرآئیں گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اس سے زیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے کا وقت دیکھے، پاکستان میں کتنے اہم اقدامات ہورہے تھے، پلواما واقعے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا تھا؟ بھارت کو آفر کی آپ ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے۔

  • مودی سرکار شاہ رخ خان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری میں رکاوٹ بن گئی

    مودی سرکار شاہ رخ خان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری میں رکاوٹ بن گئی

    نئی دہلی: مسلمانوں‌ کے‌ خلاف مودی سرکار کی انتہاپسندانہ سوچ عروج پر پہنچ گئی ہے، بھارتی حکومت نے اداکار شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ڈگری دینے کی درخواست کی تھی جسے مودی سرکار نے رد کردیا، مودی سرکار کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اس سے قبل بھی ایک اور جامعہ کی ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند حاصل کرچکے ہیں۔

    شاہ رخ خان جامعہ ملیہ میں زیر تعلیم رہ چکے ہیں جامعہ ملیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اعزازی ڈگری کے لیے کنگ خان کے نام کی منظوری لینی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایسا کوئی اصول نہیں ہے کہ ایک ہی شخص کو ایک سے زائد بار اعزازی ڈگری سے نہیں نوازا جاسکتا، اس سے قبل بھی بھارتی سیاست دان ای این آر راؤ ایم ایس سوامی کو کئی بار اعزازی سند سے نوازا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: نریندر مودی نے اپنی تعریفیں کرانے کے لیے بولی ووڈ اسٹارز کو کرائے پر لے لیا، بھارتی میڈیا

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر ڈگری کے سابق طالب علم تھے لیکن وہ کم حاضری کی وجہ سے فائنل امتحان نہیں دے سکتے تھے۔

    خیال رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے کنگ خان سے قبل مودی سرکار نے پاکستانی فنکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    بھارت میں موجود کشمیری طلبا اور مسلمانوں پر بھی انتہا پسندوں کی جانب سے حملے کیے جارہے ہیں جبکہ مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ان سب مظالم کو دیکھ رہی ہے۔

  • کانگریس نریندر مودی پر برس پڑی، بی جے پی کو نکمی اور ناکارہ حکومت قرار دے دیا

    کانگریس نریندر مودی پر برس پڑی، بی جے پی کو نکمی اور ناکارہ حکومت قرار دے دیا

    دہلی: بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے  پلوامہ حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کو نشانے پر رکھ لیا.

    تفصیلات کے مطابق کانگریس کے ترجمان نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کے بعد بھی وزیر اعظم اپنی تشہیری مہم میں مگن تھے۔

    [bs-quote quote=”نریندر مودی نے اس لیے سوگ کا اعلان نہیں کیا، کیوں‌کہ انھیں اپنی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح منسوخ کرنا پڑتا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان کانگریس”][/bs-quote]

    کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجیوالا نے خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی نے فوری مذمتی بیان بھی جاری نہیں‌ کیا، کیوں کہ اس وقت وہ ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے.

    کانگریس کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اس لیے سوگ کا اعلان نہیں کیا، کیوں‌کہ انھیں اپنی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح منسوخ کرنا پڑتا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے: فواد چوہدری

    کانگریس کے ترجمان نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا دنیا میں کوئی ایسی نکمی اور ناکارہ حکومت بھی ہے، جس کے وزیر اعظم فوجیوں پر حملے کے بعد فلم کی شوٹنگ کرتے رہیں؟ کیا یہی ہے بی جے پی کی قوم پرستی؟ کیا یہی ہے مودی حکومت کی اصلیت؟

    انھوں نے واقعے کے فوری بعد نریندر مودی کے جنوبی کوریا کے دورے پر بھی کڑی تنقید کی.