Tag: نریندر مودی

  • نریندر مودی نے اپنی تعریفیں کرانے کے لیے  بولی ووڈ اسٹارز کو کرائے پر لے لیا، بھارتی میڈیا

    نریندر مودی نے اپنی تعریفیں کرانے کے لیے بولی ووڈ اسٹارز کو کرائے پر لے لیا، بھارتی میڈیا

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہے اور بالی ووڈاسٹارز کو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر تعریفیں کرواتے ہیں، وویک اوبرائے ،میکاسنگھ،شکتی کپور، ماہیما چوہدری اور کیلاش کھیر پیسے لینے والوں میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نےاسٹنگ آپریشن کرکے اپنے وزیر اعظم کے کالے کرتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا کہ بھارتی وزیراعظم انتخابات میں شکست کے خوف سے بالی ووڈاسٹارزکو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر تعریفیں کروانے لگے ہیں ، فلمی ساتروں کوادائیگی بھی بلیک منی سےکی گئی‌‌۔

    پیسےلینےوالوں بالی ووڈ اسٹار وویک اوبرائے ، میکاسنگھ، شکتی کپور، ماہیماچوہدری اورکیلاش کھیر شامل ہیں۔

    وویک اوبرائے نے اقرار کیا جتنامواد ہوگا اتنا ہی پیسے لیں گے اور وہ بھی بلیک میں جبکہ گلوکارکیلاش کھیر بھی کھیر کھانے میں پیش پیش، پیسے ٹیم لے گی۔

    ماہیما چوہدری نے ایک کروڑ اور جیکی شروف نے ڈھائی کروڑ مطالبہ کردیا ہے۔

    سونوسود نے بیس کروڑ کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے بتایا اس گنگا میں صرف بی جے پی ہی نہیں، کانگریس بھی ڈوبی ہوئی ہے، جو سیلیبریٹیز کو الیکشن مہم کیلئے ہائر کررہی ہے۔

    خیال رہے دسمبر 2018 میں بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں اپریل یا مئی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے اور نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو بڑے تناسب سے شکست کا امکان ہے۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی شاہراہ کشمیر سے گزرتی ہے‘ شہبازشریف

    پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی شاہراہ کشمیر سے گزرتی ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی شدید مذمت ہوئے کہا کہ پاکستان پرالزام سے پہلے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پراظہارشرمندگی کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کی مذمت کی ، بلا تحقیق واقعہ پاکستان سے جوڑنا پہلی بارنہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ چوری اور سینہ زوری کا مظہر ہے، پہلے بھی بھارت نے مشکوک واقعات رچائے جس پر سوال اٹھے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پیلٹ گن سے 20 ماہ کی بچی کی بینائی چھیننے پرمودی کو تاؤد کھانا چاہیے تھا، بھارت جموں وکشمیر کے عوام پر ظلم بند کرے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب بدلنے سے بازرہے، مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں انتشار پھیلانے کےعزائم کا زندہ ثبوت ہے، کلبھوشن وہ حقیقت ہے جس سے بھارت نظریں چرا نہیں سکتا۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت میں امن کی راہ کشمیر سے ہوکر ہی گزرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی بات حماقت ہے، بھارت عقل وہوش کے ناخن لے، سرجیکل اسٹرائیک کی داستانوں پراتنامذاق بنا بھارت نے بات کرنا چھوڑ دی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بہادر افواج دشمن کے ہرمہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکی ہیں،آئندہ انشااللہ زیادہ موثرانداز میں جواب دیں گے، قوم افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کےعزائم خاک میں ملانے کو تیار ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت الیکشن اور دیگر مواقع پر ایسے واقعات کو تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتا آیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

  • نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرپرمشعال ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ لوگ گھروں میں بند، مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے، مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اورجمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارت ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے۔

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی کشمیرمیں ہائیڈروپاورپراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے،بھارت آزادی کے حق کے ساتھ قدرتی وسائل بھی لوٹ رہا ہے۔

    نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی، کشمیری عوام سیاہ جھنڈوں سے مودی کا استقبال کریں گے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی کا دور حکومت کشمیریوں کے لیے مظالم کا دور رہا ہے جس دوران معصوموں کا لہو بے دریغ بہایا گیا۔

  • نریندر مودی کی انتہاپسند سوچ نے بھارتی سائنس دانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    نریندر مودی کی انتہاپسند سوچ نے بھارتی سائنس دانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    ممبئی: نریندر مودی کی انتہاپسند سوچ نے بھارتی سائنس دانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مضحکہ خیز دعوے سامنے آنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق سالانہ انڈین سائنس کانگریس کے دوران مودی جی کی دقیانوسی سوچ کی اتنی شدت سے حمایت  کی گئی کہ سنجیدہ حلقوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

    انڈین سائنس کانگریس کے 106ویں اجلاس میں سائنسی طرز فکر کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے ہندو دیو مالائی کہانیوں کو بنیاد بنایا گیا۔

    اجلاس میں شریک آندھرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نگیشور راؤ نے کہا کہ رامائن کے زمانے میں ہوائی جہاز موجود تھے اور ہندو بادشاہ کے پاس 24 ہوائی جہاز تھے۔

    کانفرنس میں ایک یونیورسٹی کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ قدیم ہندو ماہرین نے ہزاروں سال پہلے اسٹیم سیل پر تحقیق کی تھی۔

    تامل ناڈو کی ایک یونیورسٹی کے  ایک سائنس داں تو اس حد تک چلے گئے کہ آئزک نیوٹن اور آئن اسٹائن کو غلط ٹھہراتے ہوئے کششِ ثقل کی لہروں کا نام ‘نریندر مودی لہریں’ رکھنے کا احمقانہ مطالبہ کر دیا۔


    مزید پڑھیں: الیکشن نزدیک آتے ہی نریندر مودی نے فلموں کو اپنا ہتھیار بنا لیا


    یاد رہے کہ اس اجلاس کا افتتاح خود نریندر مودی نے کیا تھا اور اسے ایک قابل قدر کاوش قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ نریندر مودی اور ان کے وزرا خود بھی ماضی میں اس طرح کے بچگانہ دعوے کرتے رہے ہیں۔ نریندی مودی نے  ہندوؤں کے دیوتا گنیش کی بنیاد پر کہا تھا کہ ہندوستان میں ہزاروں برس قبل کاسمیٹک سرجری ہوا کرتی تھی ۔ 

    مودی جی کے ایک وزیر کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیٹ قدیم ہندوستانیوں کی کی ایجاد تھا۔

    ادھر انڈین سائنٹفک کانگریس ایسوسی ایشن نے اس کانفرنس میں پیش کیے جانے والے خیالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • الیکشن نزدیک آتے ہی نریندر مودی نے فلموں کو اپنا ہتھیار بنا لیا

    الیکشن نزدیک آتے ہی نریندر مودی نے فلموں کو اپنا ہتھیار بنا لیا

    ممبئی: بھارت کے وزیر  اعظم کا نیا منصوبہ آشکار ہوگیا، اب نریندر مودی فلم کے پردے پر دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے انتہا پسند اقدامات اور متنازع بیانات کے لیے معروف نریندر مودی کی کہانی جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ایک چائے والے سے وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنے والے بی جے پی کے رہنما پر بنے والی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

    فلم کا نام ’’پی ایم نریندر مودی‘‘ ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا کردار وویو اوبرائے ادا کر رہے ہیں۔

    فلم کا فرسٹ لک پوسٹر 23 زبانوں میں جاری کیا گیا. پوسٹر کی رونمائی مہاراشٹر  کے چیف منسٹر نے کی، فلم کے ہدایت کار امنگ کمار ہیں، جب کہ پروڈیوسر سوریش اوبرائے ہیں.


    مزید پڑھیں: مودی سرکار انتخابات میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دے گی، بی جے پی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا


    ناقدین کی جانب سے اس فلم کو الیکشن مہم کا حصہ قرار دیا جارہا ہے. تجزیہ کاروں‌ کا خیال ہے کہ ملک میں مودی سرکار ہونے کے باعث فلم کو بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا اور اسے حکومت کی مکمل سپورٹ ملے گی.

    واضح رہے کہ گذشتہ دونوں انوپم کھیر کی فلم ’’دی ایکسڈنٹل پرائم منسٹر ‘‘کا ٹریلر  ریلیز کیا گیا تھا، جس میں‌ من موہن سنگھ کے زمانے میں کانگریس کی اندرونی سیاست کو منظر کیا گیا ہے.

  • مودی کا مذاق بنانے پر بھارتی سیاست دانوں کی ٹرمپ پر تنقید

    مودی کا مذاق بنانے پر بھارتی سیاست دانوں کی ٹرمپ پر تنقید

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے افغانستان لائبریری تعمیر کرنے پر ان کا مذاق اُڑا یا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستی کے دعوے دار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے دوست کی جانب سے ہی تمسخر کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں مودی کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم بار بار افغانستان میں لائبریری بنانے کا بتاتے رہے، مودی چاہتے تھے کہ لائبریری بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ ہم کہیں کہ کتب خانے کے لیے بہت شکریہ، مجھے نہیں معلوم کہ افغانستان میں اسے استعمال کون کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کا یوم جمہوریہ، ٹرمپ نے شرکت سے انکار کردیا

    دوسری جانب بھارتی حکمراں جماعت اور اپوزیشن نے افغانستان سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو بے معنی نصیحت اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

    بھارتی حکمراں جماعت کے جنرل سیکریٹری رام مادھو کو کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ افغانستان میں دوسرے امدادی عوامل کو جھٹلا رہے ہیں، بھارت افغانستان میں لائبریریوں، سڑکوں، ڈیموں اور اسکولوں کی تعمیر میں کردار ادا کررہا ہے۔

    اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان پر ہمیں امریکی صدر کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے، ٹرمپ اپنے ملک کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر امریکی صدر کے تبصرے کا انداز اچھا نہیں تھا جو سراسر ناقابل قبول ہے۔

  • پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، مودی کی ہرزہ سرائی، دفتر خارجہ کا دو ٹوک جواب

    پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، مودی کی ہرزہ سرائی، دفتر خارجہ کا دو ٹوک جواب

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا جبکہ دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہیں یہ سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے یہ سوچنا بڑی غلطی ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ سرجیل اسٹرائیک کو خود رات بھر مانیٹر کیا، سرجیکل اسٹرائیک پر ملک میں پاکستان کی زبان بولی جارہی تھی۔

    نریندر مودی نے کہا کہ سارک سربراہی اجلاس کی دعوت پر یہ پل پار کیا جائے گا، پاکستان سے ہر موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ اس موضوع پر بات ہوگی اور اس پر نہیں ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہیں یہ سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو خط بھی لکھا، ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔

  • لینڈ مافیا کی دھمکیاں، دلیپ کمار کی اہلیہ نے مودی سے مدد مانگ لی

    لینڈ مافیا کی دھمکیاں، دلیپ کمار کی اہلیہ نے مودی سے مدد مانگ لی

    ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے لینڈ مافیا کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق سائرہ بانو کے دو پلاٹوں پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر کے بنگلے تعمیر کردیے اور وہ کسی صورت زمین چھوڑنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔

    دلیپ کمار کے اہل خانہ نے لینڈ مافیا کے کارندوں سے جگہ خالی کرنے کی استدعا کی تو انہوں نے سائرہ بانو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور زمین چھوڑنے سے صاف انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 96 سالہ لیجنڈری اداکار کے بنگلے باندرا کے پوش علاقے پالی ہلز میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: کنگ خان کی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر آمد

    اتوار کے روز سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم کے نام ایک پیغام شیئر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں سائرہ بانو خان التماس کرتی ہوں کہ نریندر مودی میری درخواست سنیں اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کریں‘۔

    انہوں نے قبضہ مافیا کے کارندوں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’سمیر بھوجوانی نامی شخص حال ہی میں جیل سے رہا ہوا جس نے میرے پلاٹ پر قبضہ کر کے بنگلے تعمیر کیے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ قبضے کے بعد وزیراعلیٰ کو بھی شکایت کی مگر لینڈ مافیا نے پیسوں کا استعمال کر کے سرکار کو بھی اپنی طرف کھینچ لیا اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کا سائرہ بانو سے رابطہ

    قبل ازیں رواں برس سائرہ بانو نے سمیر بھوجوانی کے خلاف ممبئی کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس نے بلڈر کے خلاف قبضے اور جعلی کاغذات بنانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

    پولیس کی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بھوجوانی نے سائرہ بانو کے پلاٹ پر قبضہ کررکھا ہے مگر اُس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی تاحال پلاٹ اصل حقداروں کے حوالے نہیں کیا گیا۔

  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ارجنٹائن آمد پر ’آپو‘ کی تصویر نشر کرنے پر تنازع

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ارجنٹائن آمد پر ’آپو‘ کی تصویر نشر کرنے پر تنازع

    بیونس آئرس: ارجنٹائن میں ایک ٹی وی چینل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی مشہور کارٹون سیریس سمپسنز کے کردار آپو کے طور پر پیش کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جہاز جب ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو ٹی وی چینل نے اس خبر کو نشر کرتے ہوئے ہیڈ لائن لگائی کہ آپو پہنچ گئے اور اس کے ساتھ جہاز اور آپو کی تصویر کو جوڑ کر پیش کیا۔

    ٹی وی چینل کی جانب سے اس انداز میں خبر نشر کرنے پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور بعض اسے نسل پرستی پر مبنی فعل قرار دے رہے ہیں۔

    ٹی وی چینل کی خبر پر ہری کونڈا بلو نے ٹویٹ کی اور سوال کیا کہ ’یہ سچ نہیں ہوسکتا۔۔۔۔ٹھیک؟۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ایسا موازنہ کرنا غیرملکی رہنما کی توہین ہے۔

    جی 20 کا سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر سوشل میڈیا پر نریندر مودی کا تنازع ہی نہیں چھایا ہوا ہے بلکہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی آمد پر بھی بحث ہورہی ہے جب فرانسیسی صدر کا جہاز ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو رن وے پر ان کا استقبال کرنے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ایسا جان بوجھ کر نہیں ہوا بلکہ صدر کے استقبال کے لیے آنے والے میزبان ملک کے وفد کو ایئرپورٹ پر پہنچنے میں تاخیر ہوگئی تھی۔

  • کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

    کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

    نئی دہلی : بھارت امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنے پرمجبور ہوگیا، بھارتی وزیراعظم نے کا کہنا ہے کہ کرتارپوربارڈر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اقدام نے بھارت کو بھی کرتارپوربارڈرکھولنے پر مجبورکردیا، نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپوربارڈر  سے متعلق کہا کہ کرتارپورپاکستان اور بھارت کے عوام کو جوڑے گا اور عوامی رابطے بہتر مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔

    مودی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر تعلقات میں بہتری اور تنازعات کا حل وقت پر ہی نکلے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان اٹھائیس نومبر کو کرتارپوربارڈر کا افتتاح کریں گے اور نوجوت سدھووزیراعظم کی دعوت پرکرتارپوربورڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔

    جس پر  انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔