Tag: نریندر مودی

  • کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کوبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بیان دینے پر وضاحتیں دینا پڑ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روزقبل کپل شرما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ہرسال 15 کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے دفترکی تعمیر کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حکام کو 5 لاکھ روپے رشوت دینی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کامیڈین نے اپنی ٹوئٹ میں نریندرمودی کوکہا تھا کہ کیا یہ ہیں وہ اچھے دن جن کی بات کرکے وہ اقتدار میں آئے تھے۔

    کپل شرما کے ٹوئٹرپر62 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،رشوت طلب کیے جانے پرکپل شرما نے ٹوئٹ توکردی لیکن اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرایک نئی جنگ چھڑگئی،کوئی انہیں نریندر مودی کو آئینہ دکھانے پرتنقید کا نشانہ بنارہا تھا تو کوئی انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

    صورت حال یہاں تک آ پہنچی کہ خود کپل شرما کووضاحت دینا پڑگئی کہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں،وہ بھارتی وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں۔

    اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں کپل شرما نے کہا کہ ٹوئٹ میں انہوں نے صرف اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا،جس نے غیر ضروری مسئلے کی شکل اختیارکرلی،وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اوریہی ان کا اصل میدان ہے،وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے۔

    مزید پڑھیں:کروڑوں روپے ٹیکس ادائیگی کے باوجود رشوت مانگی جارہی ہے، کپل

    واضح رہے کہ دوروز قبل معروف بھارتی کامیڈین اور بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت ناراضی کا اظہار کیاتھا۔

  • نریندر مودی کی باتیں بڑی بڑی جبکہ عمل صفر ہے،بھارتی چیف جسٹس

    نریندر مودی کی باتیں بڑی بڑی جبکہ عمل صفر ہے،بھارتی چیف جسٹس

    نئی دہلی: بھارت کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے یوم آزادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریرکومایوس کن قراردیتے ہوئے کہا کہ مودی کی باتیں بڑی بڑی جبکہ عمل صفر ہے.

    تفصیلات کےمطابق بھارتی چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ یوم آزادی پر نریندر مودی کی تقریر سن کر مایوسی ہوئی انہوں نے کہا کہ مودی ان لوگوں میں سے ایک ہیں،جن کی باتیں بڑی بڑی اورعمل صفرہوتاہے.

    پاکستان پر تنقید اور کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کی توہین پر بھارتی چیف جسٹس نے اپنے ہی وزیراعظم کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہاکہ مودی نے بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان کو تنقید کانشانہ بنایا لیکن اپنے گریبان میں جھانک کرنہیں دیکھا.

    بھارتی وزیراعظم کو تنقید کے نشانہ بنانے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس کے بیان اور ان کی بہادری کی تعریف کی ہے.

    یادرہے کہ گزشتہ روز بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی طویل ترین تقریر میں مودی نے کشمیریوں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں جاری احتجاج کی لہر کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا تھا اور ان کی باتیں سن کر ان ہی کے وزیر اونگھ رہے تھے.

    واضح رہے کہ بھارتی چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے نریندر مودی کوکہا کہ دوسروں کوچھوڑیں اپنی خبر لیجیے.

  • یوگا کا عالمی دن: نریندر مودی کی اجتماعی یوگا میں شرکت

    یوگا کا عالمی دن: نریندر مودی کی اجتماعی یوگا میں شرکت

    چندی گڑھ: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں افراد کے ساتھ یوگا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں یوگا کا دوسرا عالمی دن منایا گیا۔ پورے بھارت میں لاکھوں افراد گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں اور پارکوں میں اجتماعی یوگا کی گئی۔

    yoga-6

    yoga-3

    یوگا کا عالمی دن آسٹریلیا میں بھی سڈنی اوپیرا ہاؤس میں منایا گیا جبکہ کابل میں بھارتی سفارتخانے کے عملہ نے بھی مقامی و غیر ملکی افراد کے ساتھ یوگا پریکٹس میں حصہ لیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چندی گڑھ میں 30 ہزار افراد کے ساتھ یوگا کیا جس میں روایتی سانس کی مشقیں اور مراقبہ کیا گیا۔

    مسلم یوگا ٹرینرز کے خلاف متعصبانہ رویے کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارتی صحافی گرفتار *

    اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے سفید ٹریک سوٹ نصب کیا ہوا تھا۔

    yoga-7

    yoga-8

    یوگا کے بعد مودی نے حاضرین سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔ اس اجتماعی یوگا میں طلبا اور فوجیوں سمیت مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    یوگا کا عالمی دن: مودی کو شرکت مہنگی پڑ گئی *

    مودی کابینہ کے مختلف وزرا نے بھی مختلف شہروں میں یوگا کی اجتماعی مشقوں میں شرکت کی۔

    yoga-4

    واضح رہے کہ بھارت نے یوگا کے فوائد کو اجاگر کرنے کے لیے اس کا عالمی دن منانے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا تھا۔

    گزشتہ برس مختلف ممالک میں ہزاروں افراد نے اس دن کو منانے کے لیے سڑکوں پر یوگا کی جس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون بھی شامل تھے۔

    yoga-2

    بھارت میں بھی گزشتہ برس وزیر اعظم نریندر مودی نے اجتماعی یوگا کی بنیاد ڈالی۔ ان کے مطابق ان کے اس اقدام کا مقصد بھارت کی قدیم ثقافت کے ایک حصہ کو زندہ کرنا ہے۔

    یوگا کے دوران لفظ ’اوم‘ پر اعتراض *

    بھارت میں اس مقصد کے لیے خاص طور پر وزارت بھی تشکیل دی جاچکی ہے جسے وزارت آیوش کہا جاتا ہے۔ اس وزارت کا کام ملک بھر میں یوگا کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

    yoga

    گزشتہ برس منائے جانے والی یوگا کے عالمی دن پر بھارتی فوج نے سیاچن گلیشیئرز پر بھی یوگا کی تھی۔

  • بھارتی وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر اوبامہ کی ملاقات

    بھارتی وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر اوبامہ کی ملاقات

    واشنگٹن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں امریکہ جا پہنچے،اوبامہ نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے وسزیر اعظم نریندر مودی پانچ ملکی دورے پر افغانستان اور قطر کے بعد امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہیاں نے امریکی صدر بارک اوبامہ سئ ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر
    صدراوبامانے نریندرمودی سےملاقات میں بھارت کی نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

    واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صدربراک اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بڑی جمہوری ریاستوں کے درمیان تعاون عین فطری ہے،انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے سول نیوکلیئر توانائی سے متعلق گفتگو کی اوربھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    صدراوباما نے کہا کہ بھارت کی ترقی اورخوشحالی کے لیے سائبر ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں دستیاب ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے جوہری توانائی کےعدم پھیلاؤ پر دونوں ملکوں کی کوششوں پربھی گفتگوکی تاکہ جوہری توانائی غلط ہاتھوں میں نہ جاسکے۔

    نریندرمودی نےامریکی صدرکا بھارت کی نیوکلیئرسپلائرزگروپ اورمیزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم کی رکنیت کیلئے حمایت کا شکریہ اداکیا۔

    India-post

    دونوں رہنماؤں نے امریکی کی جانب سے بھارت میں چھ نیوکلیئرری ایکٹرز کی تعمیر کے ابتدائی کاموں کو بھی خوش آئند قراردیا۔

    یاد رہے اس سے قبل امریکی صدر جارج بش نے بھارت پر متنازعہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے باعث لگی تیس سالہ پابندی کو ہٹا دیا تھاجب کہ بارک اوبامہ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے بھارت کو نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت دلوانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی افغانستان سے قطر پہنچ گئے

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی افغانستان سے قطر پہنچ گئے

    دوحا: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچ ملکی دورے میں افغانستان کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں،دوحا ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال قطر کے وزیر اعظم نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے ’’پانچ ممالک کے دورے‘‘ کے اگلے مرحلے میں افغانستان کا دورہ مکمل کر کے قطر پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ آج دوحا میں قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کریں گے۔

    Qatar1

    ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی دوحا ائیرپورٹ سے قطر کے وزیر اعظم کے ہمراہ روانہ ہو گئے،جہاں مودی قطر کے وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیہ کریں گےاورایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

    Qatar3

    بعد ازاں بھارتی وزیر اعظم مودی نے دوحا میں بھارتی ورکرز کے کیمپ کا دورہ کیا اور اُن کے مسائل سن کر انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکی دورے میں افغانستان اور قطر کے بعد سوئٹزر لینڈ ، امریکا اور میکسیکو کا بھی دورہ کریں گے۔

    Qatar2

    خطہ میں تیزی سے پیدا ہوتی سیاسی تبدیلیوں،پاک چائنا اقتصادی راہداری، پاکستان میں را ایجنٹ کی گرفتاری اور دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد کے بعد بھارت اپنی کمزور ہوتی پوزیشن کو سہارا دینے کی کوششیں کر رہاہے، مودی کے پانچ ملکی دورے کو اسی سلسلے کی کڑی کہا جارہا ہے۔

  • بہار میں شکست نریندر مودی کی ہار ہے، امریکی اخبار

    بہار میں شکست نریندر مودی کی ہار ہے، امریکی اخبار

    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے ریاست بہار میں بی جے پی کی ہار کو وزیراعظم نریندر مودی کی شکست قرار دے دیا۔

    امریکہ اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے بھارتی ریاست بہارکےعوام نے نریندر مودی کی مذہبی منافرت کی پالیسی مستردکردی، بھارتی ریاست بہارکےاسمبلی انتخابات مودی کیلئےسبق ہیں۔

    اخبار کے مطابق مودی کاعام انتخابات میں لگایا گیا نعرہ ترقی سب کیلئےبری طرح ناکام رہا ہے، مودی حکومت میں معاشی ترقی کے وعدے کے بجائے مذہبی کشیدگی کوہوادی گئی۔

    امریکی اخبار کہتا ہے بہارمیں بی جےپی کی شکست دراصل مودی کی شکست ہے،امریکی اخبار کے مطابق مسلمانوں کی جانب سے اپیلوں کےباوجود مودی نے اپنی پارٹی کے لیڈروں کے نفرت انگیزبیانات نظراندازکیئے، مودی نے گائے کے گوشت پر ہونےو الے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت تک نہیں کی۔

    امریکی اخبار کہتا ہے وزیرا عظم نریندر مودی نےبہار کی الیکشن مہم میں مذہب کی بنیادپر تقسیم کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے،امریکی اخبار نے مودی سےنفرت پروری اور زہرآلودسیاست ترک کامطالبہ کیا ہے۔

  • بھارت اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالر کے معاہدے

    بھارت اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالر کے معاہدے

    بیجنگ : بھارت اور چین کے درمیان دس ارب ڈالر کے چوبیس معاہدے طے پا گئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تین روزہ دورے  کے دوسرے روز بھارت اور چین کے درمیان اہم نوعیت کے چوبیس معاہدوں پر دستخط ہوئے۔جن کی مالیت دس ارب ڈالر ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے چین کے دورے کے دوسرے روز چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے ممالک کے درمیان اقتصادی اور معاشی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کی۔

    چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نے چین کے ساتھ اقتصادی اور معاشی تعاون سمیت دس بلین ڈالر مالیت کے چوبیس مختلف معاہدوں پر دستخط کئے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم اور چین کے ہم منصب لی کیچیانگ بھی موجود تھے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سرحدی امور، ویزا پالیسی اور سٹریٹجک تعلقات سمیت مختلف معاملات کو اتفاق رائے سے حل کر لیا گیا ہے۔

    صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت چین کے ساتھ معاشی تعلاقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    چینی وزیراعظم لی کیانگ نے کہا کہ بھارت اور چین ایشیا کے لئے انجن کا کردار ادا کرے گے۔ چین کے صدر شی جی پنگ نے کہا کہ چین اور بھارت کو باہمی تعاون اور اختلافات پر قابو پا کر اعتماد مضبوط کرنا ہو گا۔

    دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں تجارت کا فروغ ،ریلوے کے نظام میں بہتری ،کان کنی اور معدنیات، سیاحت، بحری علوم میں تعاون سیمت دیگر معاہدے شامل تھے۔

  • یوم پاکستان پرنریندرمودی کی وزیر اعظم نواز شریف کو مبارکباد

    یوم پاکستان پرنریندرمودی کی وزیر اعظم نواز شریف کو مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پروزیر اعظم میں نواز شریف کو ٹوئیٹر پر مبارکباد کا پیغام بھئیجا ہے۔

      بغل میں چھری منہ میں رام رام ، بھارتی وزیراعظم نےیوم پاکستان پرمبارکباد دی توبھارتی دفترخارجہ نےکشمیرپرمذاکرات کےلیےایک اورشرط رکھ دی۔

    بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کریں گے۔ لیکن کشمیری رہنماؤں کومذاکرات سے دوررکھاجائے۔

    ایک طرف خیرسگالی کےجذبات اور دوسری طرف غیرمنطقی شرطیں، نریندر مودی نے اپنے پیگام میں کہا کہ اس بات پر پختہ یقین ہے کہ تمام حل طلب مسائل دہشت اور تشدد سے پاک فضا میں دو طرفہ بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

    اس کےبرعکس بات کشمیرکی ہو توپڑوسی ملک غیرمنطقی شرطوں پراترآتاہے۔ بھارتی دفترخارجہ نےبیان جاری کیا کہ کشمیرپرمذاکرات میں کشمیریوں کوباہررکھا جائے۔

    چیئرمین حریت کانفرنس میرواعظ نےاس پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنماپاکستان اوربھارت میں پل کاکردارادا کرنا چاہتےہیں، لیکن ہماری کوشش کومنفی رنگ دیاجاتاہے۔

    پاکستان کامؤقف ہے کہ کشمیرکےمسئلےکاحل کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق ہوناچاہیئے۔اس کےبرعکس بھارت حریت رہنماؤں کومذاکرات کاحـصہ بنانے پرتیارنہیں۔

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

  • بارک اوباما کا بھارت میں پرتپاک استقبال، گارڈ آّف آنر پیش

    بارک اوباما کا بھارت میں پرتپاک استقبال، گارڈ آّف آنر پیش

    نیودہلی : امریکی صدر بارک اوباماتین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے،نئی دہلی ائیر پورٹ پر نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد امریکی صدرباراک اوباماکا بھارتی صدارتی محل آمد پر بھی شاندار استقبال کیا گیا۔

    امریکی صدر کے ہمراہ انکی اہلیہ خاتون اوّل مشعل اوبامہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی اور وزیراعظم  نریندر مودی نے باراک اوباماکا استقبال کیا۔

    صدارتی محل میں باراک اوباما کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔امریکی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔نئی دہلی صدارتی محل میں امریکی صدرکے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیاگیاہے۔

    امریکی صدر نے مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری بھی دی۔

    تقریب میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن ، لتا منگیشکرودیگر کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ انڈین اداکار سلمان خان کی آمد بھی متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  دونوں رہنماء دوپہر تین بجے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔