Tag: نسرین جلیل

  • گورنر سندھ کون ہوگا؟ ایم کیو ایم نے 5 نام بھجوا دیے

    گورنر سندھ کون ہوگا؟ ایم کیو ایم نے 5 نام بھجوا دیے

    کراچی: سندھ کا اگلا گورنر کون ہوگا؟ اس سلسلے میں ایم کیو ایم قیادت نے حتمی 5 نام وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے نام پر مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ ہوا جس کے بعد کنوینئر ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی سے مشاورت کر کے پانچ نام وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی سے حتمی رائے لینے کے بعد ناموں کی فہرست شہباز شریف کو بھجوائی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے عامر خان، وسیم اختر، نسرین جلیل، کشور زہرہ اور عامر چشتی کے نام وزیر اعظم کو ارسال کیے گئے ہیں، اور ان ناموں پر رابطہ کمیٹی کے ہر رکن سے رائے لی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگے تھے، جس پر ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے وقت مانگ لیا تھا، اس وقت ذرائع کا کہنا تھا کہ عامر خان، فروغ نسیم اور نسرین جلیل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے لیے مشاورت میں شامل فروغ نسیم نے اپنا نام خود واپس لے لیا تھا۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ 18 اپریل کو منظور ہوا تھا، جس کے بعد سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

  • کیا آپ گورنر سندھ بننے جارہی ہیں؟ صحافی کے سوال پر نسرین جلیل نے کیا جواب دیا

    کیا آپ گورنر سندھ بننے جارہی ہیں؟ صحافی کے سوال پر نسرین جلیل نے کیا جواب دیا

    کراچی : ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے گورنر سندھ بننے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کا کراچی آنا خوش ائند ہے،امید ہے اب کراچی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ گورنر سندھ بننے جارہی ہیں ،جس پر نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ اس پر سوچا نہیں، ابھی مجھے علم نہیں، مجھےتوسب سےآخر میں علم ہوگا۔

    خیال رہے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو گورنر سندھ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف اور ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم سے کابینہ کیلئے دو نام مانگے گئے تھے۔

    جس پر ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد دو نام دیئے جائیں گے۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ سندھ کی گورنرشپ بھی ایم کیوایم کو دینے کا امکان ہے جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر یا چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ بھی دی جا سکتی ہے۔

  • نسرین جلیل کے شوہر انتقال کرگئے، رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت

    نسرین جلیل کے شوہر انتقال کرگئے، رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت

    کراچی: ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کے خاوند اور سابق وزیرتعلیم سندھ ایم اے جلیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، اُن کی نماز جناز بعد نماز عصر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنونیر و سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء تھے اور ایک بار سابق وزیر تعلیم سندھ بھی رہ چکے تھے۔

    ایم اے جلیل کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گہر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، متحدہ کے عارضی مرکز پی آئی بی سے جاری تعزیبی اعلامیہ میں کہا گیا ہے اس دکھ کی گھڑی ایم کیو ایم اور تمام کارکنان سینیٹر نسرین جلیل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    اعلامیے میں مزید کہا کہ ہے کہ مرحوم نے کارکنان، عوام کے لیے جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔

    ترجمان ایم کیو ایم نے ایم اے جلیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا کرتے ہوئے اُن کے لیے صبر کے لیے دعا کی ساتھ ہی مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

  • کارکن نعیم زیرحراست جاں بحق ہو ئے، نسرین جلیل

    کارکن نعیم زیرحراست جاں بحق ہو ئے، نسرین جلیل

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل انتظامیہ کی غفلت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے،کارکن طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ان کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان اور سردار احمد بھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز جیل میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن نعیم علاج معالجے کی عدم دستیابی کے باعث جا ں بحق ہوگئے ہیں انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہو رہی تھی۔

    نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ چھ ہزار سے زائد قیدیوں کے لیے سینٹرل جیل میں کوئی اسپتال موجود نہیں ہے صفر پچیس بیڈ پر مشتمل ایک ڈسپینسری ہے جو کہ ناکافی ہے یہی وجہ ہے کہ کارکن نعیم فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہو گیا اور ایسے واقعات سینٹرل جیل میں معمول بن گئے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر ضلع میں ایک جیل ہونی چاہئے تا کہ سینٹرل جیل سے رش کم ہو جب کہ سینٹرل جیل میں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کے لیے فراہمی کے لیے جدید اسپتال تعمیر کیا جائے تب تک ڈسپینسری کو فعال اور موثر بنایا جائے۔

  • فاروق ستار اور نسرین جلیل کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

    فاروق ستار اور نسرین جلیل کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی دفاتر کھلوانے اور حکومتی کارروائیاں رکوانے کے لیے امریکہ سے مدد طلب کر لی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کی خفیہ ہدایات پر فاروق ستار اور نسرین جلیل کی امریکی سفارتکاروں سے خفیہ ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکاروں سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں نے 90 کھلوانے اورحکومت پاکستان کو ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے مدد طلب کر لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم کی سینیئر قیادت امریکی اور دیگرغیرملکی سفارتکاروں سے مسلسل رابطے میں ہے، گزشہ روزکراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل سے ڈاکٹر فاروق ستار اورنسرین جلیل نے خفیہ ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماوں نے امریکی قونصل خانے کے اہلکاروں کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے بند سیاسی دفاتر کھلوانے اور ایم کیو ایم کے خلاف حکومتی کارروائی کو روکنے کے لیے امریکہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنماوں نے امریکی اہلکاروں سے مزید کہا کہ اگر ان کے خلاف یہی صورتحال رہی تو کراچی میں ان کے لیے کام کرنا مشکل ہو جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرفاروق ستار اور نسرین جلیل نے ایم کیو ایم قائد کی ہدایت پر کراچی میں امریکی سفارتکاروں سے ملاقات کی۔

  • نسرین جلیل کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    نسرین جلیل کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی : نیوکراچی میں دو سٹی وارڈنز اور بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ٹارگٹ کلر کی انٹروگیشن رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے شاہراہ نورجہاں میں ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کے سیکیورٹی گارڈ، دو سٹی وارڈنز اور ایک بچی کے قتل میں ملوّث ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے۔

    انٹروگیشن رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، رپورٹ کے مطابق ملزمان نے چائنہ کٹنگ کے تنازعہ پراہلکاروں کو قتل کیا تھا۔

    گرفتارٹارگٹ کلرز نے اس سے قبل زمینوں پرقبضے اور تین اسٹیٹ ایجنٹس کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے انکشاف کیا واردات کے بعد پینتیس ہزار روپے ملے اور قتل سے پہلے سترہ ہزار پانچ سو روپے کے موبائل فون بھی دلائے گئے تھے۔

    ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے،ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارےجارہے ہیں۔

     

  • این اے 246: غیرملکی مبصرین بلائے جائیں، نسرین جلیل

    این اے 246: غیرملکی مبصرین بلائے جائیں، نسرین جلیل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکش کمیشن این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئےغیر ملکی مبصرین بلائے جائیں۔

    ایک بیان میں نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اس سے قبل بھی این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں انتخابی عمل کو شفاف اورغیر جانبدار بنانے کیلئے غیر ملکی مبصرین کو مانیٹرنگ کی دعوت دینے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مبصرین ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کوتیار ہیں۔

    علاوہ ازیں کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے دو سو چھالیس میں انتظامات پر امیدواروں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ کوششوں کا مقصد الیکشن کامیاب بنانا ہے۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو نے بھی ضلع وسطی کادورہ کیا اوراین اے دو سوچھیالیس میں انتخابی انتظامات کاجائزہ لیا۔ میڈٰیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔