Tag: نسلہ ٹاور کیس

  • نسلہ ٹاور کیس : منظورقادر کاکا پر فرد جرم عائد کرنے  کے لئے 7 نومبر کی تاریخ مقرر

    نسلہ ٹاور کیس : منظورقادر کاکا پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 7 نومبر کی تاریخ مقرر

    کراچی : صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اےمنظورقادرکاکا پر فرد جرم عائد کرنے 7نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں نسلہ ٹاورکو غیرقانونی اضافی زمین دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا و دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی اور کہا ملزمان پر7نومبرکوترمیمی فردجرم عائد کی جائے گی۔

    خیال رہے ملزم منظور قادر کاکا، خیرمحمدڈاہری نے سندھ ہائیکورٹ سےضمانت حاصل کررکھی ہے ، ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کےحکم پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ملزمان میں سابق ڈی جی ایس بی سی اےمنظورقادرکاکا سمیت دیگر کونامزدکیاگیا تھا جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو بھی مسمار کیا گیا۔

  • نسلہ ٹاور کیس، منظور قادر کاکا اور خیر محمد نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

    نسلہ ٹاور کیس، منظور قادر کاکا اور خیر محمد نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

    کراچی: نسلہ ٹاور کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ملزمان منظور قادر کاکا اور خیر محمد نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نسلہ ٹاور کے لیے غیر قانونی طور پر اضافی زمین دینے کے کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا اور خیر محمد نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

    دونوں ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے، عدالت نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ صوبائی اینٹی کرپشن نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، یہ دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • نسلہ ٹاور کیس کے ملزم  منظور کاکا  کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    نسلہ ٹاور کیس کے ملزم منظور کاکا کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    کراچی : نسلہ ٹاور کیس کے ملزم سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکا کےبیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اےمنظورکاکاکےبیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔

    شریک ملزم خیرمحمدڈاہری پربھی بیرون ملک جانےپرپابندی عائدکر دی گئی، وفاقی سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا گیا کہ ملزمان کانام ای سی ایل میں شامل کیاجائے۔

    اینٹی کرپشن کورٹ نے ہدایت کی عدالت کی اجازت کےبغیرملزمان کانام ای سی ایل سےنہ نکالاجائے۔

    خیال رہے سابق ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اےمنظورقادر کاکا نسلہ ٹاورکیس میں گرفتار ہیں

  • نسلہ ٹاور کیس : سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا  گرفتار

    نسلہ ٹاور کیس : سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا گرفتار

    کراچی : اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کو ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نسلہ ٹاورکی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی۔

    سابق ڈاٸریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر کاکا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے ملزم منظور قادر کاکا کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

    اینٹی کرپشن عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اےمنظورقادرکاکاکی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

    اس سے قبل منظور قادر کاکا کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے عیوض عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

    تفتیشی افسر اور وکیل سرکار شرف الدین نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ منظور قادر کاکا نے نسلا ٹاور کا غیر قانونی طور پر نقشہ پاس کیا جبکہ منظور قادر کاکا اور دیگرملزموں پرنسلہ ٹاورکی زمین سات سو گزسے بڑھاکر گیارہ سومربع گز کرنے کا الزام ہے۔

    تفتیشی افسر زاہد میرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ منظور قادر کاکا نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی منظوری دی تھی اور سپریم کورٹ کے حکم پر منظور قادر کاکا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    26 جولائی کو عدالت نے منظور کاکا کی عبوری ضمانت منظور کی تھی ،عدالت نے آج منظور کاکا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت تھی، جس میں عدالت نے آج منظور کاکا کی ضمانت منسوخ کردی، جس کے بعد اینٹی کرپشن نے منظور کاکا کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزموں پرالزام ہے کہ انھوں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سےسرکاری زمین کاغیرقانونی نقشہ پاس کیا تھا۔

    سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاورکی غیرقانونی تعمیر کانوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور نسلہ ٹاورکوسپریم کورٹ کےحکم پر2022میں مسمار کردیا گیا تھا۔

  • نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیش رفت

    نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی : اینٹی کرپشن عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں نسلہ ٹاور کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

    تفتیشی افسر نے منظور قادر کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایا گیا کہ مفرور ملزم منظور قادر کاکا کے نام پر کوئی جائیداد نہیں، ملزم منظور قادر سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہے۔

    اینٹی کرپشن نے کہا کہ کیس میں منظور قادر کاکا سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا ، جس پر عدالت نے ہدایت کی ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی ۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان پر نسلہ ٹاور کو 262 اسکوائر یارڈ دینےکا الزام ہے، ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی۔

    عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی

    خیال رہے نسلہ ٹاور کیس میں ملزمان کے خلاف دسمبر 2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • نسلہ ٹاور کیس : ذمہ داران کے خلاف مقدمے کا معاملہ پولیس کے گلے میں اٹک گیا

    نسلہ ٹاور کیس : ذمہ داران کے خلاف مقدمے کا معاملہ پولیس کے گلے میں اٹک گیا

    کراچی : نسلہ ٹاور کیس میں ذمہ داران کےخلاف مقدمےکامعاملہ پولیس کے گلے میں اٹک گیا، عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کو اینٹی کرپشن کی دفعات مقدمے میں درج کرنے کا اختیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں نسلہ ٹاور کیس میں ذمہ داران کےخلاف مقدمےکامعاملہ پولیس کے گلے میں اٹک گیا، پولیس نےسابق ڈپٹی ڈائریکٹرکےایم سی وسیم مغل کو گرفتارکرلیا۔

    مقدمے میں پی ای سی ایچ ایس کےسابق اعزازی سیکریٹری نویدبشیر کو پہلےگرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام صبح سے ملزمان کولیکرعدالتوں کے چکرلگاتی رہی ، پولیس نےجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی کو پیش کیا ، عدالت نے تفتیشی افسر کو اینٹی کرپشن عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

    اینٹی کرپشن عدالت کی جج کی رخصت کےباعث ملزمان کولنک عدالت میں پیش کیا گیا تو لنک عدالت ڈسٹرکٹ جج جنوبی نےملزمان کا ریمانڈدینے سے انکار کردیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس کو اینٹی کرپشن کی دفعات مقدمے میں درج کرنے کا اختیار نہیں، جس کے بعد تفتیشی افسر نے ملزمان کو پیش کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرسے رجوع کرلیا ہے۔

  • نسلہ ٹاور کیس : بلڈرز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    نسلہ ٹاور کیس : بلڈرز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    کراچی : سیشن عدالت نے نسلہ ٹاورکیس میں بلڈرزعبد القادراورولایت خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے 10،10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت میں نسلہ ٹاورکیس میں بلڈرز کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بلڈرز عبد القادراورولایت خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔

    عدالت کی جانب سے ملزمان کی عبوری ضمانت 22 جنوری تک منظور کی گئی۔

    دوران سماعت سیشن عدالت نے ملزمان کو 10،10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

    خیال رہے نسلہ ٹاورکیس ملزمان عبد القادراورولایت خان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے ، سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    گذشتہ روز نسلہ ٹاورکیس میں سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ مسلم سوسائٹی نےمزمل درزی نامی شخص کو غیرقانونی قبضہ دیا،سوسائٹی اوردیگراداروں کی ملی بھگت سے سروس روڈپرقبضہ کرایاگیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزم نویدبشیر سے اہم معلومات اوردستاویزات ملنےکاامکان ہے، ملزم شاطر اور چالاک ہے، تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جائے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نےملزم کو21جنوری تک ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔

  • نسلہ ٹاور کیس: ڈی جی کے ڈی اے کو گرفتار کرنے والا والا افسر معطل

    نسلہ ٹاور کیس: ڈی جی کے ڈی اے کو گرفتار کرنے والا والا افسر معطل

    کراچی : نسلہ ٹاور کیس میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو گرفتار کرنے والا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کیس میں ڈی جی کراچی ڈوپلمنٹ اتھارٹی آصف علی میمن کو گرفتار کرنے والا افسر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ زون غلام عباس کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا جب کہ غلام عباس کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر احمد علی شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی ایسٹ تعینات کردیا گیا۔

    ڈپٹی ڈاریکٹر اینٹی کرپشن سکھراحمدعلی کے تبادلے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایسٹ کے افسر نے ڈی جی آصف علی میمن کے خلاف کمزور کیس بنایا جس کے باعث ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کو گرفتاری کے اگلے روز عدالتی حکم پر رہا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف ناقص تفتیش پر غلام عباس کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

    خیال رہے کہ کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار کیے جانے والے نسلہ ٹاور کے ذمہ دار افسران، اینٹی کرپشن کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود تاحال بیان ریکارڈ کروانے نہیں پہنچے۔

    اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے نسلہ ٹاور کے نقشے کی منظوری سے تعمیرات تک شامل تمام افسران کی فہرست طلب کرلی ہے۔

  • نسلہ ٹاور: اینٹی کرپشن کا ایس بی سی اے دفتر پر چھاپا، ڈی جی ٹیم کو دیکھ کر دفتر سے غائب

    نسلہ ٹاور: اینٹی کرپشن کا ایس بی سی اے دفتر پر چھاپا، ڈی جی ٹیم کو دیکھ کر دفتر سے غائب

    کراچی: نسلہ ٹاور کیس کے سلسلے میں آج اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے دفتر پر چھاپا مارا، تاہم ٹیم کو دیکھ کر ڈائریکٹر جنرل دفتر سے غائب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مشہور نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اینٹی کرپشن بھی ایکشن میں آ گیا ہے، اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے منگل کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپا مارا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو آتے دیکھ کر ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو بغیر کچھ بتائے دفتر سے نکل گئے، جب کہ ٹیم نے ادارے کے افسران سے نسلہ ٹاور کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، ٹیم نے بالخصوص ڈائریکٹر ایسٹ سے بھی پوچھ گچھ کی۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے 2013 میں تعینات افسران کے نام اور ادارے میں ان کی تعیناتی کے نوٹیفیکشنز طلب کر لیے ہیں، تاہم ایس بی سی اے افسران نے کسی بھی معلومات دینے سے گریز کیا۔

    نسلہ ٹاور کے نقشے کی منظوری دینے والے افسران کے نام سامنے آگئے

    افسران نے اینٹی کرپشن ٹیم کو جواب دیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کی اجازت کے بغیر کوئی ریکارڈ نہیں دے سکتے، دوسری طرف اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ اور تعیناتیوں کے نوٹیفیکشنز ملنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کی تعمیرات اور منظوری کے سلسلے میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی کرپشن ٹیم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ اور فائلوں کی چھان بین کی۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے نسلہ ٹاور کی منظوری کی فائل بھی طلب کی ہے، جب کہ چھاپے کے دوران ٹیم نے ڈائریکٹر ڈیزائن فرحان قیصر سے خصوصی پوچھ گچھ کی۔