Tag: نسلہ ٹاور کے رہائشیوں

  • نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو رات 12 بجے تک فلیٹ خالی کرنے کے احکامات جاری

    نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو رات 12 بجے تک فلیٹ خالی کرنے کے احکامات جاری

    کراچی : اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو رات 12 بجے تک فلیٹ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد نسلہ ٹاور کو سیل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لئے رہائشیوں کو آخری احکامات دے دیئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے رہائشیوں کو رات 12 بجے تک فلیٹ خالی کرنے کے احکامات دیئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد نسلہ ٹاور کو سیل کردیا جائے گا ، نسلہ ٹاور خالی کرانے کیلئے ضلع انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    دوسری جانب کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانےسے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرادیے، جس میں کہا ہے کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

    خیال رہے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے یوٹیلیٹی کنکشن متعلقہ اداروں نے منقطع کردئیے ہیں ، تاہم رہائشیوں کا ‏کہنا تھا کہ اگر انہیں انکا معاوضہ دے دیا جاتا ہے تو وہ خود بلڈنگ خالی کردیں گے۔

  • نسلہ ٹاور کے مکین عمارت  15 روز میں خالی کردیں ، حتمی نوٹس جاری

    نسلہ ٹاور کے مکین عمارت 15 روز میں خالی کردیں ، حتمی نوٹس جاری

    کراچی : اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق او سی کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے رہائشیوں کو پندرہ دن کے اندر سامان نکال کر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    وی او اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے رہائشیوں کو فائنل نوٹسسز کے ساتھ نوٹس کی کاپی اخبارات میں بھی شائع کرادی ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے رہائشیوں کی ریویو پٹیشنز بھی خارج کردی ہیں ، کمشنر کراچی کو اب اس جگہ کا قبضہ حاصل کرنا ہے۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں ائے گا۔

    اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا ہے کہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو جولائی اور پھر ستمبر میں نسلہ ٹائور خالی کرنے کے نوٹسسز بھیجے جاچکے ہیں ، لیکن عمل نہیں ہوا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔