Tag: نسلہ ٹاور

  • چیف جسٹس سے درخواست ہے نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لیا جائے: مولانا بشیر فاروقی

    چیف جسٹس سے درخواست ہے نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لیا جائے: مولانا بشیر فاروقی

    کراچی: مولانا بشیر فاروقی نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لے لیں، انھوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے بھی اپنا فیصلہ لیا تھا، اس لیے آپ بھی واپس لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو نسلہ ٹاور سے متعلق آباد نے پریس کانفرنس کی، جس میں سی ای او اور صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان اور ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری اور فاروق ستار بھی موجود تھے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا بشیر فاروقی نے کہا ہم توہین عدالت نہیں کر رہے ہیں، ہم چیف جسٹس اپیل کر رہے ہیں کہ ہماری فریاد کو سنا جائے، ثاقب نثار نے فیصلہ واپس لے لیا تھا، آپ بھی واپس لے لیں، ٹاور کی تعمیر کی جس نے اجازت دی تھی، اس کو عدالت بلایا جائے۔

    نسلہ ٹاور گرانے کے لئے 200 کی جگہ 400 مزدوروں کو لگائیں، سپریم کورٹ کی کمشنر کراچی کو ہدایت

    ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا بینکوں کے ذریعے خرید و فروخت ہوئی ہے، متعلقہ اداروں کے اجازت نامے دیکھ کر فلیٹ خریدے گئے، کیا میں پہلے سپریم کورٹ جاؤں گا کہ میں فلیٹ خرید سکتا ہوں یا نہیں؟ انھوں نے کہا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی پارکنگ نالے پر بنی ہوئی ہے، سپریم کورٹ اس معاملے پر فل کورٹ بینچ بنائے۔

    خرم شیرزمان نے کہا پہلے دن سے تحریک انصاف نسلہ ٹاور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، میں سندھ پولیس کی کل مظاہرین پر کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے نسلہ ٹاور میں آپریشن کا آج چوتھا روز ہے، کثیر المنزلہ عمارت کو توڑنے کے لیے بھاری مشینیں لائی گئی ہیں۔

  • نسلہ  ٹاور گرانے کے لئے 200 کی جگہ 400 مزدوروں کو لگائیں، سپریم کورٹ کی کمشنر کراچی کو ہدایت

    نسلہ ٹاور گرانے کے لئے 200 کی جگہ 400 مزدوروں کو لگائیں، سپریم کورٹ کی کمشنر کراچی کو ہدایت

    کراچی : سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ٹاور گرانے کے لئے 200کی جگہ 400 مزدور لگانے کی ہدایت کردی اور کہا کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ نے 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں عدالت نے کمشنر کراچی کو 200کی جگہ 400 مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی نےبتایا 200افراد نسلہ ٹاور گرانے پر لگائے گئے، کمشنر کراچی 400مزدوروں کو لگائیں اور نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں۔

    سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائے۔

    یاد رہے 26 نومبر کو نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو چیف جسٹس نے جھاڑ پلادی تھی اور کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا تھا کہ کب تک عمارت گرانے کا عمل مکمل ہو گا، کمشنر کراچی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے ، دو سو لوگ کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار سو لوگوں کو لگائیں اور گرائیں عمارت کو ۔

  • کراچی : نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور فائرنگ، متعدد افراد زخمی

    کراچی : نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور فائرنگ، متعدد افراد زخمی

    کراچی: پولیس نے نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اورفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو گرانے کو عمل جاری ہے ، اس موقع پر نسلہ ٹاور کے متاثرین احتجاج کرنے پہنچے، جس پر پولیس نے نسلہ ٹاور کے قریب مظاہرین کو روک لیا۔

    چیئرمین آباد محسن شیخانی بھی نسلہ ٹاورکے قریب مظاہرہ میں پہنچے ، جس کے بعد مظاہرہ ختم کرانے کیلئے پولیس اورچیئرمین آباد کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

    احتجاجی مظاہرین نے نسلہ ٹاور میں داخل ہونے کی کوشش کی ، جس پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اورفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اس موقع پرچیئرمین آباد محسن شیخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے مارا جارہا ہے جیسے ہم دہشت گرد ہیں، ہم تو چاہتے ہیں قانون کو بہتر کیاجائے، ہم تو چاہتے ہیں این اوسی دینے والے اداروں پر ذمہ داری عائدکرنی چاہیے۔

    محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں پر امن احتجاج کیلئے ایک جگہ کھڑے بھی ہونے نہیں دیاجارہا، کراچی کے لوگوں کیساتھ زیادتی کی جارہی ہے، کروڑوں اربوں روپے ٹیکس دینے والوں کو ماراجارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم عمارتیں این اوسی لیکر بناتے ہیں، اجازت دینےوالےاداروں سے پوچھناچاہیےکہ کیوں اجازت دی، ہر آدمی خوفزدہ ہےکہ کیاہماری بلڈنگیں ٹوٹ جائیں گی، ہمیں بتایا جائےکس ادارے سے اجازت لیں۔

    محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے انویسٹرز کو مطمئن کرناپڑےگا، ہم نے تمام پراجیکٹس روک دیےہیں، ہمارےپاس اورکوئی راستہ نہیں، عمارتوں کے اجازت نامےمیں غلطی ہے توچیک کرنا حکومت کاکام ہے۔

    چیئرمین آباد نے اعلان کیا کہ احتجاج پورے پاکستان تک لےکر جائیں گے۔

  • نسلہ ٹاور اورتجوری ہائٹس گرانے  سے متعلق  رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    نسلہ ٹاور اورتجوری ہائٹس گرانے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    کراچی : کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاور اورتجوری ہائٹس گرانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کو گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اقبال میمن نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اورتجوری ہائٹس گرانے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

    جس میں کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر من و عن عمل شروع کردیا، نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کےاحکامات پر نسلہ ٹاوراورتجوری ہائیٹس کو گرانے کا کام جاری ہے ، ضلع انتظامیہ اور دیگر ادارےدونوں عمارتیں مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔

    کثیرمنزلہ عمارت نسلہ ٹاور گرانے کے لیے 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، 50افراد پر مشتمل افرادی قوت بالائی منزل پر قائم تعمیرات کو توڑ رہی ہے جبکہ دوسری ٹیم ہیوی مشینری کے ذریعے فرنٹ سائٹ پر کام میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب تجوری ہائٹس کے زیر تعمیر حصے کو مسمار کیا جارہا ہے۔

  • سپریم کورٹ  کا حکم ،  نسلہ ٹاور کے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع

    سپریم کورٹ کا حکم ، نسلہ ٹاور کے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع

    کراچی : سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے حکم کے بعد کمشنر کراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے اور نسلہ ٹاورگرانے کیلئے دوبارہ افرادی قوت کی مددحاصل کرلی گئی ہے۔

    نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔

    کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ مینوئل طریقے سےنسلہ ٹاور گرانے کے عارضی انتظامات کیےگئے ہیں، نسلہ ٹاور توڑنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل طور پر نہیں بنائی جاسکی۔

    اسسٹنٹ کمشنراسماء بتول نے بتایا نسلہ ٹاور توڑنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی، نسلہ ٹاور کے اطراف ٹریفک کی آمد ورفت بند کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں نسلہ ٹاور کی کھڑکیاں ،دروازے نکالے جائیں گے۔

    اسماء بتول کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاورکوتوڑنےکا کام ہم نےپہلےہی شروع کردیاتھالیکن حفاظتی اقدامات کے لئے روکا گیا تھا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر تک رپورٹ طلب کرلی ہے ، چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے میں کہا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننے کا اہل ہے؟ عہدہ چھوڑ دیں، یہ آپ کے کرنے کا کام نہیں۔

    کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہرکو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سے سیدھاجیل بھیجیں گے۔

  • حکومت سندھ  کا نسلہ ٹاور کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    حکومت سندھ کا نسلہ ٹاور کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے نسلہ ٹاور کے حوالے سےسندھ اسمبلی میں قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا،قرارداد میں سپریم کورٹ سےفیصلوں پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے نسلہ ٹاور کے حوالے سےسندھ اسمبلی میں قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا ، پیپلزپارٹی کی جانب سے نسلہ ٹاورسے متعلق قرارداد تیار کرلی گئی ہے۔

    قراردادسندھ اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی ، قراردادشہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی سے متعلق ہوگی۔

    ذرائع سندھ حکومت کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں انکروچمنٹ کےخلاف کاروائی روکی جائیں اور کسی شہری سے گھر نہ چھینا جائے۔

    قرارداد میں سپریم کورٹ سےفیصلوں پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے ، قرارداد منظور کرکے تمام متعلقہ فورم پر بجھوائی جائے گی۔

  • نسلہ ٹاور کو مشینری سے مسمار  کیا جائے یابارود سے ؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

    نسلہ ٹاور کو مشینری سے مسمار کیا جائے یابارود سے ؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

    کراچی : نسلہ ٹاور کو مشینری سے یابارود سے مسمار کرنے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا، کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاورگرانے کی پری ڈیمولیشن کیلئے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاورمسمار کرنےسےمتعلق ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں نسلہ ٹاور کو مشینری سے یا بارود سے مسمار کیا جائے گا ، اس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق ڈپٹی کمشنرایسٹ نے بھی بتانے سے گریز کیا ، اجلاس میں بلڈنگ گرانے کے پروپوزل دینے والی 2 کمپیوں نے بھی شرکت کی۔

    کراچی:اجلاس کے بعدڈی سی ایسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمپنیزنےکچھ رپورٹس مانگی ہیں،سوئل رپورٹ سمیت دیگر معلومات دی جائے گی۔

    ڈی سی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے ، معلومات دینے کے بعد کمپنیز شفارشات بھیجے گی وہ کمشنر کو دی جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک کمپنی نے پیشکش کی ہے کہ مشینری سے ایک سے ڈیڑھ ماہ میں عمارت مسمار کردیں گے جبکہ ایک کمپنی نے بم سے بلڈنگ کو مسمار کرنےکی پیشکش کی ہے۔

    دوسری جانب کمشنر کراچی نے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوخط لکھا ہے ، جس میں کہا ہے کہ نسلہ ٹاورگرانے کی پری ڈیمولیشن کی جائے اور عمارت مسمارکرنے سے پہلے کا کام شروع کیا جائے۔

    ،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دروازےکھڑکیاں وغیرہ نکال کرڈیمولیشن کےعمل کوآسان بنایا جائے ، پری ڈیمولیشن سےمتعلق رپورٹ روزانہ جمع کرائی جائےگی۔

    کمشنرکراچی کی8رکنی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کمشنرآفس میں جمع کرائی جاچکی ہے ، شارٹ لسٹ کی گئی2کمپنیوں میں سےایک کا انتخاب کمشنرکراچی نے کرنا ہے۔

  • نسلہ ٹاور کو گرانے  کیلئے   4 کمپنیاں شارٹ لسٹ  کرلی گئیں

    نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے 4 کمپنیاں شارٹ لسٹ کرلی گئیں

    کراچی : نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے 4 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا اور تمام شارٹ لسٹ کمپنیوں کو کوٹیشن جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 5کمپنیوں کی جانب سے پریزنٹیشن دی گئی۔

    کمیٹی نے اجلاس میں4 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا اور تمام شارٹ لسٹ کمپنیوں کو کوٹیشن جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاورکومسمارکرنےمیں2سے3 ماہ لگ سکتےہیں، 2کمپنیوں نے بلاسٹنگ اور2 نے مینوئل طریقہ کارکی پریزینٹیشن دی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ دونوں طریقوں پرغورکیاجارہاہے، جمعہ سے پہلے رپورٹ مکمل کرکے کمشنرکراچی کوجمع کرائیں گے۔

    کمشنر کراچی کی بنائی گئی 8رکنی کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی ، سب سے محفوظ،تیز اور کم خرچ پیشکش کا انتخاب کیا جائے گا۔

    یاد رہے غیر ملکی کمپنی نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • سپریم کورٹ کے احکامات پر مکینوں نے نسلہ ٹاور خالی کردیا

    سپریم کورٹ کے احکامات پر مکینوں نے نسلہ ٹاور خالی کردیا

    کراچی : سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورکو مکینوں نے خالی کردیا تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے کثیرالمنزلہ عمارت کو سیل نہ کیا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو خالی کردیا گیا ، نسلہ ٹاور95فیصد خالی ہوچکا ہے تاہم بیرون ملک مقیم کچھ خاندانوں کا سامان تا حال فلیٹوں میں موجود ہے، ان فلیٹوں کو بھی ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی خالی کرالیا جائے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمارت سیل کے حوالے سے دی جانیوالی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ ہوسکا، ضلع انتظامیہ نے نہ تو کثیر المنزلہ عمارت کو سیل کیا اور نہ ہی اس کو توڑنے کے حوالے سے کمیٹی نے کوئی حکمت عملی تیار کی۔

    کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت کو گرانے کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی نے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت گرانے کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، تمام کمپنیوں نے مینوئل طریقے سے عمارت کو توڑنے کے ٹینڈر جمع کرائے ہیں۔

    یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کی تھی ، کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

  • نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش،  کمیٹی قائم

    نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش، کمیٹی قائم

    کراچی : نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی تمام کمپنیوں کے پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کمیٹی کمپنیوں کے پروپوزل کی تکنیکی جانچ کرےگی، کمیٹی کےچیئرمین ڈپٹی کمشنرایسٹ ہوں گے جبکہ 8رکنی کمیٹی میں ڈی جی ایس بی سی اے،ایس ایس پی ایسٹ، سینئرڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ،ایف ڈبلیواو بھی شامل ہوں گے۔

    کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

    یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانےسے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرائے تھے ، جس میں کہا تھا کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

    اشتہار میں کہا گیا تھا کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں 3دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔