Tag: نسیم میمن

  • چیئرمین انٹر بورڈ کراچی  کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل

    چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل

    کراچی : چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا اور آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے بھی روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وکیل نے بتایا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ نےجنسی ہراسانی کاجرم ثابت ہونے پرہٹانےکاحکم دیاتھا، محکمہ یونیورسٹی اینڈبورڈزنے چیئرمین انٹر بورڈ  کو عہدے سے معطل کردیا تھا لیکن 12 دسمبر 2023 کو ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔

    جس پر عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ان کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے بھی روک دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت ،چیئرمین انٹر بورڈکراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اگست تک جواب طلب کرلیا

  • انٹر بورڈ کے چیئرمین میعاد سے قبل عہدے سے سبک دوش، نسیم میمن نئے چیئرمین مقرر

    انٹر بورڈ کے چیئرمین میعاد سے قبل عہدے سے سبک دوش، نسیم میمن نئے چیئرمین مقرر

    کراچی: انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کو عہدے کی میعاد سے قبل سبک دوش کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے، محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کی طرح کراچی انٹر بورڈ بھی ایڈ ہاک ازم کا شکار ہو گیا ہے، انٹر سال اول کے جاری امتحانات کے دوران ہی ڈاکٹر سعید الدین کو سبک دوش کر دیا گیا۔

    انٹر بورڈ کے سبک دوش چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کو حیدر آباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ریکٹر مقرر کیا گیا ہے، یہ وفاقی حکومت کا ادارہ ہے۔

    ڈاکٹر سعید کی انٹر بورڈ سے سبک دوشی کی مدت رواں سال کے آخر میں مکمل ہونا تھی، تاہم بہ یک وقت صوبے اور وفاق میں 2 عہدے نہیں رکھ سکتے تھے۔

    پروفیسر نسیم میمن آئندہ 2 برس یا پھر نئے چیئرمین کی تقرری تک اس عہدے پر فائض رہیں گے، نوٹیفکیشن سے واضح ہوتا ہے کہ پروفیسر نسیم میمن انٹر بورڈ کے مستقل چیئرمین نہیں ہیں۔