Tag: نشئی شوہر

  • نشئی شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا

    نشئی شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا

    کراچی: لائنز ایریا میں نشے کے عادی شخص نے اپنی بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے لائنز ایریا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ کے شوہر رول امین نے گلہ دبا کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

    مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ سعدیہ کا گزشتہ 4 زور سے شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا، مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی، اس کا شوہر نشے کا عادی ہے اور کئی ماہ سے بیروزگار تھا۔

    دوسری جانب لائنز ایریا میں ہی ایک اور خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی، خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

  • نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    بھارت: ریاست راجستھان میں شادی کے چند ہفتوں بعد نئی نویلی دلہن کو شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاوان میں پیش آیا جہاں شوہر نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو ہی قتل کردیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق راجا رام اور سنیتا کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن بعد میں سنیتا کی فیملی نے منگنی توڑ دی، منگنی ٹوٹنے کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور انہوں نے 10 فروری کو گھر سے بھاگ کر مندر میں شادی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پیر کے روز راج رام نشے کی حالت میں گھر آیا اور اپنی بیوی سے لڑائی کرنے لگا، اس جھگڑے کے دوران راجا رام نے اپنی نئی نویلی دلہن کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راجا رام نے سنیتا کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسرال والوں کو اس کی موت سے آگاہ کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے والدین کی شکایت پر آیف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاشی شروع کردی۔

    سنیتا کے والدین کی جانب سے شکایت درج کی گئی اور بتایا کہ راجا رام نشے کا عادی تھا، دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور  وہ سنیتا کو مارتا پیٹتا رہتا تھا۔