Tag: نشاط آباد

  • پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اےآروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں پاک بھارت میچ کےدوران اتوارکوملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے واپڈا کو ہدایت  جاری کی ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

    اس سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کا پہلہ ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ساتھ 15 فروری اتوار کے روز ہوگا۔پاک بھارت میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نرنیدرمودی نے لیا ہے سہارا کرکٹ ڈپلومیسی کا اور ٹیلی فون کر کے وزیراعظم نواز شریف سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

    لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

    فیصل آباد : نشاط آباد کے مکینوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے پولیس کے گلوبٹ کو پکڑ کر خوب دھلائی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نشاط آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو گزشتہ دو سال سے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ بندش کے خلاف مظاہرین نے احتجاجا ٹائروں کا آگ لگا کر روڈ بلاک کردی۔ برتن اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک تھی۔

    مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر زبردستی سڑک کھولنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد مبینہ پویس کانسٹیبل الیاس نے مظاہرین پر پستول تان لیا۔

    جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پیستول چھین کر اس کی خوب دھلائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔گیس بحال ہونے پرمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔