Tag: نشاندہی

  • ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک کے تین صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی نااہلی کے باعث پولیو وائرس نے ملک پر پھر سے پنجے گاڑھ دیے ہیں، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہو گئی جس میں ملک 3 صوبوں کے 12 اضلاع کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے، جس میں حب، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی کی سیوریج لائنز میں پولیو پازیٹیو نکلی ہیں۔

    ملک سے پولیو وائرس ختم نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

    اس کے علاوہ کوئٹہ، نصیر آباد کی سیوریج لائنیں پولیو پازیٹیو ہیں، ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں کی سیوریج میں پولیو وائر سپایا گیا ہے، اٹک، جھنگ، ملتان، خانیوال کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ خانیوال کی سیوریج لائنوں میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے سیوریج لائنز سے سیمپلز نومبر، دسمبر میں لئےگئے تھے۔

  • واٹس ایپ: فارورڈ میسج کی نشاندہی کرنے والا فیچر متعارف

    واٹس ایپ: فارورڈ میسج کی نشاندہی کرنے والا فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن اٹس ایپ نے  ایسا فیچر متعارف کرادیا جو دوبارہ بھیجے جانے والے میسجز کی نشاندہی کرے گا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

    انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں بھی نئے فیچرزمتعارف کرائے جائیں گے۔

    واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں ایسا فیچر متعارف کرایا جس کے بعد اب بھیجے جانے والے پیغامات کو آسانی کے ساتھ جانچا جاسکے گا۔

    پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر کے تحت اب اگر صارف اپنے دوست کو کوئی فاروڈ میسج بھیجے گا تو اُس کے اوپر باقاعدہ Forwarded لکھا نظر آئے گا۔

    کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد محض یہ ہے کہ بہت سارے صارفین خبروں یا دیگر چیزوں کا سہرا خود سے لینا چاہتے ہیں اور وہ دیگر دوستوں کے میسجز آگے نمبروں پر بھیج دیتے تھے۔

    صارفین اب آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں گے کہ انہیں بھیجا گیا میسج فارورڈ ہے یا نہیں کیونکہ اگر کوئی صارف میسج ٹائپ کرے گا تو اس کے ساتھ کچھ لکھا نہیں آئے گا جس سے گماں ہوگا کہ یہ نیا پیغام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اویس شاہ اغوا کیس میں پیش رفت،موبائل فون کی لنڈی کوتل میں نشاندہی

    اویس شاہ اغوا کیس میں پیش رفت،موبائل فون کی لنڈی کوتل میں نشاندہی

    کراچی:چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، ان کے موبائل فون کی نشاندہی علاقہ غیر لنڈی کوتل میں ہوگئی، مزید تحقیقات جارہی ہیں.

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے کامل عارف کے مطابق کراچی سے اغوا ہونے والے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کا موبائل علاقہ غیر لنڈی کوتل پہنچ گیا۔ اویس شاہ کے اغوا کے 72 گھنٹے تک ان کا موبائل فون بند رہا تاہم موبائل فون جب کھلا تو اس کی موجودگی علاقہ غیر لنڈی کوتل میں ہوئی۔ موبائل فون 5 سے 7منٹ کے لیے کھولا گیا تھا۔

    تحقیقاتی اداروں کے مطابق اس بات پر تفتیش کی جارہی ہے کہ اویس شاہ کا صرف موبائل فون علاقہ غیر پہنچا ہے یا اویس شاہ کو بھی علاقہ غیر پہنچایا گیا ہے۔ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کام کررہی ہے تاہم تفتیشی ٹیم کو خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

    مزید پڑھیں:گورنر و وزیرداخلہ کی جسٹس سجاد سے ملاقات، اویس شاہ کی بازیابی کی یقین دہانی