Tag: نشان امتیاز ملٹری

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  اور آرمی چیف  کو ‘نشان امتیاز ملٹری’ سے نواز دیا گیا

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو ‘نشان امتیاز ملٹری’ سے نواز دیا گیا

    اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    چیئرمین سینیٹ،اسپیکرقومی اسمبلی،وفاقی وزرا ، وزیراعظم آزادکشمیر سمیت دیگر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

    تقریب میں صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو اعزازات دیے گئے۔۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

  • صدرعارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نواز دیا

    صدرعارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نواز دیا

    اسلام آباد : صدرعارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا ، ترک کمانڈر کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر اعزاز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدرمیں ترک فوج کے کمانڈر کو نشان امتیازملٹری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا، یہ اعزاز انھیں پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

    جنرل امیت دندار نیٹو،افغانستان میں کمانڈر سمیت ترکی کی فوج میں اہم عہدوں پر فائز رہے، انہوں نے دونوں دوست ممالک پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

  • صدر پاکستان نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

    صدر پاکستان نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی

    ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ سمیت اعلیٰ عسکری وسول افسران نے بھی شرکت کی۔

    جنرل ندیم رضا کو ملکی دفاع کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 21 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگیا تھا۔

    اس سے قبل جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

  • آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے لیے نشان امتیاز ملٹری

    آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے لیے نشان امتیاز ملٹری

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اسلام آباد میں ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا، اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

    تقریب میں صدر ممنون حسین نے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باوجوہ کو نشان امتیاز ملٹری نے نوازا۔