Tag: نشتر پارک میں جلسہ

  • پیپلز پارٹی کا نشتر پارک میں جلسہ :  آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    پیپلز پارٹی کا نشتر پارک میں جلسہ : آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : ٹریفک پولیس نے پیپلز پارٹی کے نشتر پارک میں جلسے کے پیش نظر روٹ پلان جاری کردیا، سینٹرل سے آنے والے شرکا براستہ لیاقت آباد سے آسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نشتر پارک میں جلسے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے روٹ پلان جاری کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شرکا کے لیے دو پارکنگ لاٹس تیار کردی گئی جبکہ طائی کراٹے سینٹر اور جناح گراونڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

    پلان میں بتایا گیا کہ سینٹرل سے آنے والے شرکا براستہ لیاقت آباد سے آسکیں گے ، ڈاکخانہ اور گرومندر سے نمائش تک کا راستہ کھولا جائے گا، شرکا اپنی گاڑیاں پارک کر کے جلسہ کے مقام پر جا سکتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ساؤتھ اور ویسٹ سے آنے والے شرکابراستہ ایم اے جناح سے آسکیں گے، کیپری سے ہوتے ہوئے نمائش کے قریب پارکنگ گراؤنڈ جاسکیں گے۔

    پلان کے تحت ضلع ملیر اور ایسٹ سے آنے والے شرکابراستہ شارع فیصل آسکیں گے جبکہ شارع قائدین سے سوسائٹی سگنل اور پھر نمائش چورنگی جاسکیں گے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے متبادل راستے بھی بنا دیے گئے ہیں، بس، منی بس اور دیگر ٹریفک کو نمائش جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ نمائش چورنگی کی جانب ممنوع ہوگا۔

  • یومِ تاسیس : پیپلز پارٹی آج نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، تیاریاں مکمل

    یومِ تاسیس : پیپلز پارٹی آج نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، تیاریاں مکمل

    کراچی: پیپلز پارٹی آج یوم تاسیس کے موقع پر کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا پچپن واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے نشتر پارک میں پنڈال سجائے گی۔

    نشتر پارک میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، شام چار بجے جلسے کا آغاز ہوگا، جس سے چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا خطاب مختلف شہروں میں ہونے والے جلسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی دکھایا جائے گا، جلسے میں سکیورٹی کے لئے 14 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کرےگی پختہ یقین ہےسیاسی جنت عوام کےقدموں میں ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے پی پی کی جمہوری جدوجہد نے طاقتورآمروں کےبت پاش پاش کیے بےنظیرنےاقتدارپرقابض سفاک ٹولےسےخالی ہاتھ مزاحمت کی۔

    پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا تھا کہ پی پی نے3آمروں کوشکست دےکرجمہوریت کوفتحیاب کیا پی پی کارکنان سر کٹا سکتے ہیں لیکن آمروں کے آگے جھکیں گےنہیں۔