Tag: نشتر ہسپتال

  • ملتان : نشتر ہسپتال سے چھٹا جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

    ملتان : نشتر ہسپتال سے چھٹا جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

    ملتان : نشتر ہسپتال ملتان میں ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، اب تک نشتر ہسپتال میں اب تک پکڑے جانے والے چھ جعلی ملازمین کی شناخت ہو چکی ہے، جو خود کو ڈاکٹر ظاہر کرہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں ایک کے بعد ایک جعلی ڈاکٹر سامنے آرہا ہے، نشتر ہسپتال ملتان میں ایک ہفتے کے دوران پکڑے جانے والے جعلی ڈاکٹرز اور ملازمین کی تعداد 6 ہوگئی۔

    اس حوالے سے اے آر ائی نیوز کے نمائندے مرزا احمد علی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال پر جعلی ڈاکٹروں کا راج برقرار ہے، نشتر لیب سے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک اور جعلی ڈاکٹر قابو کرلیا۔

    جعلی ڈاکٹر سہیل کے مطابق میں پرائیویٹ کلینک پر کام کرتا ہوں، کزن کی طبیعت خراب ہونے پر کلینک سے نشتر ہسپتال آیا تھا، پکڑا جانے والا جعلی ڈاکٹر سہیل میڑک پاس ہے جسے نشتر چوکی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نشتر ہسپتال سے پکڑے جانے والے جعلی ڈاکٹروں کی تعداد اب تک چھ ہو چکی ہے جن کیخلاف مقدمات درج کرکے عدلاتوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔

  • ملتان : نشتر ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

    ملتان : نشتر ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

    ملتان : نشتر ہسپتال ملتان میں ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، اب تک نشتر ہسپتال میں اب تک پکڑے جانے والے پانچ جعلی ملازمین کی شناخت ہو چکی ہے۔

    ؎تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں ایک کے بعد ایک جعلی ڈاکٹر سامنے آرہا ہے، نشتر ہسپتال ملتان میں ایک ہفتے کے دوران پکڑے جانے والے جعلی ڈاکٹرز اور ملازمین کی تعداد 5 ہوگئی۔

    نشترہسپتال ملتان انتظامیہ سے کیا کوئی پوچھنے والا نہیں کہ یہاں ہو کیا رہا ہے۔ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ غریب مریضوں سے پیسے بھی بٹورے جارہے ہیں۔

    اس حوالے سے ملتان سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے طاہر خان کے مطابق گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں خود کو لیب اٹینڈنٹ ظاہرکرکے غریب مریضوں سے پیسے بٹورنے والا ایک اور شخص انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گیا۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا حکم، پنجاب میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن، 194 کلینکس سیل، 6 ڈاکٹرز گرفتار

    ملزم کو علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا، ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہسپتال کے دیگر ملازمین کے بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کو اب مستعد ہو کر تمام تر ڈاکٹرز اور عملہ کی بھی تصدیق کرنا ہوگی۔

  • مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، سردارعثمان بزدار

    مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، سردارعثمان بزدار

    ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، جلد ملتان کےعوام کونشتر ٹو کا تحفہ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے نشتر ہسپتال کے دورے کے موقع پر انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردارعثمان بزدار نے نشتر اسپتال ملتان کا اچانک دورہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے ڈائلیسز، آئی سی یو اور میڈیکل وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے علاج ومعالجے کی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر علاج ٹیچر کی عیادت کی اورپھول پیش کئے۔

    بعد ازاں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے، عثمان بزدار نے سختی سے ہدایت کی کہ مفت ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔

    مزید پڑھیں: پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا: وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جلد ملتان کے عوام کو نشتر ٹو کا تحفہ دیں گے، عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کا شعبہ اپ گریڈ کرنا حکومت پنجاب کا اولین مقصد ہے، اس سلسلے میں ادویات کی فراہمی اور کوالٹی کیلئے خصوصی نظام وضع کیا جارہا ہے۔

  • ملتان: چارسالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    ملتان: چارسالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    ملتان: میلسی کی رہائشی 4 سالہ بچی کو رشتہ دار نے بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بعد ازاں ملزم بےہوشی کی حالت میں بچی کو گھر کے دروازے پر پھینک کر فرار ہو گیا۔

    تفصیالت کے مطابق ملتان نشتر ہسپتال میں زخمی حالت میں  منتقل کی جانے والی 4 سالہ انجم گھر سے باہر نکلی تو اوباش نوجوان 18 سالہ نادر بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

      بچی کی حالت خراب ہونے پر ملزم 4 سالہ نادیہ کو بےہوشی کی حالت میں گھر کے دروازہ پر پھینک کر فرار ہو گیا متاثرہ بچی کے والدین کے مطابق پولیس نے گرفتاری کے باوجود ملزم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف انصاف فراہم کریں۔