Tag: نشریات

  • نیدرلینڈز نے روسی ٹی وی کو نشریات کا پرمٹ جاری کر دیا

    نیدرلینڈز کی میڈیا اتھارٹی نے روسی پرائیویٹ ٹیلی وژن اسٹیشن دوژد یا ‘ٹی وی رین‘ کو پانچ برس کے لیے نشریاتی اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    نیدرلینڈز میڈیا اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق 22 دسمبر کو دیے جانے والے پرمٹ کے تحت یہ چینل ایک کمرشل میڈیا ادارے کے طور پر تجارتی ٹی وی براڈکاسٹ سروس فراہم کرے گا۔

    یہ واضح نہیں کہ ان کی ویب سائٹ پر یہ بیان کب جاری کیا گیا تاہم لیٹویا کی ایک ویب سائٹ میڈوزا کے مطابق ڈچ میڈیا میں اس بارے میں پہلی خبریں پیر نو جنوری کو سامنے آئیں۔

    لیٹویا کے سرکاری نشریاتی ادارے ایل ایس ایم کے مطابق ٹی وی رین کو ملنے والے لائسنس کا متوقع طور پر مطلب یہ ہے کہ اسے کیبل نیٹ ورک کے ذریعے یورپی یونین کے تمام ممالک میں اپنے پروگرام نشر کرنے کی اجازت ہو گی جس میں لیٹویا بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ روسی پرائیویٹ ٹیلی وژن دوژد یا ‘ٹی وی رین‘ نے لیٹویا اور دیگر ممالک سے اپنی نشریات گزشتہ برس جولائی میں شروع کی تھیں کیونکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد اس ٹی وی چینل کے ماسکو میں اسٹوڈیوز بند کر دیے گئے تھے۔

  • براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر کی جمائیاں

    براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر کی جمائیاں

    امریکی ریاست کنساس میں ایک مقامی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر کی براہ راست نشریات کے دوران جمائیوں نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹی وی چینل موسم کی خبریں نشر کر رہا تھا اور اسٹوڈیو میں موجود اینکر موسم کا احوال سنا رہا تھا۔

    لیکن اسی دوران خبروں کی نشریات کی ذمہ دار پروڈکشن ٹیم نے غلطی سے اس رپورٹر کو آن ایئر لے لیا جو باہر سے موسم کی صورتحال بتانے کے لیے منتظر کھڑی تھی۔

    یہ کوئی بڑی غلطی نہیں تھی اور ایسی غلطیاں عموماً پیش آتی رہتی ہیں، لیکن صورتحال اس وقت نہایت دلچسپ ہوگئی جب عین اسی موقع پر خاتون رپورٹر نے جمائی لی جو ٹی وی پر براہ راست نشر ہوگئی۔

    اسٹوڈیو میں موجود اینکر نے ہنستے ہوئے بات کو سنبھالنے کی کوشش کی کہ غالباً ہماری رپورٹر بہت تھکی ہوئی ہیں اسی لیے وہ جمائیاں لے رہی ہیں۔

    بعد ازاں اس رپورٹر نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس ویڈیو کو خود ہی پوسٹ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس غلطی نے انہیں بہت لطف اندوز کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران خاتون غائب

    براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران خاتون غائب

    کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ٹی وی کے سامنے بیٹھے افراد اس وقت اچھل کر رہ گئے جب لائیو ٹی وی نشریات کے دوران ٹی وی میں دکھائی جانے والی خاتون اچانک غائب ہوگئی۔

    ڈنمارک کے ایک ٹی وی چینل کا نمائندہ مختلف لوگوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایئر پورٹ پہنچا۔ اس کا پروگرام ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جارہا تھا۔

    دوران انٹرویو کیمرے کے فریم میں بائیں جانب کھڑی خاتون اچانک غائب ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

    یہ خاتون اپنے سامان کا انتظار کرتی ہوئی کسی سے محو گفتگو تھیں۔ جب دوسری خاتون اپنا سامان لے کر وہاں سے ہٹیں تو پہلی خاتون بھی اچانک منظر سے غائب ہوجاتی ہیں۔

    یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے مختلف تاثرات کا اظہار کیا۔ کسی نے اس خاتون کو بھوت کہا، کسی نے کوئی جادوئی شخصیت اور کسی نے اسے صرف کیمرے کا جادو قرار دیا۔

  • وزیر خزانہ سے مذاکرات ناکام، مختلف شہروں میں کیبل نشریات بند

    وزیر خزانہ سے مذاکرات ناکام، مختلف شہروں میں کیبل نشریات بند

    اسلام آباد: کیبل آپریٹرز نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مذاکرات ناکام ہونے پر آج سے کیبل نشریات غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں کیبل نشریات بند ہونی شروع ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیمرا 23 نومبر کو ڈی ٹی ایچ کی نیلامی پر قائم ہے۔ اس ضمن میں کیبل آپریٹرز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد کیبل آپریٹرز نے کیبل نشریات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    کیبل آپریٹرز کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیبل نشریات آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی جائیں گی۔ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی مؤخر ہونے تک کیبل نشریات بحال نہیں ہوں گی۔

    کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام کیبل آپریٹرز نشریات کی بندش یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب چیئرمین پیمرا ابصار عالم کہتے ہیں کہ ڈی ٹی ایچ ایک سال تک آپریشنل نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن کیبل آپریٹرز نہیں چاہتے کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی ہو۔